... loading ...

براک اوباما نے سات سال قبل اس عہد کے ساتھ امریکا کی صدارت سنبھالی تھی کہ وہ جنگوں کا خاتمہ کریں گے، جو جارج ڈبلیو بش نے شروع کی تھیں۔ اب جبکہ ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے میں چند مہینے ہی رہ گئے ہیں، اوباما نے ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے، جو تاریک بھی ہے اور اس کی طرف توجہ بھی کم دی گئی ہے، وہ یہ کہ اوباما صدر بش سے بھی زیادہ عرصے تک حالت جنگ میں رہے ہیں، بلکہ کسی بھی امریکی صدر کے سے زیادہ۔
اگر صدر اوباما کے عہد کی تکمیل تک امریکا افغانستان، عراق اور شام میں حالت جنگ میں رہتا ہے تو براک اوباما تاریخ کے پہلے صدر بن جائیں گے جن کے دونوں مکمل عہد حالت جنگ میں رہے۔ 2009ء میں نوبیل امن انعام جیتنے والے اوباما وائٹ ہاؤس میں اپنے قیام کے دوران ان وعدوں کو پورا کرنے کی کوششیں کررہے ہی جو جنگ مخالف کی حیثیت سے کیے تھے، لیکن میدان جنگ میں انہوں نے فرینکلن ڈی روزویلٹ، لنڈن بی جانسن، رچرڈ ایم نکسن یا ہمارے ہیرو ابراہم لنکن سے زیادہ وقت گزار گئے۔
ہاں، یہ کہا جا سکتا ہے کہ اوباما کے عہد میں فوجیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جیسا کہ عراق میں کم از کم 4087 اور افغانستان میں 9800 فوجی موجود ہیں، جبکہ ان دونوں ممالک میں بش دور میں دو لاکھ سے زیادہ فوجی تھے۔ لیکن یہ اوباما ہی تھے کہ جنہوں نے اپنی صدارت میں لیبیا، پاکستان، صومالیہ اور افغانستان پر حملوں کی اجازت دی، ایسے کل سات ممالک ہیں جہاں انتظامیہ نے فوجی کارروائیاں کیں۔
جنگ ختم کرنے کے دعوے تو بڑے کیے گئے جیسا کہ 21 اکتوبر 2011ء کو صدر اوباما نے اعلان کیا کہ سال کے خاتمے تک امریکا کا آخری فوجی بھی واپس عراق سے واپس آ جائے گا۔ “تعطیلات میں ہمارے فوجی اپنے گھروں پر ہوں گے۔” لیکن تین سال بعد ایک مرتبہ پھر وہ قومی نشریاتی رابطے پر تھے اور کہہ رہے تھے کہ داعش کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے وہ ایک مرتبہ پھر 475 فوجی مشیروں کو عراق بھیجیں گے اور گزشتہ ماہ تک 5 ہزار امریکی فوجی عراق میں موجود تھے۔
بظاہر تو یہی کہا گیا کہ امریکی افواج کا کام محض مشاورت ہے، لیکن رواں ماہ شمالی عراق میں تیسرے امریکی فوجی کے مارے جانے کے بعد یہ بات ظاہر ہو چکی ہے کہ یہ اہلکار صرف مشاورت نہیں کررہے بلکہ باقاعدہ جنگ میں شریک ہیں۔
افغانستان میں بھی لگ بھگ یہی کہانی دہرائی گئی۔ مئی 2014ء میں صدر اوباما نے اعلان کیا کہ امریکا 2016ء کے خاتمے تک اپنا آخری فوجی بھی واپس بلا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ “امریکی سیکھ چکے ہیں کہ جنگوں کو ختم کرنا انہیں شروع کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔” 17 ماہ بعد اوباما نے اس انخلا کو روک دیا، اور اعلان کیا کہ 2017ء کے آغاز تک افغانستان میں 5 ہزار امریکی فوجیوں کی موجودگی کا منصوبہ ہے، یعنی ان کی صدارت کے خاتمے تک۔ جبکہ افغانستان میں حالات یہ ہیں کہ 2001ء کے بعد سے اب تک طالبان کے پاس سب سے زیادہ علاقہ ہے۔
ابھی تو یہ واضح نہیں ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اوباما کا جانشیں بھی اسی روش کو جاری رکھے گا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی کی مضبوط امیدوار ہلیری کلنٹن تو اوباما کے مقابلے میں جنگوں کی زیادہ دلدادہ دکھائی دیتی ہیں جبکہ ممکنہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تو ہر دشمن پر بمباری کرکے اس کے کا ملیا میٹ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یعنی امریکا کے لیے آگے بھی ‘جنگ ہی جنگ’ ہے۔
عسکری مورخین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ صدور اپنے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے جنگ کی تعریف کو پھیلا سکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...