... loading ...

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اُس وقت عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اے آر وائی نیوز چینل کے اینکرپرسن اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ہمراہ پستول لے کر اسمبلی کے اندر پہنچ گئے۔جس کے بعد اینکر اور اُس کی ٹیم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس پورے واقعے کی دستیاب کسی بھی ویڈیو سے آشکار ہوتا ہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران میں اے آر وائی نیوز چینل کے پروگرام “سرعام “کے میزبان اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ایک شخص سے پستول برآمد کرکے اسمبلی اسٹاف کے حوالے کرتے ہیں، جسے اسپیکرآغا سراج درانی کے ڈیسک پر پہنچا دیا جاتا ہے، آغا سراج درانی نے پستول سے میگزین نکال کر دیکھا کہ اس میں گولیاں موجود ہیں، تاہم میگزین میں کوئی گولی موجود نہیں تھی۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اسمبلی میں اتنی آسانی سے کسی شخص کے اسمبلی میں پستول کے ساتھ داخل ہونے پر سوال اُٹھایا ۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جبکہ اسمبلی کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا جاچکا ہے اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں، اسمبلی سے پستول برآمد ہونا ایک المیہ ہے۔ جب اسمبلی ہی محفوظ نہیں تو باقی لوگ کس طرح محفوظ ہوں گے۔اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کے تحفظات کا جواب دینے کے بجائے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
چنانچہ سہیل انور سیال نے کہا کہ تحقیقات سے پہلے اسمبلی میں اسلحہ لانے والے شخص اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے گا۔اس پر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی کی کوئی سیکیورٹی ہی نہیں ہے تو انھیں گرفتار کون کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنا بڑا مذاق ہے کہ ایک شخص اسلحہ لے کر تسلی سے اسمبلی میں بیٹھا ہوا ہے۔جب وہ یہ بات کررہے تھے تو اینکراور اُس کی ٹیم کو مضحکہ خیز انداز میں مسکراتا ہو ا دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ سرعام نامی پروگرام اور اُن کے میزبان چنگھاڑتے ہوئے موضوعات کے حوالے سے مشہور ہے۔ جس میں اکثر پروگرام کا میزبان اپنے پروگرام کے طریقہ کار کو اسٹنگ آپریشن کا تعارف دیتے ہیں ۔ جو بھیس بدل کر اداروں یا افراد کو بے نقاب کرنے کا ایک معروف صحافتی طریقہ کار ہے۔
بظاہر اینکر اقرارالحسن اور اُن کی ٹیم نے سندھ اسمبلی کے حفاظتی انتظامات کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی اس “حرکت” کو بھی صحافت کے مسلمہ اُسلوب یعنی “اسٹنگ آپریشن ” کا ہی نام دیا۔ جس کا مقصد اسمبلی کے حفاظتی انتظامات کے ناکافی ہونے کو بےنقاب کرناتھا۔ مگردرحقیقت صحافیوں کی عظیم اکثریت نے اسے اسٹنگ آپریشن تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کے یو جے کے تینوں گروپوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔ درحقیقت صحافی برادری یہ سمجھ رہی ہے کہ پروگرام کے اینکر اور اُن کی ٹیم نے دراصل سندھ اسمبلی کی انتظامیہ کے ساتھ صحافیوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔ اینکر اقرارالحسن نے اسٹنگ آپریشن کے تقاضے پورے نہیں کیے۔ جس میں مذکورہ شخص دراصل کسی مسئلے کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنی شناخت چھپاتا ہے ۔ یہاں تو اقراالحسن نے اپنی شناخت چھپانے کے بجائے اپنی شہرت کا فائدہ اُٹھایا ہے۔ اُنہیں اسمبلی میں اس لیے داخل ہونے دیا گیا کہ انتظامہ اُنہیں اچھی طرح جانتی تھی اور عام طورپر معروف صحافیوں کو سندھ اسمبلی میں اُن کی شناخت پہلے سے موجود ہونے کے باعث داخل ہونے میں کسی رکاؤٹ کا سامنا نہیں ہوتا۔ یہی کچھ اقرار الحسن کے ساتھ بھی ہوا۔ اقرار الحسن کو پہلے سے جاننے کے باعث اسمبلی کے اندر داخل ہونے دیا گیا۔ اور اُن کے ساتھ اسمبلی میں داخل ہونے والے شخص کو جب انتظامیہ نے روکا تو خود اقرار رکاؤٹ بن گیے اور اُنہوں نے کہا کہ وہ اُن کے ساتھ ہے ۔ اس طرح اپنے ساتھ اقرار الحسن جس شخص کو لے کر داخل ہوئے اُن سے ہی اسلحہ بر آمد کروالیا گیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک اسٹنگ آپریشن کے تقاضے کہاں پورے ہوئے؟ اقرار جنہیں لے کر اسمبلی کے اندر داخل ہوئے اُس کی ذمہ داری خود اُنہوں نے اُٹھائی ۔ اور اس میں بھیس بدل کر نہیں بلکہ اپنی شناخت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تلاشی کی زحمت سے بچا گیا۔ یہ وہ نکات ہیں جس پر صحافی برادری اقرارالحسن کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہمدردی محسوس نہیں کررہی۔ اور اس اقدام کی دبے لفظوں میں مذمت کررہی ہے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...