... loading ...

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا بوجھ پیپلزپارٹی نے اپنے سر سے اتار دیا ہے۔ بلاول بھٹو کے قومی سیاست میں متحرک ہونے کے بعد دلچسپ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی بتدریج ماضی کے اُن بوجھوں سے نجات پارہی ہے جو پاکستانی عوام کے مزاج اور قومی سیاست کے مرکزی دھاروں کے خلاف رہے ہیں۔ حسین حقانی بھی اُن میں شامل ہیں جو اپنے ایام سفارت کاری میں میموگیٹ سمیت بہت سی ناپسندیدہ سرگرمیوں کا حصہ رہے۔ اور مختلف سیاسی رجحانات اور بدلتی وفاداریوں کے باعث کبھی بھی کسی کے لیے مکمل قابل اعتبار نہیں رہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں پارٹی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے یا تبصرے سے پیپلز پارٹی متفق نہیں۔انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کی آرا اور تبصرے ان کے ذاتی ہیں جن کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے انہیں پیپلز پارٹی سے جوڑنا غلط ہے۔فرحت اللہ بابر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ان کی توجہ مختلف قومی معاملات پر حسین حقانی کے حالیہ بیانات اور تبصروں کی جانب دلائی گئی۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے اس بیان پر حسین حقانی نے اپنے دلچسپ ردِ عمل میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی پالیسی اور علمی تحقیق و تجزیہ میں فرق ہوتا ہے اور فکری طور پر مجھے بھی بعض پالیسیوں سے لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔اپنے ٹوئٹر ہینڈل کو حرکت دیتے ہوئے اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے 1993 میں بے نظیر بھٹو کا ساتھ اختیار کیاتھااور مشکل وقت میں آصف علی زرداری سے وفا کی۔ اور سیاست میں یہ یادیں ایک اثاثہ بن کررہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب میں اپنی ساری توجہ، پیپلز پارٹی سے تعلق اور اس کی پالیسیوں کی پروا کیے بغیر لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تحریر پر مرکوز کرسکتا ہوں۔
حسین حقانی نے پیپلزپارٹی سے اپنی پرانی یادوں کا ذکرتو ضرور چھیڑا مگر وہ دراصل ماضی میں اُس سیاست کا حصہ رہے ہیں جو ایک دوسرے کے خلاف کیچڑ اچھالنے کا باعث بنتی رہی ہے۔ اُنہوں نے اس کا کوئی ذکر نہیں کیا جب وہ مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے ساتھ مل کر بے نظیر بھٹو کے خلا ف نازیبا تصاویر کی اشاعت اور پروپیگنڈے کا حصہ رہے۔ حسین حقانی کے مختلف ادوار میں بدلتے ہوئے کردار سے اب اُن کے لیے پاکستان کی سیاست میں گنجائش کم سے کم ہوتی جارہی ہے۔ ایسے عالم میں اُنہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد اپنی طرف سے علمی توجیحات میں پناہ ڈھونڈی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...