... loading ...
دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے دوران فریقین نے افغانستان میں تنازعہ کے فوری منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے اپنے مزاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے قطرحکومت کی میزبانی میںافغان سینئر رہنماوں کے دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق فریقین نے اس تصفیے تک پہنچنے کی ضرورت کا اعتراف کیا جو اسلامی اصولوں کی روشنی میں افغانستان کے تمام مردوں اور خواتین کے مفادات اور جذبات کی عکاستی کرتا ہو، افغان رہنماوں نے اس بات کا بھی عہد کیاکہ وہ سینئر سطح پر اس وقت تک مزاکرات میں مصروف رہیں گے جب تک ایسا حل نہیں نکل آتاہے اور اس مقصد کے لئے وہ دوبارہ اکھٹے ہونگے ،علاوہ ازیں دونو ں اطراف کی قیادت نے اپنے متعلقہ مزاکراتی نمائندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزاکرات کا عمل تیر کریں ،مشترکہ بیان کے مطابق تمام فریقن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پورے افغانستان میں شہری بنیادی ڈھانچہ کا تحفظ ،شہری ہلاکتوں کو روکا جائے ا ور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت میں تعاون کیا جائے ،افغانستا ن میں کوڈ۔19 وباء کے اچانک پھیلاو کے پیش نظر وہ ویکسی نیشن کرنے والے اہلکاروں کی حفاظت کے لئے تمام مناست اقدامات اٹھائیں گے ، اور افغانستان میں ضروت مند کوڈ۔19 کے مریضوں کے اعلاج کے لئے شفاف طریقے سے بلارکاوٹ ٹرانسپورٹ اور آکسیجن کی فراہمی کے علاوہ دیگر سامان یقینی بنائیں گے ، مزاکرات کے دوران دونوں وفود نے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے قطری حکومت کے فراخدلی معاونت کی تعریف کی ، انہوں نے امن عمل میں تعاون کرنے پر ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے علاوہ عالمی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا،واضح رہے کہ دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دو روزہ مذاکرات 17 اور 18 جولائی کو ہوئے ، افغان وفد کی قیادت عبد اللہ عبداللہ نے کی جبکہ سابق صدر حامد کرزئی بھی موجود تھے طالبان وفد کی سربراہی نائب امیر ملا عبدالغنی برادر نے کی،دریں اثناء دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ بیان مثبت پیشرفت ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔انھوں نے کہا کہ افغان قیادت میں افغان عمل کے ذریعے ہی سیاسی حل واحد راستہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغان فریق بامقصد انداز میں رابطے جاری رکھیں گے ۔ یہ رابطے تشدد میں کمی اور صورتحال خراب کرنے والوں کو کمزور کرنے میں مدد دیں گے ۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ رابطے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی راہ ہموار کریں گے ۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...