... loading ...

“اندر کی باتیں باہر لانے والے” امریکی سی آئی اے کے مشہور اہلکار ایڈورڈ سنوڈين سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاصے سرگرم ہیں اور گزشتہ سال سے وہ ایف بی آئی سے لے کر گوگل تک سب کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، اس لیے آخری ٹوئٹ میں سی آئی اے کو ہدف بنانا حیران کن نہیں ہے۔ اس خبر پر کہ سی آئی اے نے “غلطی” سے 6,700 صفحات کی ٹارچر رپورٹ کی نقل ضائع کردی، سنوڈین نے اس کہانی کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
ٹوئٹ کرتے ہوئے سنوڈین نے کھلے عام سی آئی اے کے دعوے کو چیلنج کیا اور کہا کہ “میں سی آئی اے میں کام کرچکا ہوں۔ میں نے جنیوا کے لیے ایمرجنسی ڈسٹرکشن پلان لکھا۔ جب سی آئی اے کوئی چیز تلف کرتی ہے، تو یہ کبھی غلطی نہیں ہوتی۔”
سنوڈین سی آئی اے کے لیے کام کرنے کے بعد این ایس اے میں کانٹریکٹ بنے جس کے بعد انہوں نے وہ دستاویزات جاری کیں جنہوں نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ یہ امریکا کی خفیہ نگرانی پروگرام کو دنیا کے سامنے لے آئیں۔ اس کارنامے کی وجہ سے سنوڈین کو ملک سے فرار ہونا پڑا اور اب وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
جس خبر کا سنوڈین نے حوالہ دیا ہے اس کے مطابق سی آئی کے انسپکٹر جنرل آفس نے تسلیم کیا ہے کہ سینیٹ کی وہ اہم ٹارچر رپورٹ اس کے ہاتھوں ‘حادثاتی’ طور پر تلف ہوگئی ہے، جبکہ محکمہ انصاف کے قانون دان ایک وفاقی جج کو یقین دلا رہے تھے کہ دستاویز کی نقول محفوظ بنائی جا رہی ہیں۔
سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کو گزشتہ موسم گرما میں اس ‘غلطی’ سے آگاہ کیا گيا تھا، لیکن اسے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔
سٹی یونیورسٹی آف نیو یارک اسکول آف لاء کے پروفیسر ڈوگلس کوکس نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ایسا واقعہ پیش آیا ہے، خاص طور پر انسپکٹر جنرل کے دفتر میں۔
یہ خفیہ ادارہ نائن الیون کے بعد تشدد کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کا انکشاف دسمبر 2014ء میں سینیٹ تحقیقات میں ہوا تھا۔ اس میں جنسی حملوں سے لے کر فضلہ کھلانے، نیند سے روکنے اور دیگر طریقوں کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔ سی آئی اے اس وقت سے یہ الزامات قبول نہیں کر رہا۔ ایک طرف جہاں ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ واٹربورڈنگ اور تشدد کے دیگر طریقوں کا استعمال لاگو کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن نے کھلے عام کہا کہ “میں نہیں مانوں گا کہ کوئی بھی سی آئی اے افسر دوبارہ واٹربورڈنگ کرے گا۔”
لیکن سی آئی اے دھوکا دہی کا ریکارڈ رکھتا ہے، اور کم از کم دستاویزات ختم کرنے کا ایک واقعہ تو ضروری ہے، جب 1953ء میں ایران میں ہونے والی بغاوت میں سی آئی اے کا کردار تھا۔
بلاشبہ سی آئی اے مستقل جھوٹ بول رہا ہے اور سنوڈین کی ٹوئٹ حکومت اور اداروں پر امریکیوں کے بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کو نمایاں کررہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...