... loading ...
بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تناؤ نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی، گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے مکمل باخبر تھے ، انہوں نے حکومت کے خاتمے کو خوش آئند قرار نہیں دیا، بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہتا تو سیاسی تنائو نہیں ہوتا اور نہ ایمرجنسی یا گورنر راج کی نوبت آتی۔
اڈیالہ جیل کے قریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، میں نے ان کی اسمبلی میں تقریر پر انھیں کہا تھا کہ بعض الفاظ نے بولتے تھے تو مناسب تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سمجھتا ہوں کہ سیاسی کشیدگی کو نہیں بڑھنا چاہیے، حکومتی نمائندوں نے بھی اس پرجس طریقے سے جواب دیا وہ بھی نامناسب ہے، اگر ملک قوم اور جمہوریت کے لئے کچھ کرنا ہے تو تنا کم کرنا ہو گا۔
بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 8اپریل کے بعد اور 380 دن گزرنے کے بعد یہ سلمان صفدر کی یہ پہلی ملاقات ہوئی جو خوش آئند ہے، ملاقاتیں بند ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا تنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی قیدی کو 15 دن میں اسکی فیملی سے نہ ملوایا جائے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ملاقاتیں ہوتی تو بہتری آئی اور یہ تنا نہ ہوتا اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی نوبت بھی نہ آتی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات کے لئے میرے نام کے فائنل ہونے کی تردید کرچکا ہوں، میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی لوگوں کی ملاقات ہو، میں نے اپنے سمیت علامہ ناصر عباس کے نام کی بھی کوشش کی جبکہ سیاسی ملاقات نہ ہونے پر سلمان صفدر کی ملاقات کی کوشش کی جو ہو گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سپیکر کی بازیابی کا کہا آج پشاور ہائیکورٹ میں سماعت تھی، جس کو لارجر بینچ بیھجا ہے اور امید ہے کہ اس درخواست پر جلد سماعت ہوگی، وزیر اعلی کے پی اور سپیکر کا لاپتہ ہو جانا سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے سلمان صفدر کی اڈیالہ میں ملاقات پر کہا کہ بانی سے ہونے والی یہ ملاقات ہماری بھی ضرورت تھی جبکہ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی ایمرجنسی اور گورنر راج کے بارے میں آگاہ تھے اور اس ملاقات بانی نے زیادہ سیاسی بات نہیں کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سلمان صفدر اڈیالہ سے کوئی ایسی بات نہیں لیکر آئے جس سے سیاسی خبر بنے، البتہ ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بانی نے کہا ہو کہ اچھا ہوا کے کی حکومت ختم ہو گئی، اسکی تردید کرتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہ سیاسی انتقام عروج پر ہے جس سے جمہوریت کو خطرہ ہے، ہم نے بارہا کہا ہم ریاست اور پاکستان کے ساتھ ہیں، غیر سیاسی بہنوں کے جیل میں ہونے کو گناہ سمجھتا ہوں، میری گزارش پر نورین نیازی کو ایک دن زیادہ اسپتال میں رکھا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آل پارٹیز کانفرنس کی بھی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں فاردوڈ بلاک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے تمام ممبران بانی کے ساتھ ہیں جبکہ اچانک کوئی ایم پی اے کا وزیر اعلی بننے کے لئے سامنے نہیں آئے گا جبکہ اس اہم عہدے پر کسی بھی بندے کی تعیناتی کا فیصلہ بانی ہی کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر کچھ اکانٹس کی جانب سے ریاست مخالف بیانیے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم برملا کہتے ہیں حکومت،فوج،ریاست ہماری ہے، پہلے پاکستان اسکے بعد سیاست ہے، ہمارا اج بھی مطالبہ یہی ہے کہ بانی کا علاج ہونا چاہیے اور انکے ذاتی ڈاکٹروں کو ان تک رسائی ملکی چاہیے، بانی کی اسلام آباد جیل یا بنی گالہ منتقلی سے متعلق ابھی تک ہوئی بات نہیں ہوئی۔
صدر کے پاس ایوانِ نمائندگان یا سینیٹ کی حمایت نہ ہونے کی صورت میں بھی حکومت چلانے کی مثالیں موجود ہیں،انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو میں مسٹر...
ہلاک ہونے والے ملاح کی شناخت گجرات سے تعلق رکھنے والے گندھر نعیم عجیز کے نام سے ہوئی،حکام عمان کے ساحل کے قریب بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز کو نامعلوم فضائی شے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہوگیا، جبکہ جہاز پر سوار دیگر 13 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلی...
مختلف یورپی ممالک میں سائبر حملوں کے نتیجے میں سپرمارکیٹس کے فریج اور کولنگ سسٹم خراب ہوگئے، جس کے باعث خوراک کو محفوظ رکھنے اور اس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سائبر حملوں سے سویڈن، بیلجیم اور لکسمبرگ کے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ کے 13 اور ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہےخستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے مت...
سرمایہ کاروں نے ڈالر پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے، جس کے باعث یورو سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کو تقویت مل رہی ہے عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی او...
گریڈ 18 کے افسر شہزاد اکبر کو اضافی چارج سونپ دیا گیا، تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک ذمہ داریاں انجام دیں گے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی میں اہم انتظامی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں گریڈ 18 کے افسر طارق نواز نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ...
سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد عباسی سمیت چار افسران نامزد، ٹھیکیداروں کو اربوں روپے کی پیشگی ادائیگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا الزام صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر احمد ع...
الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 26 اکتوبر 2026 کو شوکاز جاری کیا گیا ہے، ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے، سیاسی جماعت نے مقررہ توسیعی مدت 15 اکتوبر 2026...
عالمی مالیاتی ادارے کا 15 ہزار 264 ارب کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے پر زور آئی ایم ایف نے ٹیکس ریونیو میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مالیا...
عدالت عالیہ نے سانحہ پمز کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا جسٹس آف پیس کا حکم معطل کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ پمز میں بچوں کی اموات کا مقدمہ درج کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انکوائری رپورٹ سمیت مکمل ریکارڈ...
شہباز شریف کا بس چلے تو کابینہ کے 55 وزیروں میں سے 52 یا 53 فارغ ہوں گے اور 2 یا 3 ہی بچیں گے، حذیفہ رحمان وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کی ذہانت کا موازنہ معروف سائنسدان آئزک نیوٹن سے کیا ہے۔نجی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کا...
عالمی ایونٹ کے لیے مجموعی طور پر 12 کروڑ سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، رپورٹ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ کے لیے شائقین کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ منتظمین کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹوں کے لیے اب تک تقریباً 84 لا...