... loading ...
معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے اور مؤثر کردار ادا کرنے کیلئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے مجھے عہدے سے مستعفی ہونے سے روک دیا ہے اوربطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں کھل کرفرنٹ فٹ پرآکر کھلنے کے لئے استعفی پیش کیا ـاب فیصلہ لیڈرشپ نے کرنا ہے ـان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آزادکشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کی کارستانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک بار پھر مریم نواز نے ملکی سلامتی پر حملہ کیا ہے ۔ کئی بار اقتدار میں رہنے کے باوجود ن لیگ مسئلہ کشمیر پر واضح روڈمیپ اور لائحہ عمل پیش نہ کرسکی۔ وزیراعظم عمران خان کے ایک جلسے نے ن لیگ کی خوشیوں کا ملیا میٹ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے والا وکیل ہے اور دوسری طرف شاہی خاندان ہے ۔ کشمیری دونوں جماعتوں کو آزما چکے ہیں اور اب وہ باربار انہیں آزمائیں گے ۔ ن لیگ الیکشن سے پہلے ووٹ چوری کرنے کی داستان دہرا رہی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ دوائی لینے گیا مریض ابھی تک واپس نہیں لوٹا اور محلوں میں بیٹھ کر اپنی اولاد کی جائیدادوں کی نگہبانی کررہا ہے ـسیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں میرے حلقے میں ایک سیٹ ہے جس پر ایک خاندان کئی دہائیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف عمل ہے اسی طرح ایل اے 36آزادکشمیر کی سیٹ پر الیکشن ہونے جارہا ہے یہ دونوں الیکشن میرے حلقے میں ہورہے ہیں اور مجھے الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں جن کے جواب میں میں خود بھی اور اپنے وکیل کے ذریعے بھی حاضر ہوتی رہتی ہوںـانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کودرخواست دی کہ مجھے الیکشن مہم بھرپور چلانے کی اجازت دی جائے ـاب میرے استعفی کی منظوری کا انحصار اعلی قیادت پر ہے ـ میری خواہش ہے کہ اس الیکشن میں پی ٹی آئی ن لیگ کے بت پاش پاش کرکے کامیابی حاصل کرے ـالیکشن کی مہم بڑے جلسوں میں بدلنے جارہی ہے اور پی ٹی آئی کی فتح پر اختتام پذیر ہوگیـمیںنہیںچاہتی کہ الیکشن کمیشن سے روز میرا پیچا پڑے اور یہ تاثر جائے کہ حکومت قوانین کو پاؤںتلے روند رہی ہے ـ فیصلے کا استحقاق لیڈر شپ کا ہے ، خواہش میری ہے ،دیکھیںکیا عملدرآمدہوتا ہے۔
حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے، صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔ غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اسرائیلی ا...
قطری حکام نے نئی امریکی فوجی کارروائی روکنے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کر دیں، رپورٹ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف امریکا کی جانب سے دوبارہ حملے شروع کرنے پر مسلسل زور دے رہے ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اس معاملے پر تقسیم ہو گئے ہیں کہ آیا جنگ ختم کی جائ...
شاہی خاندان میں صلح کروانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کیٹ مڈلٹن نے ہیری سے مطالبہ کردیا برطانوی شاہی خاندان کے منحرف رکن شہزادہ ہیری اپنے ناراض بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنی بھابھی کیٹ مڈلٹن سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہ...
ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے نہ روکا ہوتا تو آج اسرائیل ،مشرق وسطی موجود نہ ہوتے، امریکی صدر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ صرف ایک الیکشن کی وجہ سے امریکہ کو 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈی سپیس سینٹر میں ...
عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ وسلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ سے 2 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اورعلی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف، علی عث...
آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے، صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں،کرکٹ آسٹریلیا سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپ...
ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے، اپنی پرفارمنس میں بہتری سے مطمئن ہوں، میڈیا سے گفتگو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس میں تسلسل نہیں سینئرز کی بھی ذمے داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعود شکیل نے کہا کہ پاک...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کا مؤقف درست تسلیم حکومت، وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کو فریق بنانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر...
میزائل حملے کی کوشش کو مسلمانوں کے لیے کھلی اشتعال انگیزی اور شہریوں کی جانوں سے خطرناک کھیل ہے،قطر قطر، کویت، بحرین اور اردن نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ...
چین 22 ارب 40 کروڑ ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا قرض خواہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی بڑے قرض دہندگان میں شامل گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان کا بیرونی قرض تقریباً دگنا ہوکر 135 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا انفرادی قرض خواہ ہے۔ عالمی بینک...
وکلا کی درخواست پر سماعت، بجلی کی بندش سے عدالتی امور متاثر ہونے کا مؤقف کے الیکٹرک نے فیڈر تبدیل کرنے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے اسد چیمبرز میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلا کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری رپورٹ طلب کرلی...
ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ،پی ٹی اے نے ایک کروڑ نمبرز کی تفصیلات میٹا کو بھجوائی تھیں میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76ہزار اکائونٹس بند کر دئیے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا...