... loading ...
دبئی میںجوش و خروش عروج پر ، دورانِ میچ سیاسی نعرے بازی، بینرز، پوسٹرز لہرانے پر پابندی
نہ کوئی ہتھیار، نہ چاقو، نہ بم نہ ہی پستول اسٹیڈیم میں لائیں ، قواعد و ضوابط جاری، پوسٹر آوایزں
دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا جوش و خروش عروج پر ہے ، دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن دیکھنے والوں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔جن میں شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا ایکشن ضرور دیکھیں، پُرجوش رہیں مگر سیاسی نعرے بازی اور سیاسی بینرز پوسٹر لہرانے اور اسٹیڈیم لانے سے گریز کریں۔ان قواعد و ضوابط کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک ٹکٹس کاؤنٹر اور عوامی پارکنگ ایریاز میں بلند و بالا پوسٹرز کی صورت میں آویزاں بھی کر دیا گیا ہے ۔ دبئی اسٹیڈیم کے باہر بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر واضح الفاظ میں شائقینِ کرکٹ کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی جلسہ گاہ نہ بنائیں۔شائقین کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سیاسی خیالات، نعرے ، پوسٹرز اور بینرز گھر پر چھوڑ کر آئیں۔حکام نے شاید کرکٹ فینز کی ‘تخلیقی صلاحیتوں’کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ غیر معمولی اشیاء کو بھی اپنی لسٹ میں شامل کیا ہے جن کی موجودگی کا امکان دبئی میں ناممکن ہے ۔شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ نہ کوئی ہتھیار، نہ چاقو، نہ بم اور نہ ہی پستول اسٹیڈیم میں لائیں۔بینرز پر بم اور پستول کی تصویری وضاحت دیکھ کر کچھ شائقین نے مذاق میں کہا ‘بم تو چھوڑیں کیا ہمیں اپنے چیمپین ‘سرفراز’ کے اسٹائل میں پانی کی بوتل بھی اسٹیڈیم لانے نہیں دیں گے ؟ممنوع ہدایت نامے میں پانی کی بوتل کو بھی رکھا گیا ہے اور شائقین کو کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اسٹیڈیم میں لگائے گئے فوڈ اسٹالز سے خریدیں، گھر سے کچھ لانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسٹیڈیم میں بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا ہے ، البتہ چھوٹے بچوں کے لیے دودھ اور دیگر ضروری اشیاء لانے کی اجازت ہو گی۔پالتو جانور رکھنے والے شائقین کو بھی واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اپنے کتے ، بلی یا خرگوش کو کرکٹ کا فین بنانے کی کوشش نہ کریں۔یہ ہدایات پڑھ کر ایک شائق نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرا طوطا کرکٹ کا فین ہے ، کیا میں اسے ساتھ نہیں لاسکتا؟ٹریفک جام سے بچنے کے لیے کچھ شائقین اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے کبھی کبھار اسکیٹ بورڈز اور سائیکل کا سہارا لیتے ہیں، مگر دبئی اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ چیزیں اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔حکام نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ میچ کے دوران نہ تو فلیش فوٹو گرافی کریں اور نہ ریکارڈنگ کیونکہ اس سے ناصرف کھلاڑی متاثر ہوں گے بلکہ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہو گی۔حکام نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ گھر سے نہ تو کوئی شیشے کا گلاس لائیں اور نہ الکوحل اور کسی قسم کا زہریلا مواد لانے کی کوشش کریں۔کرکٹ کے کھیل کو شفاف رکھنے کے لیے ریڈیو کمیونیکشن ڈیوائیسز پر بھی پابندی لگائی گئی ہے تاکہ اسٹیڈیم میں نصب انٹرنیٹ اور کمیونیکشن سسٹم پر ان کی فریکوینسی اثر انداز نہ ہو۔کرکٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور قواعد کی پابندی کریں۔
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...
ایران کا افزودہ یورینیم امریکا کیساتھ کسی بھی امن معاہدے میں سب سے اہم مسئلہ ہے ایران کے پاس موجود 441 کلوگرام یورینیم 60 فیصد تک افزودہ کیا جا چکا ہے،جوئی ہڈ امریکا کے محکمہ خارجہ میں ایرانی امور کے سابق قائم مقام سربراہ جوئی ہڈ نے کہا ہے کہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم ا...
کسی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ پوری قومی قوت اور بھرپور عزم کیساتھ جاری رہے گی شہداء اور غازی اس قوم کا دائمی فخر ہیں،سید عاصم منیرکاجی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب سے خطاب،50 اف...
اسپن وام میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،زیر زمین بنکر، سرنگیں، بارودی جال بچھا رکھا تھا خارجی سرغنہ عمر عرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی سمیت پ...
چینی بھائیوں کیلئے اعلیٰ ترین پیمانے کی سیکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے شہبازشریف کا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام ، مبارکباد پیش وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سی پیک نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ اور صنعتی تعاون ...