... loading ...
رپورٹ: شہزاد علی شاہ: عام انتخابات کے بعد صوبہ سندھ میں بننے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی نئی حکومت نے اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرریوں اور تبادلوں کے حوالے سے اپنی سابقہ روش کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی پسند ناپسند کو ترجیح دینا اور اعلیٰ بیوروکریسی کو مکمل اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لیے من مانے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں ، انتہائی اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی قربت میں رہنے والے چند پی ایس ایس افسران ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی رنجشوں اور پیشہ ورانہ رقابت کے تحت اہم عہدوں پر اپنے من پسند افسران کو تعینات کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے خوشامدانہ تعلقات استوار کر رکھے ہیں ، اس سلسلے میں اہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری سروسز کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے نوید احمد شیخ کو محض اس بناء پر اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے کہ ا نہوں نے اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک طاقتور ایم پی اے کی سفارش پر سندھ کے ایک اہم ضلع میں منظور نظر افسر کو ڈپٹی کمشنر تعینات نہیں کیا تھا جس پر راتوں رات انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
تھا ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کے اسی نازیبا رویے سے متنفر ہو کر ڈی ایم جی افسران کی خاصی تعداد مرکزی حکومت میں رپورٹ کرنے کے لیے پر تول رہی ہے ، بیوروکریسی کے ذرائع نے اس بات پر اپنی حیرت کا اظہار کیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے گزشتہ ماہ کے احکامات کے مطابق اقبال حسین درانی ، سید خالد حیدر شاہ ، سہیل راجپوت ، سید آصف حیدر شاہ اور اقبال میمن کو مرکزی حکومت رپورٹ کرنا تھی تاہم ان افسران میں سے اقبال حسین درانی ، سہیل راجپوت ، سید آصف حیدر شاہ اور اقبال میمن نے مرکزی حکومت رپورٹ کی ہے جبکہ خالد حیدر شاہ ہنوز بطور سیکرٹری بلدیات کے سندھ حکومت میں ہی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایم جی افسران کی رائے کو اب کم اہمیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان افسران میں شدید اضطراب اور بد دلی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت کا ایسا ہی جانبدارانہ رویہ رہا تو سندھ کی اعلیٰ بیوروکریسی میں بحران کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے اور کثیر تعداد میں ڈی ایم جی افسران کے مرکزی حکومت رپورٹ کر جانے پر حکومت سندھ کا کاروبار ٹھپ ہو سکتا ہے ، ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کا تعلق بھی ڈی ایم جی گروپ سے ہے اور انہیں اس بات کا شدت کے ساتھ احساس بھی ہے کہ وہ اپنے بیچ میٹس کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام رہے ہیں اور وہ بذات خود اس بات کا بھی ادراک رکھتے ہیں کہ اگر سندھ حکومت کا رویہ ایسے ہی رہا تو ڈی ایم جی افسران کی بڑی تعداد مرکزی حکومت کی جانب رخت سفر نہ باندھ لے اور یہ ہی وجہ ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ مذکورہ صورتحال میں خاصے متفکر دکھائی دیتے ہیں ، دریں اثناء سروسز معاملات کے قانونی ماہرین نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ پوسٹنگ کی مدت کے حوالے سے 1986ء کے قانون کے سیکشن 35 کے مطابق کسی بھی افسر کی کسی بھی عہدے پر تعیناتی کی مدت کم از کم 3 سال ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے سابق چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ بالا شق ختم کر دی تھی ، قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق بھی کسی بھی افسر کو کم از کم ایک سال تک اس کے عہدے سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...