... loading ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون میں وزیر دفاع جیمز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو حکم نامے پر دستخط کیے۔ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو 120 دن (یعنی 4 ماہ) کے لیے معطل کردیا گیا۔دوسری جانب 7 مسلمان ممالک ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں کو 90 دن (یعنی 3 ماہ) تک امریکا کے ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔نئے آرڈر کے تحت شامی مہاجرین کے امریکا میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پینٹاگون میں وزیر دفاع جیمز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد25 جنوری کو امریکی نیوز چینل اے بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ 7 مسلم اکثریتی ممالک کے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کرنے والے تھے تاہم عوامی سطح پر سامنے آنے والے اعتراض کے سبب اس معاملے میں تاخیر کا سامنا ہوا۔انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ آئندہ 2 گھنٹوں میں وہ کچھ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردیں گے اور بعد ازاں انہوں نے دو حکم ناموں پر دستخط بھی کردیے جن میں سے ایک امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اور دوسرا غیر قانونی مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق تھا، تاہم مسلمانوں پر پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی تھیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کن ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’پوری فہرست کی معلومات آپ کے سامنے آجائے گی جسے دیکھ کر آپ کو بڑی حیرت ہوگی‘۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا دھیان ان افراد کی جانب ہے جو بری نیت سے امریکا میں داخل ہوتے ہیں، جن کا تعلق داعش سے ہے اور وہ جھوٹی شناخت سے یہاں آرہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور سعودی عرب سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی اور ‘کڑی کا مطلب کہ بہت سخت، اگر ہمیں ذرا سے بھی مسئلے کا سامنا ہوا تو ان افراد کو امریکا میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا، امریکا میں داخلہ بہت مشکل کردیا جائے گا، اس وقت امریکا میں داخل ہونا بہت آسان ہے تاہم اسے اتنا آسان نہیں رہنے دیا جائے گا۔
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشدد اور جنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر امریکا کے دروازے بند کرنے کے فیصلے سے ان کا دل ٹوٹ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا امریکا کی تعمیر میں حصہ لینے والے تارکین اور مہاجرین کے خیرمقدم کی قابل فخر تاریخ سے پیچھے ہٹنا افسوس ناک ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے ملالہ فنڈ کے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’میں انتہائی دل برداشتہ ہوں، صدر ٹرمپ نے آج ان بچوں، ماو?ں اور والدین پر دروازے بند کر دیے ہیں جو تشدد اور جنگ کو چھوڑ کر بھاگ رہے تھے۔ میں دل برداشتہ ہوں کیونکہ امریکا پناہ گزینوں اور تارکین وطن کا خیر مقدم کرنے والی اپنی تاریخ سے منہ موڑ رہا ہے۔‘صدر ٹرمپ نے آج ان بچوں، مائوں اور والدین پر دروازے بند کر دیے ہیں جو تشدد اور جنگ کو چھوڑ کر بھاگ رہے تھے، اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں انتہا پسند مسلمان دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے جانچ پڑتال کے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں ادارے یو این ایچ سی آر نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ اور استحصال سے بھاگنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرتا رہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور اعلیٰ شخصیات نے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔امریکا میں سات مسلم ممالک کے شہریوں کی سخت جانچ پڑتال کے حکم نامے کے خلاف مسلم تنظیموں اور رہنمائوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہاہے۔ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹرآصف محمود کہتے ہیں یہ حکم نامہ صرف مسلمانوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا جس سے یہاں بسنے والے مسلم خاندان بھی متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے میکسیکو کے ساتھ اصل اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی ورچوئل دیوار بنا ئی ہے۔عادل نجم کہتے ہیں حکم نامہ دراصل مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا دعوت نامہ ہے ، اس سے امریکی اہلکار مسلمانوں کو کھلم کھلا نشانہ بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے پر دستخط کے کئی گھنٹوں بعد اس کا متن سامنے آیا جس میں یہ اقدامات شامل ہیں:
امریکی پناہ گزینوں کے داخلے کا پروگرام 120 روز کے لیے معطل۔جب تک بعض ’اہم تبدیلیاں نہ کی جائیں، شامی پناہ گزینوں پر پابندی۔
90 روز تک عراق، شام اور ’باعث تشویش‘ علاقوں سے آنے والوں پر پابندی، اطلاعات کے مطابق ان ممالک میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔
مذہبی استحصال کا شکار افراد کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے لیکن صرف ان لوگوں کی جو اپنے ممالک میں کسی اقلیتی مذہب کا حصہ ہوں۔
2017 میں صرف 50 ہزار پناہ گزینوں کو داخلہ دیا جائے۔ یہ تعداد سابق صدر اوباما کے اعلان کے مقابلے میں نصف ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس سخت جانچ پڑتال کی تفصیلات سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن جمعے کو ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ پناہ کے متلاشی شامی شہریوں میں عیسائیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
پینٹاگون میں منعقدہ تقریب میں صدر ٹرمپ نے کہا: ‘میں سخت جانچ پڑتال کے نئے اقدامات کر رہا ہوں تاکہ انتہا پسند اسلامی دہشت گردوں کو امریکا سے دور رکھا جائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ صرف ان لوگوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے دیں جو ہمارے ملک کی حمایت کریں اور دل سے ہمارے لوگوں سے پیار کریں۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...