وجود

... loading ...

وجود

عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے ہیں، تیسری بیوی دانیہ نے بھی خلع کی درخواست دائر کردی

اتوار 08 مئی 2022 عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے ہیں، تیسری بیوی دانیہ نے بھی خلع کی درخواست دائر کردی

رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے عامرلیاقت حسین کو سات جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیے۔ ٹوئٹر پر متعدد صحافیوں اور صارفین نے سیدہ دانیہ شاہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کی عدالت میں دائر کردہ تنسیخ نکاح کی مبینہ کاپی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے بھی خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ ایک صحافی نے دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ مبینہ تنسیخ نکاح کی کاپی شیئر کی جس میں انہوں نے عامر لیاقت سے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے کا حق مہر بھی دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مبینہ تنسیخ نکاح کی کاپی میں دانیہ شاہ نے عدالت سے عامر لیاقت سے نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی دلوانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 11 کروڑ روپے کے گھر، 45 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور چار لاکھ روپے مالیت کا سونا یا ان اشیا کی رقم دلوانے کی استدعا بھی کی ہے۔ دانیہ شاہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی مبینہ کاپی کو دیگر صحافیوں اور ٹوئٹر صارفین نے بھی شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت سے خلع کے لیے ان کی تیسری اہلیہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ دوسری جانب ایک اور صحافی نے بھی دانیہ شاہ کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ عامر لیاقت سے علیحدگی حاصل کرنے کیلئے عدالت گئی تھیں۔ مختصر ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو مزید معلومات خبروں کے ذریعے مل جائے گی، یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویڈیو دانیہ شاہ نے کب بنائی، تاہم صحافی نے اسے 7 مئی کی سہ پہر کو شیئر کیا۔ادھر دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ کرکے آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں ہیں۔ دانیہ شاہ کے مطابق شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے عامرلیاقت حسین کو 7جون کیلئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حق مہر کے 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات کی ادائیگی کا حکم دے۔ دانیہ شاہ کا الزام ہے کہ عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، تنسیخ نکاح سمیت دیگر مقدمات دائر کر دیے ہیں۔ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی، اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایسے ثبوت لانے کا اعلان کردیا، جنہیں لوگ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی، جس میں وہ بتاتی دکھائی دیں کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان طلاق نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی علیحدگی ہوئی ہے۔ وہ ویڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ اگر لوگ انہیں خوش رہنے کی دعا نہیں دے سکتے تو ان کیلئے افواہیں نہ پھیلائیں اور انہیں خوشی سے آزاد زندگی گزارنے دیں۔ مذکورہ ویڈیو میں دانیہ شاہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کب ویڈیو بنائی اور نہ ہی انہوں نے عدالت میں دائر کردہ اپنی درخواست کی خبروں پر کوئی بات کی۔ مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ مذکورہ ویڈیو دو دن پہلے کی ہے، جسے دانیہ شاہ نے خود بنایا تھا اور آج ان کی جانب سے ان پر بدترین الزامات لگائے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ اگر یہ ابھی میرے نکاح میں نہ ہوتیں اور قرآن کریم نے شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کا لباس نہ کہا ہوتا تو وہ سب کو وہ حقیقت بتاتے کہ پورا ملک ہل اٹھتا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کریں گے کیوں کہ رسول ۖ کا فرمان ہے کہ لوگو عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو۔ اسکالر و ٹی وی میزبان نے صحافیوں اور میڈیا سے گزارش کی کہ دانیہ شاہ کی ہشاشیت دیکھ کر وہ خود فیصلہ کریں کہ تین ماہ میں کسی پر تشدد ہو تو وہ ایسی لگیں گی؟ عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ وہ سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ انہیں ٹیسٹ کرانے دیں کہ وہ شراب پیتے ہیں یا نہیں، واضح ہو جائے گا۔ اسکالر و ٹی وی میزبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی آئس کا نشہ نہیں کیا، ساتھ ہی دھمکی دی کہ اب وہ صرف ایک ایسی بھیانک حقیقت جاری کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جائیں گے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دانیہ کا میڈیکل کرایا جائے اور پھر جو کچھ وہ جاری کریں گے، اس کا انتظار کیا جائے۔ دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے ایک ایسے وقت میں رجوع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں بھی عامر لیاقت اور ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں دانیہ شاہ اور عامر لیاقت نے اپنی مختصر ویڈیوز میں علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر مسلسل دعوے کیے جا رہے تھے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی۔ دونوں کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی سامنے آئی ہیں۔ دونوں نے فروری کے پہلے ہفتے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی، دانیہ شاہ، عامر لیاقت حسین سے 31 سال کم عمر ہیں۔ دانیہ شاہ کی عمر 18 سال جب کہ عامر لیاقت حسین کی عمر 49 برس ہے۔عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی سے قبل ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔ عامر لیاقت سے دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں ان سے شادی کی تھی اس سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے دسمبر 2020 میں عامر لیاقت سے طلاق ہوجانے کی بھی تصدیق کی تھی۔ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور بھی ان سے کئی سال کم عمر تھیں جب کہ پہلی اہلیہ سے انہیں دو جواں سالہ بچے ہیں، جن میں سے بیٹی اور بیٹا ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں چار چار دن تک کمرے میں بند کرکے رکھا، انہیں کھانا تک نہیں دیتے تھے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں ساری ساری رات جگاتے، انہیں بہت ذلیل و خوار کرتے تھے۔ سیدہ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت نے ان پر تشدد کیا، ان کا گلا دبایا اور انہیں گولی مارنے کی دھمکی بھی دی جب کہ میڈیا کی کوئی بات بری لگنے پر وہ ان پر غصہ اتارتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ سمیت ان کے بھائی کو کسی طرح کا کوئی بھی نقصان ہوگا تو اس کا ذمہ دار عامر لیاقت کو سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دانیہ شاہ کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی بھی نشر کی گئی، جس میں انہوں نے عامر لیاقت حسین پر انتہائی سنگین اور شرم ناک الزامات عائد کیے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں بیرون ملک کے لیے فحش ویڈیوز بھیجنے کا مطالبہ کرتے تھے، انہیں غیر محرم مرد حضرات کے سامنے آنا کا کہتے تھے جبکہ وہ آئس کے نشے سمیت دیگر اقسام کا نشہ بھی کرتے تھے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جانب سے فحش ویڈیوز بنانے کے انکار پر عامر لیاقت حسین انہیں پانچ پانچ دن تک کمرے میں بند کردیتے تھے۔


متعلقہ خبریں


قطر کے ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 افراد جاں بحق، 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل وجود - منگل 23 جون 2026

دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...

قطر کے ایل این جی پلانٹ میں دھماکا؛ 13 افراد جاں بحق، 66 زخمی؛ پاکستانی بھی شامل

آئی ایم ایف کی سخت شرائط ، لیوی 160روپے فی لیٹر رکھنے کا مطالبہ)پیٹرول پھر مہنگا ہونے کا خطرہ وجود - منگل 23 جون 2026

کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...

آئی ایم ایف کی سخت شرائط ، لیوی 160روپے فی لیٹر رکھنے کا مطالبہ)پیٹرول پھر مہنگا ہونے کا خطرہ

9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی،موبائل سگنل بحال رکھنے کا فیصلہ وجود - منگل 23 جون 2026

وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...

9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی،موبائل سگنل بحال رکھنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، وزیراعظم وجود - منگل 23 جون 2026

اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، وزیراعظم

عمران خان سے مشاورت کے بغیروفاق کو پیسے نہیں دینگے،اسد قیصر وجود - منگل 23 جون 2026

حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...

عمران خان سے مشاورت کے بغیروفاق کو پیسے نہیں دینگے،اسد قیصر

سندھ اسمبلی، اپوزیشن نے بجٹ مسترد کردیا، نامکمل ترقیاتی منصوبوں پر شدید تنقید وجود - اتوار 21 جون 2026

سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...

سندھ اسمبلی، اپوزیشن نے بجٹ مسترد کردیا، نامکمل ترقیاتی منصوبوں پر شدید تنقید

9 ؍مئی مقدمے کا فیصلہ ،پی ٹی آئی رہنمائوں کو 10، 10 سال قیدکی سزا وجود - اتوار 21 جون 2026

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...

9 ؍مئی مقدمے کا فیصلہ ،پی ٹی آئی رہنمائوں کو 10، 10 سال قیدکی سزا

مسلح افواج کیخلاف بغاوت ایک ناقابل معافی جرم قرار وجود - اتوار 21 جون 2026

تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...

مسلح افواج کیخلاف بغاوت ایک ناقابل معافی جرم قرار

گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا! اجازت نہ دینے پر 5 کروڑ جرمانہ؟حافظ نعیم وجود - اتوار 21 جون 2026

قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...

گھر ہمارا مگر ٹاور لگے گا ٹیلی کام کمپنی کا! اجازت نہ دینے پر 5 کروڑ جرمانہ؟حافظ نعیم

آزاد کشمیر سے متعلق بیان ، پی ٹی آئی نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو شوکاز نوٹس جاری وجود - اتوار 21 جون 2026

تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...

آزاد کشمیر سے متعلق بیان ، پی ٹی آئی نے سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو شوکاز نوٹس جاری

قومی اسمبلی اجلاس، 44ہزار 741ارب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری وجود - اتوار 21 جون 2026

ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...

قومی اسمبلی اجلاس، 44ہزار 741ارب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری

کفایت شعاری اقدامات ختم ، مارکیٹ اوقاتِ کار کی پابندیاں برقرار وجود - اتوار 21 جون 2026

شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...

کفایت شعاری اقدامات ختم ، مارکیٹ اوقاتِ کار کی پابندیاں برقرار

مضامین
کشمیری مسلمانوں کی ثقافت کو خطرہ وجود منگل 23 جون 2026
کشمیری مسلمانوں کی ثقافت کو خطرہ

خاموشی، مایوسی اور اعتماد کا بحران وجود منگل 23 جون 2026
خاموشی، مایوسی اور اعتماد کا بحران

سب سے مہنگا آدمی کون؟ وجود منگل 23 جون 2026
سب سے مہنگا آدمی کون؟

حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ:حیاتِ طیبہ اور زندگی کے اخلاقی پہلو وجود منگل 23 جون 2026
حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ:حیاتِ طیبہ اور زندگی کے اخلاقی پہلو

موت زندگی کی دشمن نہیں! وجود پیر 22 جون 2026
موت زندگی کی دشمن نہیں!

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر