... loading ...
جنوبی کوریا کے معذورکوہ پیما پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سرکرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق 57 سالہ کِم ہونگ بِن نے حال ہی میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8047 میٹر) سر کی تھی جس کے بعد وہ مبینہ طور پر وہ برف کی ایک دراڑ میں گرگئے ۔ کِم ہونگ...
بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے بارے میں امریکی تحقیقی ادارے نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے بتائی گئی تعداد کے مطابق اب تک مل...
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید الاضحی کے موقع پر صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے ۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے گرین زون پر صبح کے وقت راکٹ فائر کیے گئے اور یہ راکٹ صدارتی محل کے قریب داغے گئے ۔راکٹ حملے کے وقت صدارتی محل میں عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی جارہی تھی جس...
دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے دوران فریقین نے افغانستان میں تنازعہ کے فوری منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے اپنے مزاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے قطرحکومت کی میزبانی میںافغان سینئر رہنماوں کے دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے م...
چین نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مائیکرو سافٹ پر سائبر حملے کے الزامات کو من گھڑٹ قرار دے کر مسترد کردیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان کے مطابق چین ہر طرح کے سائبر جرائم کی مخالفت کرتا ہے اور اس الزام کو من گھڑت قرار دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے چین ...
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔ جے یو آئی رہنما موسی خان کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا نے پارٹی رہنما کو رہائی پر مبارکباد دی۔ پی ڈی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوںنے قومی فرائض کی ادائیگی کے لیے اپنوں سے دور عید منا ئی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ۔کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی جہاں سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا اور ان ہی کی امامت...
اسرائیلی کمپنی کے سافٹ وئیر سے دنیا بھر میںپاکستانی وزیر اعظم عمران خان و دیگر اہم شخصیات سمیت پچاس ہزار سے زائد افراد کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے ۔یہ سنسنی خیز انکشافات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ، برطانوی اخبار گارجین اور دیگر خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں کئے گئے ۔رپورٹس کے مطاب...
امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عداوت اور نفرت کو ختم کرنا چاہیے ،اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا،وبا کی صورت میں وہاں کے رہنے والے اس علاقے سے باہر نہ نکلیں، نبی کریم نے فرمایا جب کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے تو ...
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان سٹریٹجیک تعاون کو نقصان پہنچانے وا لی دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں مضبوط رہنے کی ضرورت ہے ،وہ پیر کو چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کررہے تھے جنھوں نے یہاں جی ایچ کیو میں ان سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران علاقے...
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے تنازع کے پرامن سیاسی حل کے لیے امریکا سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے افغان فریقین پر زور دیا کہ وہ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات نتیجہ بنائیں، افغانستان میں تنازعات اور عدم استحکام میں اضافہ پاکستان کے مفاد میں ...
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر سابق صدرمملکت آصف علی زرداری اورپاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے درمیان رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مستقبل میں سیاسی روابط اور ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پا...
اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل)نے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جن کا اطلاق 21 جولائی، 2021 سے ہوگا۔خیال رہے کہ اٹلس ہونڈا کی جانب سے گزشتہ 4 ماہ میں تیسری مرتبہ موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایک نوٹی فکی...
معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے مجھے عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اوربطور معاون خصوصی کام...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان افغان سفیر کی بیٹی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے ۔ معاملے کے حوالے سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کی تفتیش ...
بھارتی پارلیمان کے مون سون اجلاس کو زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب ملتوی کرنا پڑ گیا۔ کووڈ کی وجہ سے یہ اجلاس پہلے ہی کافی تاخیر سے ہو رہا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی اپنے نئے وزرا کا تعارف بھی نہ کرا سکے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمان کا مون سون اجلاس 19 جولائی پیر کی صبح جیسے ہی شر...
معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف نے جائیداد تیسری بیوی کو منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عمر شریف کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے ان کی تیسری اہلیہ زرین غزل کو اپارٹمنٹ فروخت کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ساتھ ہی عمر شریف کے سول مقدمے پر فریقین کو 10 اگست کے لیے نوٹسز جار...
افغانستان نے پاکستان میں تعینات سفیرنجیب اللہ علی خیل کوسفارتی عملے سمیت واپس بلالیا ۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے افغان صدر اشرف غنی نے اسلام آبادسے افغان سفیرنجیب اللہ علی خیل اور سفارتی عملے کو واپس بلایا جبکہ افغان سفیراورسفارتی عملے کوسیکیورٹی کے معا...
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء نہیں کیا گیا ،یہ عالمی سازش ہے ، را کا ایجنڈا ہے ، سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے دو نہیں تین تین ٹیکسیاں تھیں، افغان سفیر کی لڑکی نے پہلے کہا موبائل فون لے گئے پھر ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے فون دیا ،آزاد کشمیر میں ہمار...
روس، چین اور کیوبا سمیت کئی ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پراسرار دماغی مرض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 5 سے زائد ممالک میں تعینات امریکی سفارت کار پراسرار بیماری کا شکار ہونے لگے ہیں۔ دماغ کو نقصان پہنچانے والے اس مرض سے متعلق انتہائی کم معلومات دستی...
کووڈ کی سنگین شدت کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے ہر 2 میں سے ایک مریض کو دیگر طبی پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے ۔یہ بات اس حوالے سے ایک جامع طبی تحقیق میں سامنے آئی۔برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی کی اس تحقیق میں کووڈ کے مریضوں پر مختصر اور طویل المعیاد بنیادوں پر مرتب ہونے والے طبی...
منی میں ایک پاکستانی عازم حج کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر عازم حج کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ صحت کے طبی عملے نے اطلاع ملتے ہی پاکستانی عازم حج کو رہائش سے پہلے منی الوادی اسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔طبی عملے ن...
انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شان دار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1ـ1 سے برابر کردی،انگلینڈ نے جاز بٹلر کی 59 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا...
نوکیا کے اسمارٹ فونز ماضی میں پاکستان میں کافی پسند کیے جاتے تھے تاہم کئی برس اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی شکل میں واپسی کے بعد وہ مقبولیت پھر حاصل نہیں ہوسکی،اب پاکستان میں نوکیا فونز کی قیمتوں میں نمایاں قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا اور لگ بھگ تمام ماڈلز کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔پاکستا...