وجود

... loading ...

وجود
وجود

نظریاتی کارکن (دوسری اور آخری قسط)

جمعرات 02 مارچ 2017 نظریاتی کارکن    (دوسری اور آخری قسط)

وہ جب چاہتے ہیں عمران خان کو چھوڑدیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں پھر دوبارہ جوائن کرلیتے ہیں کیونکہ بقول برگر گروپ کے عمران خان صاحب کو ان کے لیے ہینڈل کرنا یا چلانا بہت آسان ہے، بس تھوڑا سا چندہ جمع کرکے اور ایک دو اچھی پارٹیاں کرلو تو خان صاحب ان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی یہ بات کچھ غلط بھی نہیں کیونکہ ہر مرتبہ اسٹریٹ ورکرز کی ساری محنت ضائع کرکے ان برگرز کو مسلط کردیا جاتا تھا۔ 1997ء کا جنرل الیکشن تھا اور میں حلقہ 188 کراچی سے قومی اسمبلی کا امیدوار تھا اور یہ وہ حلقہ تھا جہاں سے ایم کیو ایم پورے کراچی اور شائد پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ لیتی تھی، اس کے مقابلے پر میں نے الیکشن اس لیے لڑا کہ پاکستان تحریک انصاف کا نا م زندہ رہے، ہارنا اور جیتنا مقصد نہیں تھا، لیکن اس برگر گروپ نے ان سیٹوں پر الیکشن لڑا جہاں سے سمجھ رہے تھے کہ یہ جیت جائیں گے لیکن سب بُری طرح ہارے تو وہ سب پارٹی چھوڑ کر چلے گئے، کوئی امریکا چلا گیا کوئی کہیں، کوئی کہیں؟ عمران خان صاحب جب کراچی آئے تو صرف چند لوگ ہی تھے جو ساتھ ساتھ چلتے تھے۔ 2002ء کے جنرل الیکشن میں، میں نے صوبائی اسمبلی کا انتخاب حلقہ 118 سے لڑا، اس دفعہ بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر یہی گروپ قابض تھا کیونکہ الیکشن سے پہلے یہ سب واپس آگئے تھے کیونکہ فنڈز اور ٹکٹوں کا معاملہ تھا اور پھر و ہی ہوا کہ یہ الیکشن بھی ہارگئے۔ امان اللہ پراچہ کراچی کے صدر تھے اور یہ برگر گروپ اس کے سرپر سوار تھا وہ بھی کچھ عرصے تک ان کے ساتھ چلے اور پھر و ہی ہوا کہ وہ بھی پارٹی سے چلے گئے۔ 2008ء کے الیکشن سے پہلے مشرف کے دور میں عمران خان کراچی یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے لیے آئے، اس سے پہلے سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی بھی جانا تھا۔
سر سید یونیورسٹی میں ایم کیو ایم کے طلبا نے مبینہ طور پر حملہ کردیا اور سخت احتجاج کیا، ہمارے پہنچنے پر سخت نعرے بازی اور دھکم پیل ہوئی اور ہم اندر کیمپس میں پہنچ گئے، عمران خان ایک بہادر انسان ہیں اور وہ ڈرتے بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں یونیورسٹی کا دورہ مکمل کروں گا اور ہم نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ طلباء سے خطاب کریں اور انہوں نے ہمارا یہ مشورہ قبول کرلیا اور طلباء سے خطاب بھی کیا۔ اس وقت میری جانباز ٹیم موجود تھی اور پھر کراچی یونیورسٹی کا جس روز دورہ تھا اور خطاب کرنا تھا اور وہ بھی سخت ترین دن تھا جو میری فیملی کیلیے بھی بُرا اور سخت دن تھا جب کراچی یونیورسٹی پہنچے تو جماعت اسلامی کی طلبا تنظیم نے اپنے تیار کردہ منصوبے کے تحت حملہ کردیا۔ جس گاڑی میں عمران خان تھے اس گاڑی پر انہوں نے براہ راست حملہ کیا، میں گاڑی سے اُترا ،چونکہ گاڑی کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تھی، ہمارے لڑکے عمران خان صاحب کو اپنی تحویل اور حفاظت پر مامور تھے، آگے تھوڑے سے فاصلے پر جاکر کھڑے ہوگئے۔ پھر تحریک کے بکھرے ہوئے لوگ اکٹھے ہوگئے اور ہم نے خان صاحب سے خطاب کرایا، شائد عمران خان صاحب کو یاد ہو کہ اس حملے میں میرے بھائی علی جان کی آنکھ پر شدید چوٹ آئی اور ایک آنکھ کی بینائی بھی چلی گئی اور علاج کا سلسلہ جاری ہوا تو آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے بینائی کی بحالی میں اپنی مایوسی کا فیصلہ سنادیا۔
اس حملے میں محمد اشرف میمن کی لینڈ کروزر کے شیشے ٹوٹ گئے اور میری پوٹھوہار جیپ اور سوزوکی پک اپ تباہ ہوگئی، کئی لڑکے زخمی ہوگئے تھے اور کئی گرفتار بھی ہوئے، ان میں خوف نہ تھا اور نہ ہی یہ فرار ہوئے، چونکہ یہ نظریاتی لوگ تھے جو معاشرے کو انصاف دینے اور دلانے کی جنگ لڑرہے تھے، وہ خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔ اس طرح ہم نے اپنی سیاسی اور نظریاتی کارکردگی بڑھادی تھی، اور یہ بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ دن بعد میرے ہوٹل پر حملہ ہوا اور شدید فائرنگ ہوئی اور براہ راست فائر کئے گئے جس سے میرے اسٹاف کے لوگ بڑی مشکل سے بچے لیکن ہمارے قریب اور سامنے مدرسہ ہے جس کے بچے زخمی بھی ہوگئے۔ کافی مسائل پیدا ہوچکے تھے جس کے نتیجے میں ہمارا کاروبار بھی دوسری دفعہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا، جس ریسٹورنٹ سے میری اچھی آمدنی تھی وہ ختم ہوگئی اور انتہائی کم معمولی ٹھیکے پر دے دیا ۔اس پر مجھے فخر تھا کہ حالات نے میرے لیے شدید مشکلات تو پیدا کردیں لیکن میں نے بھی عمران خان اور پارٹی سے اپنی وابستگی کا رشتہ نہیں توڑا اور نہ ہی اپنے سیاسی کردار کا راستہ تبدیل کیا، اس کے باوجود کہ ہماری فیملی مخالفت میں تھی اور میری مخالفت تیز سے تیز تر ہوتی رہی۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ عمران خان صاحب میرے گھر آئے تو میری شریک حیات ایک دن پہلے ہی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں، محلے کی اور عمران خان کی مداح خواتین کا ہجوم تھا ،وہ عمران خان کا استقبال کررہی تھیں۔الغرض میں نے طرح طرح کی مشکلات کا مقابلہ کیا لیکن میں نے کبھی پارٹی چھوڑنے کا سوچا تک نہیں، کیونکہ یہ میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ عمران خان نیا پاکستان بنانے کے نظریے کو لے کر اٹھے ہیں، ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور انصاف مہیا کرنے میں ہر طرح کی قربانی دیں گے۔ لیکن افسوس ہے کہ آج جس مقام پر کھڑے ہیں ،ہماری یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ 20 سال کے بعد ہماری یہ تمام محنت ضائع کیوں ہوئی ۔پورا ملک جانتا ہے کہ کراچی میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا ایک بھیانک خواب تھا، اب تو حالات کچھ بہتر ہیں، اس سے قبل تو کسی بھی وقت جان جانے کا خدشہ موجود رہتا تھا، یہاں تو متعدد بار میرے موبائل پر گولیوں کی تصویریں بھیجی گئیں اور کہاں پیدا ہوئے اور کہاں مرو گے، کہاں بیٹھو گے؟ اور کہاں لیٹو گے،جیسے سوال پوچھے گئے۔ کیا کیا اور کہاں تک ذکر کریں۔ 2001ء کے بلدیاتی انتخاب میں جب انصاف پسند گروپ کے نام سے ہم کراچی میں الیکشن لڑرہے تھے اور عائشہ منزل پر ہمارا مرکزی دفتر تھا، اس پر بھی حملہ ہوا، کس کس واقعے کو بیان کیا جائے؟ 1996 تا 2017 پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے مگر شاید خان صاحب یہ کتاب نہ پڑھ سکیں، ابھی تو ہم اس کے منتظر ہیں کہ خود تحریک انصاف میں انصاف کب آئے گا اور پھر کب عمران خان سچ سننے اور سمجھنے کی زحمت کریں گے ۔ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ 2018تک کے انتخاب سے پہلے اگر توجہ ان حقائق پر دے دی اور حقیقی تبدیلی آئی تو پھر پارٹی کے پرچم کو کوئی سرنگوں نہیں کرسکتا، باقی تو صورت حال سامنے ہے، کیا بیان کروں؟
کراچی نے قومی سیاست کو بہت بڑے بڑے رہنما دیے، مولانا شاہ احمد نورانی، شیر باز مزاری، پروفیسر غفور احمد، پروفیسر این ڈی خان پھر ان کے بعد دوسری صف میں بھی ایک کھیپ تھی مگر انیس سو پچاسی کے بعد صورت حال کچھ تبدیل ہوئی۔ شہر میں ایک جماعتی نظام کی وجہ سے اعلیٰ قیادت سے دوسرے تیسرے چوتھے درجے کی سیاسی قیادت ایک ہی چھتری تلے جمع رہی ،باقی کسی سیاسی جماعت کا چراغ ہی نہ جل سکا ۔ایسے وقت کے بعد ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی میں کام کرنے والی بعض ایسی جماعتیں جنہیں عوام میں پذیرائی ہے یا آگے چل کر مل سکتی ہے۔ ان جماعتوں کو اپنے نظریاتی کارکن سنبھال کر رکھنے چاہئیں،فصلی بٹیرے اور مفادات کے اسیر تو کسی بھی دور میں مارکیٹ ریٹ پر مل جاتے ہیں، نظریاتی کارکن انمول ہوتے ہیں۔ ‘‘
اشرف قریشی نے اپنے خط میں کچھ چیدہ چیدہ واقعات کا ذکر کیا ہے، اس سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ بہر حال ایک نظریاتی سیاسی کارکن ہیں۔ عمران خان سے ان کا رومان آج کا نہیں، اس وقت تو کپتان ملکی سیاست کے بڑے اپوزیشن لیڈر ہیں جو میڈیا کے بھی لاڈلے ہیں، مگر اشرف قریشی اس وقت سے ان کا مداح ہے جب لوگوں کی معمولی تعداد ان کے ساتھ آنے پر تیار تھی، لوگ ان کے ساتھ تصویر بنانے کی خواہش تو رکھتے تھے مگر ایک قدم ساتھ چلنے پر تیار نہ ہوتے تھے ،ایسے میں اشرف قریشی ان کا دست و بازو بنا، ایسے قیمتی لوگوں کو ضائع کرنا دانشمندی نہیں، مگر یہ بات تو وہی سمجھے گا جو سمجھنا چاہے۔
٭٭


متعلقہ خبریں


وکی لیکس کی ایک بار پھر ٹوئٹ امریکا اور برطانیہ نے نادرا کاریکارڈچرالیا ایچ اے نقوی - جمعه 09 جون 2017

    وکی لیکس کی ایک ٹوئٹ ریمائنڈر میں ایک دفعہ پھر یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ امریکا اور برطانیہ نے نادرا کاریکارڈچرالیاہے،مقامی انگریزی اخبار میں شائع ہونے ایک خبر کے مطا بق وکی لیکس نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے حوالے سے انکشافات کے سلسلے میں ایک دفعہ پھر یاد دہانی کرائی ہے کہ امریکا او...

وکی لیکس کی ایک بار پھر ٹوئٹ امریکا اور برطانیہ نے نادرا کاریکارڈچرالیا

عمران خان کی نتھیا گلی میں مصروفیات‘ پنجاب کی سیاست میں زبردست ارتعاش انوار حسین حقی - هفته 03 جون 2017

پاکستان کو فطرت نے بے پناہ حسن اور رعنائی عطا کی ہے ۔ملک کے شمالی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں ۔ گلیات میں جھینگا گلی اور نتھیا گلی کے علاقے آب و ہوا اور ماحول کی خوبصورتی کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں ۔ موسم گرما خصوصاً رمضان المبارک میں خیبر پختونخوا اور ملک کے دوسر...

عمران خان کی نتھیا گلی میں مصروفیات‘ پنجاب کی سیاست میں زبردست ارتعاش

بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے انوار حسین حقی - هفته 03 جون 2017

اُس کی 20 سالہ سیاسی جدو جہد نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وہم و گمان کا غلام نہیں یقین اور ایقان کا حامل ہے ۔ نااہلی کے خدشات کے شور شرابے میں بھی نتھیا گلی کے ٹھنڈے ماحول میں مطمن اور شاد نظر آ رہا تھا ۔ ہر ملنے والے کا یہی کہنا تھا کہ بے یقینی اور خدشات کے ماحول میں جب ’’ مائنس ون ...

بات کرنے سے قبیلے کا پتا چلتا ہے

نواز شریف کو انتخابی مہم میں کڑے سوالوں کاسامنا کرناہوگا ایچ اے نقوی - منگل 23 مئی 2017

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں سالانہ منصوبے پی ایس ڈی پی اور آئندہ بجٹ کے اہداف کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر ، گورنر کے پی کے، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعلیٰ گلگت و بلتستان اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ق...

نواز شریف کو انتخابی مہم میں کڑے سوالوں کاسامنا کرناہوگا

تحریک انصاف کی طرف سے سندھ میں مزید جلسے کرنے کی حکمت عملی ، پیپلز پارٹی سے دور رہنے کا فیصلہ باسط علی - پیر 24 اپریل 2017

  [caption id="attachment_44254" align="aligncenter" width="784"] عمران خان نے سندھ کے ویتنام دادو میں کامیاب جلسہ کرکے پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقوں میں خطرے کی گھنٹی بجادی[/caption] پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دادو میں ایک کامیاب جلسہ کرکے ہی سب کو نہیں...

تحریک انصاف کی طرف سے سندھ میں مزید جلسے کرنے کی حکمت عملی ، پیپلز پارٹی سے دور رہنے کا فیصلہ

پاناما فیصلہ :وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں مل سکی ابو محمد نعیم - جمعه 21 اپریل 2017

[caption id="attachment_44201" align="aligncenter" width="784"] جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن نے وزیراعظم کے خاندان کی لندن میں جائیداد، دبئی میں گلف اسٹیل مل اور سعودی عرب اور قطر بھیجے گئے سرمائے سے متعلق تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا جے آئی ٹی کے قیام...

پاناما فیصلہ :وزیر اعظم کو کلین چٹ نہیں مل سکی

’یہ بھی خوش وہ بھی خوش‘ کیا میاں صاحب کے لیے آنے والا وقت اچھا ہے؟ وجود - جمعه 21 اپریل 2017

تحریک انصاف نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیے جانے کی توقع کر رہی تھی، ایسا نہیں ہوا، مسلم لیگ ن کا دعویٰ تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف الزامات مسترد کر دیے جائیں گے، وہ بھی نہ ہوا،فیصلہ بیک وقت فریقوں کی جیت بھی ہے اور ناکامی بھیپاناما کیس کے فیصلے پر ہر کوئی اپنی اپنی کامیابی کا دع...

’یہ بھی خوش وہ بھی خوش‘ کیا میاں صاحب کے لیے آنے والا وقت اچھا ہے؟

پاناماکیس:پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے مقدرکا فیصلہ !! ابو محمد نعیم - جمعرات 20 اپریل 2017

[caption id="attachment_44181" align="aligncenter" width="784"] پاکستان کے سیاسی ماحول پر چھائے بے یقینی کے سائے چھٹنے کا امکان،اہم قومی معاملے پر دوماہ تک فیصلہ محفوظ رکھے جانے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید،آج2بجے فیصلہ سنایا جائے گا پاناما پیپرزمیں 4اپریل 2016کو وزیر اعظم پاکس...

پاناماکیس:پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے مقدرکا فیصلہ !!

عام انتخابات 2018ءکی تیاریاں‘سیاسی تنظیمیں اکھاڑے میں اتر گئیں الیاس احمد - جمعرات 30 مارچ 2017

ملک بھر میں ایسا ماحول تیار ہونا شروع ہوگیا ہے کہ جیسے لگتا ہے کہ عام انتخابات کی ابھی سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ تبھی تو تینوں صوبوں سندھ‘ پنجاب اورخیبر پختونخوا میں سیاسی جلسے جلوس شروع ہوگئے ہیں البتہ بلوچستان میں ابھی انتخابات کا ٹیمپو نہیں بن سکا ہے۔ نواز شریف نے ٹھٹھہ کے بع...

عام انتخابات 2018ءکی تیاریاں‘سیاسی تنظیمیں اکھاڑے میں اتر گئیں

نظریاتی کارکن ابو محمد نعیم - بدھ 01 مارچ 2017

لگ بھگ 30 برس پہلے جب گیارہ برس کے وقفے کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی اعلانیہ سرگرمیاں بحال ہوئیں اور 1988 کے انتخابات میں سیاسی جماعتیں باہم مدمقابل ہوئیں تو ملک کے بیدار حلقوں کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ ملک میں 2 بڑے سیاسی گروہ ہیں جنہیں محبان بھٹو یا حریفان جو اتحادیوں کو ملاک...

نظریاتی کارکن

عمران خان کے دستِ راست سیف اللہ خان نیازی کی چھٹی۔۔عاطف خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر انوار حسین حقی - اتوار 18 دسمبر 2016

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کے اعلان کے مطابق سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان نیازی کی جگہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر عاطف خان کو پارٹی کا مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے ۔ بظاہر یہ ایک عام سا اعلامی...

عمران خان کے دستِ راست سیف اللہ خان نیازی کی چھٹی۔۔عاطف خان ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر

نمل شہر علم کی کہانی… عمران خان کی زبانی انوار حسین حقی - هفته 17 دسمبر 2016

’’نمل شہر علم ‘‘ پنجاب کے ایک دور اُفتادہ علاقے میانوالی میں کوہستان نمک کے طویل پہاڑی سلسلہ کے سب سے اُونچے پہاڑ’’ڈھک‘‘ کی ڈھلوان اور ایک خوبصورت جھیل نمل کے کنارے عمران خان نے آج سے پانچ سال پہلے آباد کیا تھا ۔ اس عظیم الشان منصوبے کے پہلے پڑاؤکے طور پر یہاں نمل کالج قائم کی...

نمل شہر علم کی کہانی… عمران خان کی زبانی

مضامین
پڑوسی اور گھر گھسیے وجود جمعه 29 مارچ 2024
پڑوسی اور گھر گھسیے

دھوکہ ہی دھوکہ وجود جمعه 29 مارچ 2024
دھوکہ ہی دھوکہ

امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟ وجود جمعه 29 مارچ 2024
امریکہ میں مسلمانوں کا ووٹ کس کے لیے؟

بھارتی ادویات غیر معیاری وجود جمعه 29 مارچ 2024
بھارتی ادویات غیر معیاری

لیکن کردار؟ وجود جمعرات 28 مارچ 2024
لیکن کردار؟

اشتہار

تجزیے
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے! وجود جمعه 23 فروری 2024
گرانی پر کنٹرول نومنتخب حکومت کا پہلا ہدف ہونا چاہئے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر