... loading ...
شمالی افغانستان سے تعلق رکھنے والے تاجک وہزارہ کمیونٹی کے رہنما خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ۔ کابل سے پاکستان پہنچنے والوں میں اسپیکر افغان قومی اسمبلی میررحمان رحمانی اور سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی شامل ہیں۔ اسلام آبادائیرپورٹ پراسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراور نمائندہ خصوصی برائے...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 81پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 88روپے 30پیسے مقرر ہوئی ہے ۔ اسی طرح ل...
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس اہم معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج (پیر کو)طلب کر لیا گیا ہے ۔ آج (پیر کو) بلائے گئے اجلاس میں خطے خصوصا ًافغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سول اور عسکری قیا...
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کو بتادیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ کابل میں موجود سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انتھونی بلنکن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )نے افغانستان سے آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا ہے ۔ سی اے ے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت نامے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو اندرون ملک داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ مجاز اتھارٹی نے پاکستانی ...
ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کا حکمران اتحاد اپنی عددی اکثریت کھو بیٹھا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم محی الدین یاسین آج (پیر کو) استعفی دیں گے ۔دوسری جانب ملائیشیا کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ غیریقینی صو...
بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایک ٹرک دھماکے کے باعث بچوں ، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات میں ٹرک میں ہونے والے واقعے کو سلنڈر دھماکا قرار دیا گیاجس میں بچوں، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ 9 افراد زخمی ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا...
پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پیٹرول 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی،وزارت خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ارسال کردہ تجاویز موصول ہو گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پی...
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، افغان فوج سے لڑائی میں وہ آہستہ آہستہ دارالحکومت کابل کے قریب پہنچ رہے ہیں، طالبان نے مزید دو صوبوں پکتیکا اور کنڑ کے دارالحکومتوں شاران اور اسد آباد پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کے آدھے سے زیادہ صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرو...
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر دبئی کے معروف اور بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ سے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگنے کی ویڈیو پوسٹ کی گئی۔برج خلیفہ کو پاکست...
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستانی سیاست کے اگلے 100 دنوں کو انتہائی اہم قرار دے دیا ہے ۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے آئندہ 100 دن اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے اور جلوسوں سے کوئی پزیرائی نہیں ملے گی، پیپلز پارٹی کی س...
پاکستان سے ا سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق انووی ٹیلی کام نے ا سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کیا ہے فور جی سمارت فونز کے 5500 یونٹس کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کی گئی ہے پہلی کھیپ مینو فیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے ساتھ یو اے...
طویل عرصے سے علیل سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انتقال کرگئے ۔خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کافی عرصہ سے علیل تھے ، ہفتہ کو انہوں نے آخری سانسیں لیں اور خالق حقیقی سے جاملے ، مرحوم کی تدفین کوئٹہ کے قدیم کاسی قبرستان میں ہوگی...
وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادیں، شوکت ترین ارب پتی نکلے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین 9 ارب 25 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ 4 ارب 47 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے مقروض بھی ہیں۔شوکت ترین کی کراچی میں 17 کروڑ 52 لاکھ کی جائیداد ہے جبکہ 3 ارب 32 کروڑ کی ...
سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی۔سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات کی نئی 15 روزہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق عدالت عظمی میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 379 ہے ۔رپورٹ کے مطابق زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 29 ہزار 934،سول مقدمات کی تعداد 9 ہزار ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔پولیس نے کیس میں ایک اور ملزم جان محمد کو گرفتار کرلیا جو ظاہر جعفر کے گھر میں مالی ہے ۔ پولیس نے ملزم جان محمد کو ڈیوٹی جج شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم جان محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ ج...
پاکستان میں 74 واں جشن آزادی روایتی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے ، مختلف مقامات پر رات 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں چراغاں کے انتظامات کیے گئے ہیں، ہر سمت فضاؤں میں ملی نغموں کی دھوم سنائی دے رہی ہے ...
وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔وزیر اعظم چینی سفیر سے گفتگو کررہے تھے ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں خطے کی صورتحال ، دو طرفہ تعل...
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے کارٹل بناکر چینی مہنگی کرنے والی ملک بھر کی 81 شوگر ملوں پر 44 ارب روپے کا تاریخی جرمانہ عائد کردیا۔ کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے چینی کے غیرقانونی حصول، کارٹل بناکر اسے مہنگا کرنے اور بدعنوانی ثابت ہونے پر شوگر ملوں کے خلاف تاریخی فیصلہ سن...
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ کھیلوں میں پاکستان کی مزید سبکی برداشت نہیں کرسکتے ، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسین عہدے سے فوری علیحدہ ہوجائیں۔اسلام آباد میںوفاقی وزیر ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا...
افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں ٹرائیکا پلس اجلاس سے بھارت کو روس نے اپنی خواہش پر باہر رکھا، ماسکو کسی ایسے ملک کو اجلاس میں بلانا نہیں چاہتا تھا جس کا افغانستان میں کردار نہ ہو، بھارت کی امریکا سے قربت اور پاکستان سے دشمنی بھی روس کے فیصلے کا سبب بنا، چینی میڈیا نے کچا چٹھا...
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے ۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بیماری میں ابھی تک مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی علامات میں نمایاں کمی آئی تاہم کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو مزید احتیاطی تداب...
وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کی ملوں کو چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سپریم کورٹ میں عبوری ریلیف کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے ۔ وفاق کے وکیل کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے ...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے امریکی مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر پارٹی اور اس کے کئی اہم رہنماوں کے ٹوئٹر اکاونٹس کی بندش پر یہ الزام لگایا کہ ٹوئٹر بھارت کی جمہوریت کو گھٹانے میں بی جے پی حکومت کی حمایت کر رہا ہے انہوں نے ٹویٹ کیا ، کیا ٹویٹر کانگر...