... loading ...
سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی تصویر لگانے کی سزا ،آنکھوں کی بینائی اور نور سے محروم بھائیوں کا چھپرا ہوٹل مسمار کر دیا گیا۔ بدین کی تحصیل گولارچی کے قصبہ کھور واہ میں ظلم زیادتی اور انتقام کی انتہا کر دی گئی۔ انتظامیہ نے چھ پولیس موبائل گاڑیوں پر سوار پولیس کی بڑی نفری کے ہمراہ حملہ آور ہو کر آنکھوں کے نور سے محروم غریب اور مسکین خاندان کا ذریعہ معاش ایک واٹر کورس کے کنارے پر قائم چھپرا ہوٹل کو صرف اس لئے مسمار کر دیا کہ یہ ہوٹل سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذولفقار مرزا نے ان کو دو وقت کی روٹی اور گزر بسر کے لیے بنوا کر دیا تھا اور ہوٹل چلانے والے دو نابینا بھایوں نے اس ہوٹل میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی تصویر لگا رکھی تھی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اکثر جب کھور واہ آتے تو وہ اس ہوٹل میں ان نابینا بھایوں کی چائے پینے ضرور آتے تھے جو کہ ان کہ مخالفین کو پسند نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے آنکھوں کی بینائی سے محروم خاندان کو گھر بھی تعمیر کر کے دیا تھا جبکہ آنکھوں کے نور سے محروم خاندان کی دو بچیوں کی کفالت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے لے رکھی تھی جبکہ ان نابینا بھائیوں کی ایک چھوٹی بہن کی پرورش بدین کے ایک خدا ترس صحافی خالد عزیز عباسی نے اپنے گھر پر اپنے بچوں کے ساتھ کی۔آنکھوں کے نور سے محروم سلیم اور اسلم خاصخیلی نے اپنی نابینا ماں اور دیگر فیملی ارکین کے ہمراہ اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے رہےمگر کوئی فریاد سننے والا نہیں تھا. سلیم خاصخیلی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تجاوزات کی آڑ میں صرف ہم کو کیوں نشانہ بنایا گیا جبکہ وہاں پر تعمیر دونوں اطراف کسی دُکان ہوٹل کیبن اور گھر کو کیوں مسمار نہیں کیا گیا. کھور واہ کے غریب مسکین آنکھوں کے نور اور بینائی سے محروم خاندان نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ نہ کیا گیا تو ہم بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاج کے علاوہ خود سوزی بھی کریں گے. ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کر کے ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کو ہر مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...
پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 34 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ 11 ماہ میں برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رہیں، برآمدات میں 5۔61 فیصد کی کمی ہوئی،ادارہ شماریات پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا...