وجود

... loading ...

وجود
وجود

دھن کی دھنّو ۔۔۔جمہوریت(۲)

منگل 12 جنوری 2016 دھن کی دھنّو ۔۔۔جمہوریت(۲)

ہندوستان کے نریندر داموداس مودی وہاں کے پندرھویں وزیر اعظم ہیں ۔موصوف کا تعلق گجرات کے گھانچی تیلی گھرانے سے ہے۔یہ سماجی اونچ نیچ کی پادان (سیڑھی) پر ذرا کم حیثیت کی گوت (ذات ) ہے ۔حضرت جی نے کم عمری میں ہی تین فیصلے کرلیے اوردو اہم سبق بھی سیکھ لیے۔یہ ان کی طبعیت میں استقامت ، یکسوئی اور خود اعتمادی کی علامات ہیں ۔انگریزی میں رجحانات کے اس غلبے کو single mindedness کہتے ہیں۔ وہ جو ان سے معاملات دل و دنیا رکھتے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ ان کی طبعیت کی اس کیمسٹری کو ہمہ وقت پیش نظر رکھیں۔

مودی جی کا پہلا فیصلہ والد صاحب کے چائے کے اسٹال پر جو شمالی گجرات کے قدیم شہر واڈ نگر کے ریلوے اسٹیشن میں مدد کرنے کا تھا۔ دوسرا فیصلہ یعنی اپنی یشودھا بین سے بچپن کی شادی کا تھا، اس پر انہیں اعتراض تھا مگر والدہ محترمہ کی ضد پر محمد علی جناح کی ایمی بائی سے شادی کی طرح بادل ناخواستہ مان گئے۔ دونوں گجراتیوں کے اس بندھن میں ایک مماثلت اور بھی ہے ۔ جناح صاحب تو شادی کے بعد لندن اعلیٰ تعلیم کے لیے سدھار گئے مگر مودی جی بھارت کے طول و عرض میں پھیلے مندر ،پاٹھ شالوں اور آشرموں کی یاترا میں دھرم اور راج نیتی (مذہب اور سیاست ) کو سمجھنے کے لیے دوار ،دوار (در در )بھٹکے ۔تیسرا فیصلہ بی جے پی کے عسکری ونگ آر ۔ایس ۔ایس سے وابستگی کا تھا۔

امریکا میں تو سرمائے اور جمہوریت کے اس گٹھ جوڑ کو Incestuous Relationship یعنی سیاست اور کارپوریشن جیسی محرم اکائی کا جنسی تعلق سمجھا جانے لگا ۔

اپنے سیاسی کیرئیرکی ابتدا میں ہی مودی جی نے دو اہم سبق یہ سیکھ لیے کہ ہندوستان جیسے ملک میں مذہب ایک بہت بڑی حقیقت ہے اور سیاست میں اس کی اہمیت ہمیشہ ہی رہے گی۔ ان کی عقابی نگاہ کوکانگریس کے سیکولر چولے میں برہمن ورچا ( برہمن راج )کے شریر کی آکرتی (جسم کے خط و خال) بہت کھل کر دکھائی دیتے تھے۔وہ لاطینی امریکا ، فلپائن میں کیتھولک چرچ اور پوپ کی مداخلت اور آئرلینڈ میں چرچ کے جھگڑوں کا احوال ان ہیرے جواہرات اور وکلاء صاحبان سے سنتے تھے جو گجراتی تھے اور دنیا بھر میں گھومتے پھرتے تھے۔ افغانستان میں سویت یونین کی بربادی کا سبب یہی دین اور جہاد بنا تھا۔ گجرات کے وزیر اعلی سے بھارت کے وزیر اعظم بننے تک کا سفر طے کرتے کرتے یہ بھی جان چکے تھے کہ مذہب ،قتل و غارت گری اور سرمایہ کاری ایک ہی طاقت ور ساس کی چالباز بہویں ہیں جو مشترکہ خاندان میں ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے بھی ساتھ ساتھ رہتی ہیں ۔

دوسرا سبق یہ تھا کہ سیاست ،میں دھن کی یعنی مال کی بہت ضرورت ہے، اب مال کا مسئلہ یہ ہے کہ دولت کماؤ تو نام نہیں کماسکتے اور نام چاہیے تو مال سے دور رہنا ہوگا۔مودی جی کو آپ کچھ بھی کہہ لیں ان پر ذاتی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں۔ یہ دوسرا سبق انہیں اس نہج پر لے گیا ہے کہ ان کے حوالے سے ہندوستان میں سرمایہ دوستاں برائے سیاست اور سیاست برائے اضافہء سرمایہ دوستاں کا چھو منتر بن چکا ہے ۔ جسے انگریزی میں جوعربی کی طرح اختصار کی زبان ہے، Crony Capitalism کہتے ہیں۔

اپنی گجرات کی وزارت اعلیٰ کے دور میں ان پر یہ الزام بھی لگتا رہا کہ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کا حوصلہ انہیں دراصل 1984 ء میں دہلی میں سکھوں کے قتل عام سے ملا۔ کانگریس نے نفرت کی یہ آگ سلگا کر ہی اقتدار پر بھی قبضہ کیا تھااور اس کے بڑے لیڈروں کی کوئی پکڑ بھی نہیں ہوئی۔ جو اب دہی کے کمزور عمل سے وہ گھر کے شیر بن گئے، مسلمان گجرات میں صدیوں سے ایسی زمین پر قابض تھے جو رفتہ رفتہ کراچی میں لیاری کی زمین کی طرح پورٹ سے قربت کی بنیاد پر قیمتی ہوچلی تھی(اب آپ کو پانچ سو ایکڑ اور چار تھانوں کی زمین لیاری کے پیچھے فسادات کی ایک بڑی وجہ سمجھ میں آگئی ہوگی۔) اسے خالی کراکے اپنے من بھاؤنے کاروباری گھرانوں میں بانٹنا تھا ۔مودی پر لگنے والے الزامات میں یہ بھی ہے کہ انہوں نے امبانی ،آڈانی، ٹاٹا جیسے کاروباری افراد کو سرکاری قرضے، سرکاری زمین اور سرکاری بجلی اور گیس بے حد کم قیمت پر دی۔

modi and nano

جب مغربی بنگال نے ٹاٹا کمپنی کو اس کی چھوٹی کار نانو (گجراتی اور انگریزی زبان میں چھوٹی چیز کو نانو کہتے ہیں ) کا کارخانہ لگانے سے روکا تو مودی جی نے صرف جگہ جگہ ویلکم ٹو گجرات کے بینر لگادئے ۔رتن جی کا خود سواگت کیا اور نہ صرف ٹاٹا کمپنی کو سند گجرات میں کارخانہ لگانے کی اجازت دی بلکہ پلانٹ کی منتقلی کے لیے 456 کروڑ روپے بے حد سستا سرکاری قرضہ بھی دیا۔

گوتھم  آڈانی  اپنے آفس میں

گوتم اڈانی اڈانی گروپ کے چیئرمین اور بانی ہے جو ہندوستان کی مشہور کاروباری شخصیت ہیں

مودی جی کو جب وزیر اعظم کے راج سنگھاسن پر بٹھانے کا وقت آیا توگجرات آڈانی ، امبانی ، ،عزیز پریم جی ، برلا، ٹاٹا نے ان کی مہم پر دل کھول کر سرمایہ لگایا ۔ان کے مخالف اور ان کی اپنی پارٹی کے اہم رہنماؤں میں بی جی پی کے سندھی شرنارتھی (مہاجر) ایل کے ایڈوانی اور راجھستان سے وشونت سنہا کو (جو اس عہدے کی خواہش دل میں لئے بیٹھے تھے )وہ سرمایہ دارانہ پشت پناہی نہ مل پائی جو جمہوریت کا حسن بن چلی ہے ۔ گوتم آڈانی جی کاذاتی ہوائی جہاز تین ماہ تک اس الیکشن مہم میں مودی کو لے کر ہندوستان کے طول و عرض میں پھرتا رہا ۔یوں عمر عزیز کے آخر حصے میں بی جے پی کے یہ دونوں گرگ باراں دیدہ سیاست کی اجڑی بیوہ بن کر ایوان کی پچھلی بینچو ں پر بیٹھ گئے۔

مودی جی اپنے گجراتی دوستوں کو جہاں بے حد نوازتے ہیں وہیں ہریانہ کے ساجن جندل کو بھی وہ دل سے لگائے رکھتے ہیں ان کی کوششوں سے ہی مودی جی لاہور تشریف لائے۔ اگر برکھا دت کی بات کو سچا مان لیں تو نومبر سن 2014 ء میں دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات ساجن جی کی کٹھمنڈو ہوٹل کے کمرے میں ہی ہوئی تھی،دونوں نے تب بھی ایک دوسرے کو ساجن ساجن کہہ کر گلے لگایا تھا۔

دھن کی دھنو جمہوریت کے متوالے یہ بات خوب جانتے ہیں کہ الیکشن اور سیاست غریبوں کا کھیل نہیں ۔پاکستان میں تو نظریاتی سیاست مودودی اور بھٹو کے ساتھ ہی داخلِ گور ہوگئی ہے ۔ بھارت میں پرائمری اسکول کی ایک استانی مایا دیوی جو دلّت قوم سے تعلق رکھتی ہے اور اداکارہ جے للیتاجو بالترتیب یوپی اور تامل ناڈو کی چیف منسٹر رہی ہیں اور لالو پرشاد یادو جو بہار کے چیف منسٹر رہے ،وہ براہ راست میگا کرپشن کے الزامات میں ملوث رہے ۔اس لیے کہ چھوٹی چھوٹی علاقائی پارٹیوں کے یہ سربراہان سیاست میں سرمائے کے زورپر تادیر میدان میں رہنا چاہتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ حضرت یوسف ؑ کو جو خواب تعبیر کے لیے سنایا گیا ،اس میں سات ایسے برس بھی ہوں گے جب غلہ نہیں ہوگا اور پس ماندہ ذخیرے کو ہی استعمال کرنا پڑے گا۔ اسی لیے امریکا کی بلا کی حسین اداکارہ ایوا گارڈنر نے اپنے سوانح نگار سے اس کی زندگی پر کتاب مکمل کرنے پر عجلت کے حوالے سے یہ جملہ کہا تھا:ـ

’’And let’s make it a fast one, because pretty damn soon there’s gonna be no corn in Egypt, baby‘‘
’’جلدی کرو ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصے میں ہی مصر میں غلہ غائب ہوجائے۔‘‘

خط تقسیم کے اس طرف والے جنتا کے نیتاؤں نے پاکستانی سیاست کے غریبانِ چمن کے لیے یہ سبق پیچھے چھوڑا ہے کہ سکھ مسلمانوں کی سینکڑوں کی تعداد میں قتل و غارت گری ہو یا اربوں روپے کا کرپشن ،دونوں ممالک کا عدالتی اور انتظامی نظام احتساب اور جواب دہی کے حوالے سے اس قدر ماٹھے اور بے حوصلہ ہیں کہ چاہے وہ راجیوگاندھی، جنرل ضیاء ہو کہ پرویز مشرف ،من موہن سنگھ ہو کہ مودی اور اس پائے کے سبھی سیاست دان ،مفاہمت کے نام پر اپنے ہم پیشہ افراد کو کبھی سزاوار نہیں ٹہرائیں گے۔ رہ گئے ،خون خاک نشیناں اور قوم کی دولت تو اس کے بہانے اور لوٹنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔باز پرس چھوٹے جرائم کی ہوتی ہے۔

coroporate logo flag

امریکا میں تو سرمائے اور جمہوریت کے اس گٹھ جوڑ کو Incestuous Relationship یعنی سیاست اور کارپوریشن جیسی محرم اکائی کا جنسی تعلق سمجھا جانے لگا ۔وہاں یہ حقیقت بھی بہت کھل کر بیان ہوتی ہے کہ کارپوریشن کے بڑے جب ان کے در پر دستک دیتے ہیں تو ڈیموکریٹ اور ری پبلکن پارٹی دونوں کے بڑے لیڈران میں صرف اُن کے سرمایہ کاروں کے قدموں میں گرنے کی رفتار کا فرق ہے۔

اس بھیانک بگاڑ میں ان کی سب سے بڑی سہولت کار وہاں کی سپریم کورٹ بنی ہے جس نے سن 2010 میں ریاست بمقابلہ فیڈرل الیکشن کمیشن میں کارپوریشنوں کو اپنے پسندیدہ امیدوار کی مالی اعانت پر عائد پابندی ہٹالی۔یوں بھی مشرق وسطی سے لے کر دنیا بھر میں جنگوں کے پس پشت امریکاکی وہ مذہبی اشرافیہ ہے جو ان کے خفیہ کلبوں اسکل اینڈ بونز اور بوہیمین گرو کی ممبر ہے اور جارج شلٹز سے بش تک بڑے بڑے کاروباری اداروں میں براہ راست پارٹنر بھی رہے ہیں۔آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ نوگیارہ کے سانحے کے وقت اسامہ بن لادن کے بڑے بھائی اور بن محفوظ گروپ کے خالد بڑے بش جو سی آئی اے کے چیف اور صدر بھی تھے جائے حادثہ سے چند گلیاں پرے وارلڈوف آسٹریا ہوٹل میں اطمینان سے ناشتہ کی میز پر ساتھ بیٹھے تھے۔

protest against alec in usa

سن 1973ء سے امریکامیں ایک ایسی انجمن بن چکی ہے جس میں ریاست کے قانون ساز وں اور کاروبار کے حیلہ سازوں کا بہت بڑا گٹھ جوڑ ہے، اس کا نام( American Legislative Exchange Council ALEC). ہے اس کے ممبران کے نام خفیہ رہتے ہیں اور اس کے ممبرز میں صرف حالیہ اور سابقہ قانون سازوں کی تعداد دو ہزار ہے۔اس کے علاوہ ہر بڑی امریکی کمپنی کے نمائندے بھی اس کے ممبر ہیں اور یہ سب مل کر پالیسیاں اور ماڈل قوانین بناتے ہیں۔اس کا شدید جھکاؤ قدامت پسندی مذہب پرستی کی جانب ہے۔ اسے اب آپ امریکا کا نیا Establishment سمجھیں۔پہلے اس گھمن پھیری میں امریکی یونی ورسٹییوں کے بڑے بھی شامل ہوتے تھے مگر اب وہ آؤٹ ہوچکے ہیں۔ اس لیے کہ جامعات کو اپنے وجود کی خاطر فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا انہیں اب فیصلہ سازی سے پرے کرکے عملیات کے دوسرے درجے پر ڈال دیا گیا ہے۔سو اب وہاں بقول فرازؔ ع

تمام صوفی و سالک،سبھی شیوخ و امام
امیدِ لطف پر ایوان کج کلاہ میں ہیں

پاکستانی Establishment اس حوالے سے 9 ویں مارچ 2007ء سے افتخار چوہدری کی برطرفی کے بعد سے کچھ دوڑی دوڑی اور بھاگی بھاگی سی دکھائی دیتی ہے۔ اس کی ساجھے دارایک اہم ترین اور نسبتاً طاقت ور اکائی اب تک اس حقیقت سے بھی کم آگاہ دکھائی دیتی ہے کہ سیاست کار کے پاس دھن ہے اور یہ دھن ، یہ سرمایہ کار اب میڈیا کنٹرول کررہا ہے اور میڈیا کا دباؤ ہر شام ایک تحریر اسکوائر سجا دیتا ہے۔ چمت کار اور فریب کے اس سونامی کو اس کا اپنا ایک باوردی درست ادارہ نہیں سنبھال سکتا۔ عدلیہ بھی اس کی نہ ہم سفر رہی ہے نہ ہی ہم نوا ۔ کڑے احتساب اور مالیاتی دہشت گردی کے حوالے سے دھوپ چھاؤں کے اس منظر میں جدائی نہیں ایک مربوط اور برق رفتار پالیسی اور اس پر عمل درآمد ایک قصہ پارینہ بن چکا ہے ۔ساکنان اسٹیبلشمنٹ نے تازہ ہوا کی چاہ میں اتنے در بنادیے ہیں کہ دیوار نہیں سنبھل پارہی۔


متعلقہ خبریں


راجیوگاندھی کاقتل (قسط 2) محمد اقبال دیوان - جمعرات 06 اکتوبر 2016

[caption id="attachment_41354" align="aligncenter" width="576"] رانا سنگھے پریماداسا، سری لنکا کے وزیر اعظم [/caption] پچھلی قسط میں ہم نے بتایا تھا کہ راجیو کا ہفتہ وار میگزین سنڈے میں یہ انٹرویو کہ وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد سری لنکا سے امن معاہدے کی تجدید کر...

راجیوگاندھی کاقتل (قسط 2)

راجیو گاندھی کا قتل (قسط ۔۱) محمد اقبال دیوان - بدھ 05 اکتوبر 2016

ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اپنے مقاصد کے تیز تر حصول لیے راج نیتی (سیاست) میں شارٹ کٹ نکالنے کی خاطر دہشت گرد تنظیمیں بنانے کی ماہر تھیں ۔ مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی بناکر ان کو بنگلا دیش بنانے میں جو کامیابی ہوئی ،اس سے ان کے حوصلے بہت بڑھ گئے۔ اندرا گاندھی جن ...

راجیو گاندھی کا قتل (قسط ۔۱)

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا! (آخری قسط) محمد اقبال دیوان - پیر 03 اکتوبر 2016

[caption id="attachment_41267" align="aligncenter" width="1080"] مارماڈیوک پکتھال[/caption] سن دو ہزار کے رمضان تھے وہ ایک مسجد میں تراویح پڑھ رہا تھا، نمازیوں کی صف میں خاصی تنگی تھی۔ جب فرض نماز ختم ہوئی تو اس نے اُردو میں ساتھ والے نمازی کو کہا کہ وہ ذرا کھل کر بیٹھے ت...

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا! (آخری قسط)

جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہوگا! (قسط 2) محمد اقبال دیوان - اتوار 02 اکتوبر 2016

ہم نے اُن (گوروں اور عرب پر مشتمل ٹولی) سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ اسلام اور مسلمان ہر جگہ پر تصادم کی کیفیت میں ہیں۔ کہیں ایسا کیوں نہیں سننے میں آتا کہ بدھ مت کے ماننے والوں میں اور عیسائیوں میں تصادم ہو یا اور ایسے مذاہب آپس میں بر سرپیکار ہوں؟ اس پر وہ گورا کہنے لگا کہ کیا ...

جلا ہے جسم جہاں ، دل بھی جل گیا ہوگا! (قسط 2)

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا ! (قسط اول) محمد اقبال دیوان - هفته 01 اکتوبر 2016

بہت دن پہلے کی بات ہے۔ اس شعلہ مزاج پارٹی کو سیاست میں قدم رکھے ہوئے بہت دن نہ ہوئے تھے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں امتیازی کوٹا سسٹم، ٹرانسپورٹ میں ایک طبقے کی کرائے سے لے کر ہر طرح کی بدسلوکی اور من مانیاں، پولیس جس میں 1978ء سے مقامی لوگوں کی بتدریج تخفیف اور پھر زبان اور عصبیت ک...

جلا ہے جسم جہاں، دل بھی جل گیا ہوگا ! (قسط اول)

شیخ مجیب الرحمن کا قتل(آخری قسط) محمد اقبال دیوان - جمعرات 29 ستمبر 2016

[caption id="attachment_41140" align="aligncenter" width="200"] خوندکر مشتاق احمد[/caption] کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ، ایک دم، نہیں ہوتا کچھ ایسا ہی معاملہ بنگلہ دیشی فوج کے ٹینکوں کے ساتھ ہوا۔ یہ ٹینک جذبۂ خیر سگالی کے تحت مصر ن...

شیخ مجیب الرحمن کا قتل(آخری قسط)

شیخ مجیب الرحمٰن کا قتل (پہلی قسط) محمد اقبال دیوان - منگل 27 ستمبر 2016

[caption id="attachment_41071" align="aligncenter" width="370"] بنگ بندھو شیخ مجیب اور بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی [/caption] یہ کوئی عجب بات نہیں کہ وزیر اعظم اندرا گاندھی جیسی نفیس اور زیرک خاتون نے بھارت کا چین سے شکست کا داغ دھونے، بر صغیر کے علاقے کا نقشہ یکسر تبدی...

شیخ مجیب الرحمٰن کا قتل (پہلی قسط)

کشمیر، اوڑی سیکٹر اور ملاقاتیں، کون کیا سوچ رہا ہے؟ محمد اقبال دیوان - پیر 26 ستمبر 2016

پچھلے دنوں وہاں دہلی میں بڑی ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کے Security Apparatus اور’’ را‘‘ کے نئے پرانے کرتا دھرتا سب کے سب نریندر مودی جی کو سجھاؤنیاں دینے جمع ہوئے۔ ان سب محافل شبینہ کے روح رواں ہمارے جاتی امراء کے مہمان اجیت دوال جی تھے۔ وہ آٹھ سال لاہور میں داتا دربار کے پاس ایک کھولی ...

کشمیر، اوڑی سیکٹر اور ملاقاتیں، کون کیا سوچ رہا ہے؟

پھر یہ سود ا، گراں نہ ہوجائے محمد اقبال دیوان - هفته 24 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40973" align="aligncenter" width="940"] درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء[/caption] سیدنا نظام الدین اولیاؒ کے ملفوظات کا مجموعہ فوائد الفواد ( یعنی قلوب کا فائدہ ) ان کے مرید خاص علاء الدین سنجری نے مرتب کیا ہے۔ راہ سلوک کا مسافر اگر طلب صادق رکھتا ہو ...

پھر یہ سود ا، گراں نہ ہوجائے

ہاؤس آف کشمیر محمد اقبال دیوان - بدھ 21 ستمبر 2016

[caption id="attachment_40876" align="aligncenter" width="720"] ہاؤس آف کشمیر[/caption] ہمارے پرانے دوست صغیر احمد جانے امریکا کب پہنچے۔جب بھی پہنچے تب امریکا ایسا کٹھور نہ تھا جیسا اب ہوچلا ہے۔ اُن دنوں آنے والوں پر بڑی محبت کی نظر رکھتا تھا۔اس سرزمین کثرت (Land of Plen...

ہاؤس آف کشمیر

تہتر کے آئین میں تبدیلیاں ناگزیر - قسط 2 محمد اقبال دیوان - منگل 20 ستمبر 2016

معاشرے ہوں یا ان میں بسنے والے افراد، دونوں کے بدلنے کی ایک ہی صورت ہے کہ یہ تبدیلی اندر سے آئے۔ کیوں کہ یہ دونوں ایک انڈے کی طرح ہوتے ہیں۔ انڈہ اگر باہر کی ضرب سے ٹوٹے تو زندگی کا خاتمہ اور اندر سے ٹوٹے تو زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔ پاکستان میں ایک سوال بہت کثرت سے پوچھا جاتا ...

تہتر کے آئین میں تبدیلیاں ناگزیر - قسط 2

آئین میں ناگزیر تبدیلیاں محمد اقبال دیوان - اتوار 18 ستمبر 2016

میرے وطن،میرے مجبور ، تن فگار وطن میں چاہتا ہوں تجھے تیری راہ مل جائے میں نیویارک کا دشمن، نہ ماسکو کا عدو کسے بتاؤں کہ اے میرے سوگوارر وطن کبھی کبھی تجھے ،،تنہائیوں میں سوچا ہے تو دل کی آنکھ نے روئے ہیں خون کے آنسو (مصطفےٰ زیدی مرحوم کی نظم بے سمتی سے) تہتر کا آ...

آئین میں ناگزیر تبدیلیاں

مضامین
اک واری فیر وجود اتوار 05 مئی 2024
اک واری فیر

جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5) وجود اتوار 05 مئی 2024
جناح کا مقدمہ ( قسط نمبر 5)

سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی وجود اتوار 05 مئی 2024
سہ فریقی مذاکرات اوردہشت گردی

دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا ! وجود هفته 04 مئی 2024
دوسروں کی مدد کریں اللہ آپ کی مدد کرے گا !

آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی وجود هفته 04 مئی 2024
آزادی صحافت کا عالمی دن اورپہلا شہید صحافی

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت وجود بدھ 13 مارچ 2024
رمضان المبارک ماہ ِعزم وعزیمت

دین وعلم کا رشتہ وجود اتوار 18 فروری 2024
دین وعلم کا رشتہ

تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب وجود جمعرات 08 فروری 2024
تعلیم اخلاق کے طریقے اور اسلوب
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک وجود بدھ 22 نومبر 2023
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
راہول گاندھی ، سابق گورنر مقبوضہ کشمیرکی گفتگو منظرعام پر، پلوامہ ڈرامے پر مزید انکشافات
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر