... loading ...
22اگست کی پاکستان مخالف تقریرکے بعد وجودمیں آنے یالائی جانے والی ایم کیوایم پاکستان کم وپیش دیڑھ سال کاعرصہ گزرنے کے باوجودٹوٹ پھوٹ کے عمل سے دوچارہے اس کے کئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑکردیگر جماعتوں کوپیارے ہوگئے ۔ ایم کیوایم پاکستان کوسب سے زیادہ نقصان پاک سرزمین پارٹی نے پہنچایا جس نے ایک درجن سے زائد اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کوتوڑابلکہ شہر کا ڈپٹی میئربھی چھین لیا۔قطع نظراس بات کے کہ ایم کیوایم پاکستان اس وقت اندرونی خلفشارسے دوچارہے اورواضح طورپرپی آئی بی اور بہادر آباد گروپوں میں بٹی ہوئی نظرآتی ہے ۔اس کاسب سے زیادہ نقصان پارٹی کوسینیٹ کے حالیہ انتخابات میں پہنچا۔یہی نہیں اس جماعت کے کئی اراکین صوبائی اسمبلی جن میں خواتین کی اکثریت تھی نے پیپلزپارٹی کے امیدوارکوووٹ دیا۔بات یہیں تک رہتی تو فاروق ستار اینڈکمپنی کے لیے کسی حد تک قابل برداشت تھی۔لیکن ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے پیپلز پارٹی کے امیدوارکوووٹ ہی نہیں دیا بکلہ خود بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے ایم کیو ایم کی ایک اورخاتون رکن اسمبلی نائلہ منیر کی بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ بھی کیا ہے۔حالیہ سینیٹ انتخابات میں بھی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں متعددارکان پرپارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ نہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔کیا پارلیمانی پالیسی سے انحراف پر ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی ہوسکتی ہے ؟ جہاں تک اپنی پارلیمانی جماعت کو چھوڑ کر کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا تعلق ہے ،ایسے ارکان کے خلاف آئین کے آرٹیکل63(اے)کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے جبکہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اس آرٹیکل کے تحت کسی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔
وفاداریاں اور سیاسی جماعت تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھی اس وقت تک نااہلی کی کارروائی نہیں ہوسکتی جب تک کہ ان کی سابقہ جماعت کا سربراہ ان کے خلاف کارروائی کا آغاز نہ کرے۔الیکشن کمیشن اور ا سپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ از خود ایسے کسی رکن کے خلاف نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔اگر کوئی شخص اپنی سیاسی جماعت کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیتا ہے یا پھر وہ کسی دیگر پارلیمانی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیتا ہے تو وہ ایوان کی رکنیت کے لیے نااہل ہوسکتا ہے ،اس کی سابق پارٹی کا سربراہ (جو پارٹی رکن اسمبلی نے چھوڑی ہے )تحریری طورپر ا سپیکر یا چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر کو ریفرنس بھیجے گا ،لیکن اس سے قبل ضروری ہے کہ وہ متعلقہ رکن کو شوکاز نوٹس جاری کرے۔ اسپیکر اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ پر لازم ہے کہ وہ آرٹیکل 63 (اے)3کے تحت دو یوم کے اندر نااہلی کا یہ ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گا ،اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر کو بھیجا گیا تصور کیا جائے گا۔اگرالیکشن کمیشن ریفرنس کی توثیق کردے تو متعلقہ رکن اسمبلی ایوان کی نشست سے محروم ہوجائے گا اور اس کی نشست خالی ہوجائے گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف 30یوم کے اندر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔آئین میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ایسی اپیل کا 90روز میں فیصلہ کرے گی۔
اس آرٹیکل میں یہ دلچسپ بات بھی موجود ہے کہ کسی اسمبلی کے ا سپیکر یا چیئرمین سینیٹ پر نااہلی کے آرٹیکل63 (اے)کا اطلاق نہیں ہوگا۔پارٹی پالیسی سے انحراف پر دیگر قابل گرفت اقدامات میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کے انتخاب اوران کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر کسی رکن کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنا شامل ہے۔اسی طرح بجٹ یا آئین میں ترمیم کے مسودہ پر اگر کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی پالیسی سے انحراف کرتا ہے تو اس کے خلاف نااہلی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔سینیٹ کے ارکان اور چیئر مین یا پھر ا سپیکر اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے آئین ایوان کے ممبران پر پارٹی پالیسی کی پابندی کی کوئی شرط عائد نہیں کرتا ،اس لیے اگر سینیٹ کے انتخابات میں کسی ایم پی اے نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کسی امیدوار کو ووٹ دیا ہے تو اس کے خلاف مذکورہ آرٹیکل کے تحت نااہلی کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...