وجود

... loading ...

وجود
وجود

عالم اسلام انتہا پسندی کے نرغے میں

بدھ 01 فروری 2017 عالم اسلام انتہا پسندی کے نرغے میں

پچاس سے زیادہ منقسم ممالک پر مشتمل عالم اسلام کواس وقت بہت سارے چیلنجز کا سامنا تو ہے ہی ، مگر انتہا پسندی نے اس کے لیے بقاء کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے ۔عالم اسلام ہی کیا اب اس مسئلے نے ’’عالم انسانیت ‘‘کوبھی خوف میں مبتلا کردیا ہے اس لیے کہ اب عالم اسلام میں بڑھتی ہو ئی انتہا پسندی کا شکار خود عالم اسلام ہی نہیں ہو رہا ہے بلکہ اس کی زد میں روئے زمین کا چپہ چپہ آرہا ہے ۔تمام تر اجتماعی کو ششیں مکمل طور پر نا کا م ثابت ہو رہی ہیں ۔ مسلم ممالک کا بنیادی ڈھانچہ تک اس کی زد میں آچکا ہے ۔معصوم بچے اس کے سب سے زیادہ شکار ہورہے ہیں۔بے شمار ماؤں، بہنوں کی عزتیں تک اس رویہ سے پامال ہو چکی ہیں ۔نوجوان نسل انتہائی تیزی کے ساتھ ان اثرات کو قبول کرتی ہو ئی نظر آتی ہے حتیٰ کہ ’’انسانی اور دینی اقدار ‘‘اس کی زد میں آتی جا رہی ہیں ۔تہذیب و تمدن پر اس کے مہلک اثرات مرتب ہو تے جا رہے ہیں۔ مالی اور جانی نقصانات کا اندازہ لگانا تقریباََ ناممکن ہے ۔عالم اسلام اب دشمنوں کو بھول کر آپس میں گتھم گتھا ہے اور خون مسلم کی ارزانی بالکل ویسی ہی ہے جیسے چنگیز خان کے دور میں تھی ۔نفرتوں ،کدورتوں اور بغض و حسد نے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کوئی کسی کی سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔عربی اور عجمی نفرتیں پھر اپنا سر ابھار رہی ہیں، خود عرب ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے میں مصروف ہیں اور حد یہ کہ ہر جگہ قوم و ملت ایک دوسرے سے ہی الجھی ہوئی ہے ۔
دورِ حاضر میں اس مسئلے کا باربار تجزیہ کیا گیا بعض اس کے لیے نظام تعلیم کوذمہ دارٹھہراتے ہیں، بعض خلافت کے خاتمے کو اور بعض مذہبی تنظیموں اور ان کے لٹریچر کو ،اور بعض سیکولر اور لبرل حضرات کو ۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ سبھی عوامل بہت اہم ہیں مگر انتہا پسندی کا تجزیہ کرتے ہو ئے ہمیں یہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ یہاں عموماََ میڈیا کا تجزیہ ہی تجزیہ تصور کیا جاتا ہے، اس لیے کہ ان کو اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میں کوئی دشواری پیش نہیں ہوتی ہے ،وہاں بیٹھے انسان بھی انسان ہی ہوتے ہیں جو اپنے خاص ’’لذت اور مفاد‘‘کے تحت ہر مسئلے کا تجزیہ کرتے ہیں ۔میڈیا پورے کا پورامغربی دنیا کے لیے ’’لونڈی ‘‘جیسی ہے جس کی نہ اپنی کوئی مرضی اورنہ ہی کوئی خواہش ہوتی ہے۔ مغرب نے عالم اسلام سے متعلق پروپیگنڈے کی بدولت ایسی قبیح اور مکروہ تصویر پیش کر رکھی ہے کہ مغرب کا عام انسان بھی انھیں ’’بربرقوم‘‘تصور کرنے پر مجبور ہے ۔ہوں بھی کیوں نہ، آپ پوری روئے زمین پر ایک سرسری نگاہ ڈالیے، صرف مسلمان ممالک ہی جنگ جیسی صورتحال سے دوچار ہیں۔ افغانستان ،شام ،عراق،یمن،لیبیا ، سوڈان، پاکستان اور صومالیہ براہ راست ’’مسلم انتہا پسندی‘‘ کے نرغے میں ہیں ۔جن دوسرے ممالک میں حالات قدرے ٹھیک ہیں، وہاں کا معاملہ سعودی عرب ،بحرین، مصر اور تیونس جیسا ہے ۔
انتہا پسندی نے ہمارے کم سے کم ایک درجن ممالک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔لاکھوں انسانوں کی جانیں ضایع ہو چکی ہیں ۔شام و عراق میں انسانیت کوکچل کے رکھ دیا گیاہے ۔کروڑوں انسان ہجرت کر کے مسکینی اور محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور کئے جا چکے ہیں ۔نئی نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے اور وہ یہ سمجھنے سے عاجز ہیں کہ آخر سیاسی اور مسلکی رسہ کشیوں کے بھینٹ انھیں کیوں چڑھایا جا رہا ہے ۔عالم اسلام کو اس جنگ جیسی صورتحال سے نکالنے کے لیے نہ ہی کوئی پروگرام تشکیل دیا جاتا ہے اور نہ ہی اس کی ’’اہمیت اور حساسیت‘‘کا ادراک کرنے کی کوشش کی جا تی ہے ۔پھر حیرت بلکہ المیہ یہ کہ اس میں مذہبی ’عقائد اور جذبات‘ کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے ۔حد یہ کہ اس ’’وحشیانہ جنگ‘‘میں قاتل اور مقتول دونوں خوش ہیں اور شہید ،مجاہد اور جنتی ہونے کے بھی مدعی ہیں ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ صورتحال صرف امریکی مداخلت اور اسرائیلی سازشوں سے ہی پیدا ہو گئی یا اس کے عوامل کچھ اور بھی ہیں ۔تجزیہ کرتے ہو ئے صورتحال اب تجزیہ نگاروں کے لیے بھی خوفناک بنتی جا رہی ہے کہ ان کے انسانیت کے درد بھرے غیر جاندارانہ تجزیہ کو مسلکی نفرتوں کی نذر کردیا جاتا ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ اب بہت سوں نے نہ صرف ’’قلم اور زبانیں‘‘ بند کر دی ہیں بلکہ نفرتوں کے اس ماحول میں ’’حکمِ کفر‘‘کے ڈر سے افسانے اور ڈرامے لکھنے شروع کر دئیے ہیں ۔
یہ صورتحال ایک رات یا دس سال میں پیدا نہیں ہوئی ہے بلکہ اس پر ایک عرصے سے کام برابر جاری ہے ۔اس میں کفار کی سازشوں کا عمل دخل تو ہے ہی، مگر اپنوں کی سنگ اور تنگ دلی بلکہ بے شعوری نے بھی ہمیں تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔خلافت کا خاتمہ نہ 1923ء میں ہوا، نہ ہی کل ،بلکہ یہ المیہ ٹھیک نبی پاکﷺ کی پیش گوئی کے عین مطابق صرف تین دہائیاں بعد حضرت علیؓ کی شہادت کے ساتھ ہی پیش آگیا تھا،پورے چودہ سو برس ملنے کے باوجود مسلمان حکمرانوں نے ایسی صورتحال کو جنم دیا کہ اجتماعی قیادت کا تصور ایک خواب بن گیا اور فی الحال اس کی تعبیر ممکن نہیں ہے۔ اس لیے کہ جو مذہبی طبقہ اس کے قیام کا قائل ہے وہ سب یہی دعویٰ کرتے ہیں کہ خلیفہ اور نظام ان کے مسلک ،فکر اور تنظیم کی گود سے جنم لے لے، نہیں تو باطل اور گمراہ ہی نہیں بلکہ ملحد اور کافر ۔مسلمان نسلوں میں خلافت کا زخم اب تک اتنا عمیق ہے کہ ہر دور میں علماء اور دانشوروں نے اس تصور کو زندہ رکھا ۔چودہ سو برس گزرنے کے بعد بھی مسلمانوں نے اس تصور کو زندگی دی اور اس کی واپسی کے لیے صرف تمنائیں اور آرزوئیں ہی نہیں پالیں بلکہ اس کے لیے اللہ کے ہاں آنسو بہانے کے ساتھ ساتھ اپنا خونِ جگر بھی پیش کیا ۔حیرت یہ کہ پورے چودہ سو برس میں کفار سے زیادہ ’’تصور خلافت اور قیام خلافت‘‘کی راہ میں مسلمان ہی زیادہ مزاحم ثابت ہو ئے ۔اور یہ سلسلہ اب تک ہر جگہ جاری ہے ۔
اس کشمکش نے ایک خاص ذہنیت کو جنم دیا ہے عرصہ دراز تک اسلام پسند اور علماء اپنوں سے ہی دست و گریبان رہے مگر اب گزشتہ ایک سو سال سے اسلام پسند دوسروں کے ساتھ ساتھ آپس میں بھی گتھم گتھا ہیں ۔اس کشمکش نے سخت گیر طبقات کو جنم دیکر ایسا ’’زہر آلود لٹریچر ‘‘تخلیق کیا ہے کہ ہر مسلک اور مکتبہ فکر دوسرے کو کافر قرار دیکر گردنیں اڑاتا پھرتا ہے اور اس جنگ میں ایک دوسرے کی بہو، بیٹیوں کی عزتیں بھی حلال کر دی گئی ہیں اور مال و جان کو مالِ غنیمت کے دائرے میں لانے کے لیے بعض ’’تفردات اور سطحیت‘‘سے کام لیکر کامیاب کوششیں کی گئی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی مصیبت یہ بھی ہے کہ اب حکو متوں نے اپنے مخصوص سیاسی توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لیے اس لٹریچر سے جنم لینے والے لوگوں کی کھلے عام پشت پناہی کرنی شروع کر دی ہے۔ مسلمان پہلے دو بڑے مسالک ’’شیعہ اور سنی‘‘میں منقسم تو تھے ہی مگراب شیعوں اور سنیوں میں تقسیم در تقسیم کی صورتحال پیدا ہو کر یہ کمزور عمارت ڈھے جانے کے قریب پہنچ چکی ۔پہلے متشدد شیعہ سنی ایک دوسرے کو کافر قرار دیتے تھے مگر اب خود شیعوں اور سنیوں میں درجنوں ایسے متشدد مکاتب فکر نے جنم لیا ہے کہ وہ ہر مخالف چاہے وہ شیعہ ہو یا سنی،اسے کافر اور واجب القتل قرار دے رہے ہیں ۔
ان طبقات کے ساتھ ہی ساتھ مغرب کی تقلید میں ایک وسیع لکھی پڑھی مسلم آبادی نے اپنی گردنوں میں سیکو لر ازم اور لبرل ازم کا طوق ڈال دیاہے ،یہ طبقہ شدت اور انتہا پسندی میں کسی متشدد ملا یا مولوی سے کچھ بھی کم نہیں ۔کہنے کو یہ نرم مزاج اور خوش طبیعت ہو تے ہیں مگر صرف دین بیزاروں کے لیے ۔ان کا رویہ اسلام پسندوں کے ساتھ انتہائی معاندانہ اور جارحانہ ثابت ہوا ہے ۔ مصطفیٰ کمال اتا ترک نے ترکی میں خلافت کے خاتمے کے باضابطہ سرکاری اعلان کے بعد، جس صورتحال نے ترکی کے ساتھ ساتھ سارے عالم اسلام کو دوچار کردیا، کے کانٹے اب تک نکالنے میںامت مسلمہ بری طرح گرفتار ہے ۔اتاترک کی تحریک کو اگر دو لفظ میں خلافت کے خاتمے کی تحریک کہا جائے تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس کے بانی اتاترک نہیں بلکہ صدیوں پہلے خود مسلمان تھے ۔نام اور ہاتھ ضرور بدلے مگر یہ سب ’’اکبر بادشاہ‘‘کی اولادیں ثابت ہوئیں، کل مغلوں کے ہاتھوں مجدد الف ثانیؒ بے دینی کے خلاف آواز بلند کرنے کے پاداش میں مصیبتوں سے دوچار ہو گئے تھے جبکہ ان کے کئی سو سال بعد مصر میں سیکولر ازم کے محافظ جمال عبدالناصر کے ہاتھوں سید قطب شہید سولی پر لٹکائے گئے، فرق صرف افراد اور اوقات تھا۔
اس کشمکش کے نتیجے میں امت انتہا پسندی کے غار میں گر پڑی ۔جس سے بعض اسلام پسندمکاتب فکر کے ہاں ایسی متشدد نسل نے جنم لیا جو ہر مسئلے کا علاج بندوق اور گولی قرار دیتی ہے، اس کے لیے وہ ایک ہی سانس میں درجنوں مثالیں پیش کرکے مخالف کا منہ بند کر دیتے ہیں اور اب ان نوجوانوں کی پود پورے عالم اسلام میں پھیل چکی ہے ۔مغربی قوتیں ان کے جذبات کا بھر پور ادراک کرتے ہو ئے اپنے مخصوص اہداف کے حصول تک ان کی پشت پناہی کرتے ہیں اور جب ’’شام اور عراق‘‘کی برباد ی کے اہداف حاصل ہوتے ہیں پھر وہ اپنے لذات اور جذبات کے عین مطابق ان ممالک میں اپنے اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں ۔اس مقصد کے حصول میں آپ ان مغربی قوتوں کو کبھی سویت یونین کے خلاف برسر پیکار مجاہدین کی پشت پناہی کرتے ہو ئے دیکھیں اور کبھی انہی مجاہدین کے خاتمے کے لیے طالبان کی پشت پر اور جب وہ مقصد بھی حاصل ہو جائے تو’’اقدار اور شرم و حیا ‘‘کے تمام تر اصول بالا ئے تاک رکھتے ہو ئے آپ انھی طالبان پر ڈیزی کٹر بم گرانے والوں میں دیکھیں گے ۔سوال مغربی لذات کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ آخر عالم اسلام میں موجود اسلام پسند وں ہی کے لیے ایسے حالات کب تک تخلیق کئے جائیںگے کہ وہی ہر دو حالات میں مارے جائیں ۔
مغرب کی نظر عرب دنیا کے ’’سیاہ سیال سونے‘‘پر تھی، اس کے لیے اس نے ہر طرف اپنے تجارتی کارندوں کو پھیلا کر مغرب تک اچھے داموں اور حکمران خاندانوں کے تحفظ کے وعدے کے بعد سبھی معاملات درست کر کے اس کے دروبام پر قبضہ کر لیا اور نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے کہ صرف ایک امریکا کی فوجیں سو ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ دولت کی فراوانی کے نتیجے میں عرب دنیا کو عیاشی کے دروازوں تک پہنچا کر ’’تعلیم اور سائنس‘‘ سے دور رکھ کر ان ممالک کو عسکری اور سیاسی میدان میں تنگ دامن کر کے عالمی سطح پر مسکینوں کے صف میں لا کھڑا کیا ۔اس سب سے جہاں عالم عرب بالعموم اور عالم اسلام بالخصوص مغرب کو باج ادا کرنے لگا وہی اسے اس کے ’’طفلِ حرام اسرائیل‘‘کو تحفظ اور یک گونہ راحت میسر ہوئی اور معاملات یہاں تک پہنچ گئے کہ عیسائیت بیزار سیکولر مغربی لکھے پڑھے تاجر طبقے کو متشدد یہودیوں کے ساتھ مل کر عالم انسانیت کو برباد کرنے میں جارحانہ عزائم کی تکمیل سے کوئی روک نہیں پایا ۔ایک طرف مسلمانوں میں سیکولروں اور لبرلوں کی پشت پناہی اپنے لیے لازم اور واجب کردی، وہی دوسری طرف اس کی مخالفت کرنے یا راہ میں رکاوٹ بننے والے اسلام پسندوں کو کہیں خود اور کہیں مسلمانوں کے ہاتھوں قتل کراکے بے چینی،اضطراب اور تشدد کو فروغ دیکر یہ بات اسلام پسندوں کے ذہنوں میں بٹھا دی کہ مغربی اور مسلم سیکولروں سے نجات کا واحد ذریعہ صرف بندوق اور بغاوت ہے ۔
دہشت گردی کی آڑ میں امت کو تباہ کر نے کا کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا حتیٰ کہ ان اسلام پسندوں کے لیے بھی دائرہ حیات تنگ کیا گیا جو پر امن جدوجہد کے قائل تھے ،اسلامک فرنٹ آف الجزائر کے بعد اخوان المسلمون مصر کو اَسی برس بعد جب مغربی پیمانے اور لذت کے عین مطابق حکومت کرنے کا موقع ملا تو اس کواس کے’’ اپنوں ہی کے ہاتھوں‘‘ایسی وحشت ناک صورتحال سے دوچار کردیا گیاکہ القاعدہ کے سر براہ ڈاکٹر ایمن الظواہری نے طنزیہ انداز میں اخوان کو دہائیاں قبل اپنی کہی ہوئی بات یاد دلائی کہ’’ میں نے بہت پہلے کہا تھا ،پر امن طریقوں سے مغرب آپ کو کبھی بھی آگے بڑھنے نہیں دے گا‘‘۔امریکی سابق صدر جارج بش نے مسلم دنیا کے خلاف با ضابطہ جنگ کا آغاز کرتے ہو ئے’’کروسیڈ ‘‘کااعلان کردیا اور اب نصف درجن مسلم ممالک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد نئے امریکی صدر ’’ٹرمپ‘‘نے ’’آگ کا مقابلہ آگ سے ‘‘کرنے کا فیصلہ لیتے ہو ئے ’’انتہا پسند اور شدت پسند‘‘الفاظ استعمال کرتے ہو ئے دوبارہ پر تشدد طریقے اختیار کرنے کا فیصلہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ جہاں اسلام پسندوں کی راہیں مسدود کر کے انھیں جان بوجھ کر ’’مین اسٹریم ‘‘سے الگ کر کے پر تشدد راہوں پر چلنے پر مجبور کیا جاتا ہے تاکہ عالم اسلام پر قابض حکمران طبقہ’’حقیقی اور غیر حقیقی خوف ‘‘میں مبتلا رہ کر ایک جانب اسلام پسندوں کے راستے مسدود کریں تو دوسری جانب وہ اپنی جھولی مغرب کی طرف ہی پھیلائے رکھیں ۔
بد قسمتی سے بڑے بڑے علماء اورمتبحر دانشور بھی اس صورتحال میں شدید ردعمل کے شکار ہو گئے اور انھوں نے بعض مواقع پر طاغوت سے جہاد اور کشمکش پر ابھارتے ہو ئے ’’کافر اور مسلمان حکمرانوں‘‘کے لیے ایک ہی حدت میں علم اور دلائل کے دریا بہا دئیے جس کے نتیجے میں ایسا وسیع لٹریچر منظر عام پر آگیا کہ اس سے مستفید ہونے والوں میں ہر نئے دن نئی وحشت اور شدت جنم لیتی ہے۔ ایک سال قبل میں نے انہی صفحات پر’’ تطہیر لٹریچر‘‘ کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔عالم اسلام میں جہاں غیروںکو مدعو سمجھنے کے برعکس مکمل طور پر واجب القتل ہی تصور کیا جا تا ہے وہی اب اس تنفر و تشدد نے ان اپنوں کو بھی گھیر لیا ہے جو مسلکی اور فکری بنیادوں پر ہم سے دوری بنائے ہو ئے ہیں۔ اس کا ایک بڑا نمونہ ابو بکر بغدادی سے متعلق اخوان المسلمون عراق کے مرشد عام کا یہ انکشاف ہے کہ ان کے بقول میرے ایک معتبرشخص نے ابو بکر بغدادی سے پوچھا کہ آپ ہر اس شخص کو واجب القتل قرار دیتے ہیں جو خلیفہ نہ مانتے ہو ئے آپ کے ہاتھ پر بیعت نہ کرے جبکہ آ پ کے استاد اور اخوان کے مرشد عام عراق نے بھی ابھی تک آپ کے ہاتھ پر بیعت نہیں کی ہے، اب اگر وہ آپ کے ہاتھوں گرفتار ہو جائیں تو ان کے ساتھ آپ کیا کریں گے ؟ابوبکر بغدادی نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وہ میرے ہاتھوں گرفتار ہو جائیں تو استاد ہونے کے ناطے میں انھیں قتل نہیں کروں گا البتہ اگر میرے کسی ساتھی نے انھیں گرفتار کیا اور میرے سامنے ذبح کیا تو میں اس کو منع نہیں کروں گا ۔
٭٭


متعلقہ خبریں


اسلام نے عورت کو ایسے حقوق کبھی نہ دیے احمد اعوان - اتوار 12 مارچ 2017

پوری دنیابے چاری عورت کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑی ہے ۔ہرطرف شورمچاہواہے کہ عورت کوآزادی دو،عورت کے حقوق کاتحفظ کرو۔عورت کی عظمت کومانو،وغیرہ وغیرہ۔ عورتوں کے عالمی دن کے موقع پراسلامی نظروفکررکھنے والے اوراسلام بے زارسبھی نے جوبھی گفتگوکی اس کاحاصل یہی تھاکہ عورت کوآزادی دی جائے اور...

اسلام نے عورت کو ایسے حقوق کبھی نہ دیے

اسلام ترقی کرنے سے کہاں منع کرتاہے؟ احمد اعوان - اتوار 26 فروری 2017

ایک یونیورسٹی کے ڈاکٹرصاحب بتارہے تھے کہ آج 22تاریخ ہے مگران کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔موصوف ماہانہ 40ہزارروپے تنخواہ لیتے ہیں ،پھربھی 22تاریخ کوان کی جیب خالی ہوگئی ۔پھرخودہی بتانے لگے کہ اس مرتبہ فلاں کپڑوں کی دکان پرسیل لگی تھی تومیں نے خریداری کرلی 3400والی پینٹ 1700روپے می...

اسلام ترقی کرنے سے کہاں منع کرتاہے؟

فرقہ وارانہ فسادات اور انتہا پسندی میں پنجاب سب سے آگے ایچ اے نقوی - بدھ 18 جنوری 2017

فرقہ واریت اور انتہا پسندی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے بھی زیادہ خطرناک لعنتیں بن چکی ہیں، بغور دیکھا جائے تو فرقہ واریت بھی انتہا پسندی کی ہی ایک شکل ہے اور انتہا پسندی ہی دہشت گردی کو جنم دیتی ہے،اس بات کو اس طرح سمجھاجاسکتاہے کہ جب ایک مقرر 500 افراد کے ایک اجتماع میں تقریر کر...

فرقہ وارانہ فسادات اور انتہا پسندی میں پنجاب سب سے آگے

ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر۔۔۔امریکا انتہا پسندی کی طرف گامزن ابو محمد نعیم - جمعرات 10 نومبر 2016

امریکا سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر مزید منقسم ہو گیا ہے،سوشل میڈیا پر کسی نے اسے نفرت کی جیت قرار دیا،کسی نے عوامی مسائل پر آواز اٹھانا ٹرمپ کی فتح کا سبب قراردیا ،خانہ جنگی کے خدشات کا بھی اظہار ٹرمپ کی سیاہ فاموں ،مسلمانوں اور تارکین وطن کیلیے نفرت اور تجارتی و خارجہ پالیسی ...

ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر۔۔۔امریکا انتہا پسندی کی طرف گامزن

مضامین
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ وجود منگل 07 مئی 2024
مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کااعلانِ جنگ

سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ وجود منگل 07 مئی 2024
سید احمد شید سید، اسماعیل شہید، شہدا بلا کوٹ

فری فری فلسطین فری فری فلسطین!! وجود منگل 07 مئی 2024
فری فری فلسطین فری فری فلسطین!!

تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت وجود منگل 07 مئی 2024
تحریک خالصتان کی کینیڈا میں مقبولیت

کچہری نامہ (٣) وجود پیر 06 مئی 2024
کچہری نامہ (٣)

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر