... loading ...
مالک نے شدید گرمی میں اونٹ کو دھوپ میں چھوڑ دیا، جس نے غصے میں آ کر مالک کی کھوپڑی اڑا دی۔ یہ روح فرسا واقعہ بھارت کی ریاست راجستاھن میں پیش آیا جہاں اونٹ کا غصہ ٹھنڈا کرنے میں 25 دیہاتیوں کو 6 گھنٹے لگے۔ بھارتی اخبار "ٹائمز آف انڈیا" کے مطابق منگتا نامی گاؤں کے اجا رام کو رات گئے احساس ہوا کہ اس کا اونٹ دن بھر گرم...
پاکستان میں گوادر بندر گاہ کی تعمیر کے متوازی خطے کی دیگر قوتیں اپنے مقاصد کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں۔ اس ضمن میں ایران کی جنوبی بندرگاہ چاہ بہار کو بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ بہت پہلے کر لیا تھا۔ اب اس پر سہ فریقی ٹرانزٹ معاہدہ ایرانی صدر حسن روحانی، بھ...
سعودی عرب نے امریکی حکومت پر سخت جوابی وار کیا ہے جس میں امریکا پر نائن الیون حملوں کی خود منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے تاکہ وہ مشرق وسطیٰ میں "دہشت گردی کے خلاف جنگ" کا جواز پیش کرسکے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے کا یہ ردعمل امریکی سینیٹ کی جانب سے نائن الیون حملوں میں مر...
"اندر کی باتیں باہر لانے والے" امریکی سی آئی اے کے مشہور اہلکار ایڈورڈ سنوڈين سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاصے سرگرم ہیں اور گزشتہ سال سے وہ ایف بی آئی سے لے کر گوگل تک سب کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، اس لیے آخری ٹوئٹ میں سی آئی اے کو ہدف بنانا حیران کن نہیں ہے۔ اس خبر پر ...
افغان امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کی اطلاع پاکستان کے مقتدر حلقوں کے درمیان ایک نئی رسہ کشی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکا سے اس حملے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ جبکہ امریکا کا اس حوالے سے پہلے سے موقف یہ ہے کہ امریکا نے پاکستان کو اس حم...
مغربی طاقتوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی بینکوں اور کاروباری اداروں کو ایران میں کاروبار کرنے سے رکنا نہیں چاہیے۔ برسلز میں مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلانیہ میں امریکا، یورپی یونین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اداروں کو یقین دہانی دلائی ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد تجار...
مصر کی قومی ایئرلائنز 'ایجپٹ ایئر' کا ایک مسافر طیارہ بحیرۂ روم میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں 66 مسافر سوار تھے جو فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے قاہرہ جا رہے تھے۔ ایئرلائن حکام اور مصری محکمہ شہری ہوابازی کے خیال میں ایئربس اے320 طیارہ سمندر میں گرگیا ہے۔ ایجپٹ ایئر کے مطابق جہ...
براک اوباما نے سات سال قبل اس عہد کے ساتھ امریکا کی صدارت سنبھالی تھی کہ وہ جنگوں کا خاتمہ کریں گے، جو جارج ڈبلیو بش نے شروع کی تھیں۔ اب جبکہ ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے میں چند مہینے ہی رہ گئے ہیں، اوباما نے ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے، جو تاریک بھی ہے اور اس کی طرف توجہ بھی ک...
آسٹریلوی محققین نے کہا ہے کہ سطح سمندر کے بلند ہونے اور زمین کے کٹاؤ کے باعث بحرالکاہل میں واقع پانچ چھوٹے جزیرے غرق ہو گئے ہیں۔ زیر آب ہونے والے جزیرے جزائر سولومون کا حصہ تھے اور غیر آباد تھے لیکن چھ دیگر جزیروں کی زمین بھی سمندر کا حصہ بن گئی جس سے کئی دیہات مکمل تباہ ہو گئے ...
افغانستان میں امریکی جارحیت کی طویل تاریخ کا سب سے بھیانک 'پہلو' یہ ہے کہ اب افغانستان دنیا بھر کی 90 فیصد افیون پیدا کرتا ہے۔ اس کی ایک بہت بھاری قیمت افغانستان کو چکانا پڑ رہی ہے اور ایک افسوسناک پہلی یہ ہے کہ بچوں میں ہیروئن کے نشے کی لت میں بھیانک اضافہ ہوا ہے۔ کابل میں م...
امریکا کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(Commission for International Religious Freedom) نے اپنی تازہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2015 میں ہندوستان میں مذہبی آزادی کی خط پرواز منفی (Negative trajectory)تھی۔ مذہبی رواداری میں کمی آ گئی تھی اورمذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے واقعات میں ...
شرالی کے جنتا ودھیالیہ اسکول کے احاطہ میں ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے منعقد ہونے والے ہندو سماویش میں ہندو جاگر ن ویدکے رہنمااور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی میں مشہور جگدیش کارنت نے پھر ایک بار ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف ابھارنے کی کوشش کی۔انہوں نے یہاں پر موجود ہندوؤں کو بھٹکل ش...
نازی جرمنی کے حکمران ایڈولف ہٹلر کا ایک مجسمہ نیو یارک کے ایک نیلام گھر میں 17.2 ملین ڈالرز میں فروخت ہوگیا۔ یہ موم اور گوند سے بنے اس مجسمے کی توقعات سے کہیں زیادہ قیمت ہے۔ یہ مجسمہ ماریزیو کیٹلان نے بنایا تھا۔ اس سے قبل ان کے کسی بھی مجسمے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 7.9 ملین ڈالرز ...
براک اوباما رواں ماہ جاپان کے شہر ہیروشیما کا دورہ کرکے امریکا کے پہلے صدر بن جائیں گے، جن کے قدم دوسری جنگ عظیم میں امریکا کے ایٹم بم حملے میں تباہ ہونے والے شہر پر پڑیں گے لیکن یہ بات ابھی سے واضح کردی گئی ہے کہ اوباما تاریخ کی اس بدترین دہشت گردی پر معافی نہیں مانگیں گے۔ او...
مہاراشٹر میں گائے کاٹنے پر پابندی جاری رہے گی۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے 'بیف بین' پر لگی روک کو ہٹانے سے انکار کر دیا ہے۔ ریاست میں حکومت کے نئے قانون کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں جانوروں کے تحفظ ایکٹ کے تحت ...
دہلی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیے گئے13مسلم نوجوانوں میں سے چار مسلم نوجوانوں کو رہا کر دیا۔ ان نوجوانوں پر جیش محمد سے تعلق کا الزام تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کرنے والے حکام کی طرف سے کی گئی تفتیش میں واضح ثبوت نہیں ملنے کی وجہ سے انہیں تین دن بعد رہا کر د...
امریکی کانگریس میں ایک نئے بل کی تجویز دی گئی ہے جو امریکا میں تمام بچوں کی نفسیاتی ٹیسٹنگ اور پروفائلنگ کے لیے سرمایہ دے گا۔ منصوبہ امریکی اسکولوں کو طلبا کا حساس ڈیٹا جمع کرنے پر مجبور کرے گا جس میں سماجی و جذباتی تعلیم، رویے، اقدار، عقائد اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے معلومات ...
بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ نے پارلیمنٹ کو ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ نئی دلی کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ اگر کشمیر کے علیحدگی پسند رہنماء پاکستان کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری علیحدگی پسندرہنماؤں اور کسی بھی غیر ملکی نمائندے کے...
شاید ہی کسی نے تصور کیا ہو کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسا شخص بھی صدارتی امیدوار بن جائے گا اور انڈیانا میں اپنے حریف ٹیڈ کروز کو شکست دے کر ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی امیدواری تقریباً حاصل کر ہی لی ہے۔ نومبر 2016ء میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کا مقابلہ ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک پارٹی ...
ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے اسے دھمکایا تو وہ آبنائے ہرمز بند کردے گا۔ یہ بیان پاسداران انقلاب کے قائم مقام کمانڈر جنرل حسین سلامی نے سرکاری ٹیلی وژن پر گفتگو کے دوران دیا۔ خلیج کو بحیرۂ عرب سے ملانے والی آبنائے ہرمز تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ ہے اور دنیا بھر کا ...
روسی سیکورٹی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں میڈیا کے اس آخری ادارے کو بھی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو اب تک "فری میسن کے اثرات" سے محفوظ تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فری میسنز ڈونلڈ ٹرمپ ...
کیا امریکا کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے؟ تمام بڑی طاقتیں بالآخر ختم ہو جاتی ہیں اور امریکا کو کوئی استثنا حاصل نہیں۔ اس عظیم طاقت کے زوال کے بارے میں لکھنے والے زیادہ تر افراد نے بیرونی خطروں کا ذکر کیا ہے اور بلاشبہ امریکا کو درپیش کئی خطرات میں سے ایک ہے۔ لیکن سب سے برا شگون وہ م...
امریکا کی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل جو ڈنفورڈ نے تصدیق کی ہے کہ عراق میں امریکی فوجی "لڑ اور مر" رہے ہیں، اور 22 اکتوبر کو ایک آرمی سارجنٹ کی حملے میں مرنے کی توثیق بھی کی۔ یہ اعتراف ایک بہت بڑی خبر ہے، کیونکہ عراق م...
بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس سے جدید ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹمز خریدنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرچکا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ ابھی تک معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ ایک طرف جہاں بھارتی وزیر دفاع راؤ اندرجیت سنگھ کہتے ہیں تو دوسری جانب روس کے سرکاری ٹیکنالوجی ادارے روسٹیک کے سربراہ کا کہنا ...