... loading ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور
آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص
سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاوضہ کی منظوری دے دی۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے فنانس کمیٹی کی سفارشات پیش کیں جو سندھ کابینہ نے منظور کر دیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی جبکہ کچے کے علاقوں میں آپریشن کے لیے سندھ پولیس کو 56 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔آئی ٹی اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے پیپلز آئی ٹی پروگرام فیز ٹو کے تحت 90 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ روزگار اور آئی ٹی تربیت ہمارا مستقبل ہے۔سندھ کابینہ نے ویمن ایگریکلچر ورکرز رولز 2026ء پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ویمن ایگریکلچر ورکرز رولز کے تحت زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی گیری میں کام کرنے والی خواتین کے حقوق محفوظ ہوں گے۔کابینہ کا آگاہ کیا گیا کہ مساوی اجرت، مقررہ کام کے اوقات اور میٹرنٹی فوائد یقینی بنائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت اور بچوں کی غذائیت تک خواتین کو مکمل رسائی دی جائے گی، خواتین کو تحریری معاہدے اور ایسوسی ایشن کا حق فراہم کیا جائے گا، ہراسانی سے تحفظ ہر صورت یقینی ہوگا۔رولز میں بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکر کارڈ اور بے نظیر وومین سپورٹ پروگرام کا بھی قیام عمل میں لایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خلاف ورزیوں کی صورت میں لیبر عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے ویمن ایگریکلچر ورکرز رولز کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیر زراعت اور وزیر محنت کی سربراہی میں قائم کمیٹی رولز کا جائزہ اور سفارشات پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سندھ کابینہ نے یونین کونسل 16 بائجی شریف سکھر کے چیٔرمین شفقت اللہ بھٹو کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں آگہا کیا گیا کہ انکوائری میں سنگین بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات ثابت ہوئے۔ یو سی بجٹ کی منظوری میں ناکامی، تنخواہیں اور پنشن روکی گئی۔شفقت بھٹو متعدد سماعتوں میں حاضری سے گریز کرتے رہے۔ یہ انکوائری وائس چیٔرمین علی اصغر کلھوڑو کی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا تاکہ دوبارہ انتخابات ہو سکیں۔ سندھ کابینہ نے عبوری طور پر وائس چیٔرمین کو چیٔرمین کے فرائض سونپ دیے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتظامی امور اور واجب الادا تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی فوری شروع کی جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...