... loading ...
سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے
خستہ حال پوائنٹس کی فی الفور مرمت کے ساتھ کلاسز کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا جائے، طلبہ
جامعہ کراچی سے الحاق شدہ لا کالجز کے سیکنڈ ایئر کے امتحانی نتائج اور مارکس شیٹس سے متعلق موصولہ شکایات کی غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ، سندھ ہائی کورٹ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
کمیٹی تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی تبادلہ خیال، معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور دستیاب شواہد و ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی حقائق پر مبنی رپورٹ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو پیش کرے گی۔
اس عمل کے دوران متاثرہ طلبہ، کاپی چیک کرنے والے اساتذہ اور اسکروٹنی کی درخواستوں کے بعد جوابی کاپیوں کا جائزہ لینے کے ذمہ دار متعلقہ افراد سے ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے اراکین شعبہ امتحانات کا دورہ کریں گے اور ناظم امتحانات سمیت دیگر متعلقہ افسران سے بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بعض طلبہ نے اعلان کردہ امتحانی نتائج میں مبینہ تضادات اور غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ امتحانات میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم جاری کردہ مارکس شیٹس میں انہیں ناکام قرار دیا گیا۔
اس حوالے سے متاثرہ طلبہ نے باقاعدہ اسکروٹنی کی درخواستیں جمع کرائی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ بی اے/ایل ایل بی کے امتحانات میں کامیاب قرار دیے جانے کے حق دار ہیں۔
واضح رہے کہ مروجہ قواعد و ضوابط کے تحت اسکروٹنی کے عمل میں صرف حاصل کردہ نمبروں کی دوبارہ گنتی یا ٹوٹلنگ کی جانچ کی جاسکتی ہے، جبکہ جوابی کاپیوں کی ازسرِنو جانچ (ری ایویلیوایشن) اسکروٹنی کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے۔
معاملے کے قانونی اور انتظامی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ کراچی نے اس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات یقینی بنانے کا فیصلہ کیا۔
اس سلسلے میں تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی میں جسٹس (ر) ضیا پرویز، جسٹس (ر) ندیم اختر اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈاکٹر نذیر حسین شامل ہیں۔ کمیٹی کو حقائق معلوم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وہ اپنی رپورٹ جامعہ کراچی کی انتظامیہ کو پیش کرنے سے قبل تمام متعلقہ ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لے گی، تاکہ اس معاملے کو منصفانہ اور شفاف انداز میں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔
گزشتہ ہفتے تشکیل دی گئی مذکورہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ، 4 نومبر کو دوپہر 12 بجے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا۔
علاوہ ازیں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کے الحاق شدہ لاء کالجز کے لیے ایک جامع تعلیمی کیلنڈر مرتب کیا جائے گا، جس میں سال بھر کی تدریسی، تعلیمی اور امتحانی سرگرمیوں کو شامل کیا جائے گا۔
مذکورہ کیلنڈر منظوری کے لیے رواں ماہ منعقد ہونے والے جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
جامعہ کراچی اپنے تمام تعلیمی اور انتظامی امور میں شفافیت، انصاف اور جواب دہی کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ جامعہ کا پختہ یقین ہے کہ میرٹ کی بالادستی یقینی بنائی جائے، کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی حوصلہ شکنی کی جائے اور جہاں بھی اصلاح کی ضرورت ہو، وہاں بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
آزادانہ تحقیقاتی کمیٹیوں کے قیام اور شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے ذریعے جامعہ کراچی طلبہ اور تمام متعلقہ فریقین کے اعتماد کے تحفظ اور اپنے امتحانی و جانچ کے نظام کی شفافیت اور ساکھ برقرار رکھنے کے عزم کا عملی اظہار کر رہی ہے۔
ایس ایم نقی نامی انویسٹراور پلاٹس کے خریداروں کا بلڈر فیصل اور فہد کے خلاف احتجاج ابتدائی منظوری، سینکڑوں ایکڑ کی تشہیر اور شہریوں سے وصولیوں پر تحقیقات کا مطالبہ کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے رہائشی منصوبے بن احسان گرین سٹی کی قانونی...
مواخذے کی قراردادیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،پیٹ ہیگستھ کی جوابی کانفرنس امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردی گئی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان کے ریپبلکن رکن ٹامس میسی نے پیش کی۔ پیٹ ہیگستھ پر ایران سے امریکی جنگ میں نااہلی ...
کروڑوں کے فنڈز غائب، 12 ہزار منسوخ فائلیں دوبارہ جاری کرنے کا انکشاف جونیئر ملازمین ایک طاقتور مافیا میں تبدیل ، ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے حیدرآباد/کراچی (خصوصی رپورٹ)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی (SDA) میں کرپشن، فنڈز کی خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ا...
طویل مدت تک عدم استحکام، غیر یقینی کی صورتحال اور غیر واضح سیاسی و سکیورٹی ماحول‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا ابوظبی میں کانفرنس سے خطاب متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم کے سینیئر مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ خطے کو ’ایک طویل مدت تک عدم استح...
امریکی لابنگ فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز نے رواں سال مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان آٹھ فون کالز کے انتظام میں کردار ادا کیا۔ انڈین ایکسپریس ہندوستان کی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کے درمیان رواں سال مئی اور جون میں ہونے والے مبین...
شائستہ عباس کینسر کے باعث گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔نیویارک میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے تصدیق کی ہے کہ شائستہ کئی برس...
سابق وزیراعظم نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بھی درخواست دے دی بھارت میں موجود بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے وطن واپسی کے لیے نئی دہلی میں بنگلادیشی سفارتخانے سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے درخو...
امریکا تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہو جائے تو آبنائے ہرمز کو 2دن میں کھول دینگے،انٹرویو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ جاری امن مذاکرات میں تہران کے مطالبات تسلیم کرے، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری م...
برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،رپورٹ ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 97 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودوں ک...
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے حکیم الامت، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ...
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...