... loading ...
دھمکی آمیز پیغام میں امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے جلسہ کا ذکر کیا گیا ہے، رپورٹس
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی دھمکی سے متعلق ای میل سامنے آنے کے بعد ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ ای میل شہر کے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی)میں واقع ایک اسکول کو موصول ہوئی جس میں امیتابھ بچن کے علاوہ گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کا نام بھی شامل تھا۔
پولیس تاحال پیغام بھیجنے والے کی شناخت اور دھمکی کی حقیقت جاننے کی کوشش کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز پیغام میں امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے جلسہ کا ذکر کیا گیا،
تاہم ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں تھا کہ دھمکی ان کی رہائش گاہ جلسہ کے لیے ہے یا دوسرے بنگلے پرتیکشا کیلئے۔ پولیس نے واضح کیا کہ اداکار کو براہِ راست ای میل موصول ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی،
ان کا نام ایک دھمکی آمیز پیغام میں درج تھا۔اسی روز ممبئی کے بلدیاتی ادارے، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)کے دفتر کو بھی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔
پولیس نے دفتر کی تلاشی لی، تاہم وہاں کوئی مشتبہ چیز یا مواد نہیں ملا۔ حکام کے مطابق پیغام میں ممبئی کی میئر ریتو تاوڈے کے دفتر، بعض اسکولوں اور دلجیت دوسانجھ کے 27 نومبر کو مہالکشمی ریس کورس میں ہونے والے کنسرٹ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے پر 31 اکتوبر سے 27 نومبر کے درمیان حملے کا ذکر بھی کیا گیا۔ پولیس پیغام کے مندرجات اور بھیجنے والے کی شناخت کی جانچ کررہی ہے جبکہ ابتدائی تلاشیوں کے دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔
ممبئی میں اس نوعیت کا ایک واقعہ 20 مارچ 2026 کو بھی پیش آیا تھا، جب ممبئی پریس کلب کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی۔ اس میں دعوی کیا گیا تھا کہ عمارت میں زہریلی گیس سے بھرے 42 چھوٹے بم نصب کیے گئے ہیں، جو دوپہر ایک بجے پھٹ سکتے ہیں۔
ای میل بھیجنے والے نے مبینہ طور پر خود کو نیراجا اجمل خان ظاہر کیا تھا۔ پیغام میں عمارت خالی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اس ای میل میں بھیجنے والے نے دعوی کیا تھا کہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کی حمایت کرنے والے رہنماؤں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے)کے تحت گرفتار کیا گیا اور میڈیا نے ان کی بات سننے سے انکار کیا۔
یہ تمام باتیں ای میل میں کیے گئے دعووں پر مبنی تھیں۔ پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیموں نے پریس کلب کی تلاشی لی، تاہم کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی اور دھمکی کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...
ڈی آئی جی عرفان علی بلوچ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر، آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے کردار کا تعین، ڈاکٹر اسامہ شیخ کی تربیت سے متعلق سفارش بھی ارسال سندھ حکومت نے نوجوان تاجر میر رضا عل...
ترکیہ، پاکستان اور سعودیہ میں سے کسی پربھی حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، ذرائع ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اتحاد مستقل نوعیت کا ہوگا اور کوئی...
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا،ترجمان اتحادی فوج سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے آئل فیلڈ پر داغے گئے ڈرونز کو فضا میں تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جبکہ سعودی ف...
افغانستان میں لیتھیم، نایاب ارضی عناصر، تانبا، کوبالٹوسمیت 30 سے زائد معدنیات موجودہیں، رپورٹ شمالی افغانستان میں معدنی وسائل پر کنٹرول،آمدنی کی تقسیم اور مقامی حقوق سے متعلق تنازعات بدامنی اور تشدد کو ہوا دے رہے ہیں،جبکہ کان کنی کے شعبے میں شفافیت اور مالی نگرانی کا فقد...
ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آنے والے مہمان پرندوں نے سی ویو، ہاکس بے اور رشین بیچ سمیت سندھ کی جھیلوں کا رخ کرلیا سرد ترین علاقے سائبیریا سے ہجرت کرکے آنے والے مہمان پرندوں کی کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے ساحلی علاقوں اور آبی ذخائر کی رو...
ملک میں ہر سال 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز فارغ التحصیل ہوتے ہیں، پی آئی ڈی ای ملک میں نوجوان گریجویٹس کے لیے روزگار کا حصول سنگین چیلنج بن چکا ہے۔ ہر سال تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار سے 8 لاکھ ڈگری ہولڈرز تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جن میں سے 31 سے 33 فیصد تک ب...
واقعہ راجن پور میں انڈس ہائی وے بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، ریسکیووزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار،زخمی مسافروں کے بہترین علاج کا حکم راجن پور میں صبح سویرے سویرے انڈس ہائی وے پر س...
ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف سندھ ہائی کورٹ نے بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے خورد برد کے مقدمے میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست پر تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 نومبر تک جواب طل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ امریکی میڈیا فوکس نیوز کے چیف فارن کوریسپونڈنٹ ٹری ینگسٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، ج...
دہشت گردی کے خلاف ہیں،،ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے، گفتگو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نش...