... loading ...
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، افغان فوج سے لڑائی میں وہ آہستہ آہستہ دارالحکومت کابل کے قریب پہنچ رہے ہیں، طالبان نے مزید دو صوبوں پکتیکا اور کنڑ کے دارالحکومتوں شاران اور اسد آباد پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کے آدھے سے زیادہ صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔ ادھر صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں مزید عدم استحکام، تشدد اور ہلاکتوں کی اجازت نہیں دیں گے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق طالبان نے دو مزید صوبوں پکتیکا اور کنڑ کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ پکتیکا کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت شاران پر ہفتہ کے روز قبضہ کیا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ صوبے کا محکمہ انٹیلیجنس، گورنر کا دفتر، پولیس ہیڈکوارٹر اور مقامی جیل اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔ شاران ملک کے دارالحکومت کابل کے جنوب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔اسدآباد صوبہ کنڑ کا دارالحکومت ہے اور ایک مقامی رکنِ پارلیمان نے برطانوی نشریا تی ادارے کو بتایا ہے کہ اس پر بھی طالبان نے ہفتہ کے روز قبضہ کر لیا ہے ۔ٹوئٹر پر شائع ہونے والی غیرتصدیق شدہ فوٹیج میں طالبان کا جھنڈا لہراتے افراد گلیوں سے گزرتے دکھائی دیتے ہیں،کابل کے قریب ایک شہر میدان شار میں دونوں فریقین کی لڑائی جاری ہے ۔ یہ شہر کابل سے 40 کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔طالبان نے اب تک ملک کے نصف صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے ۔دوسری طرف شمالی شہر مزار شریف میں بھی لڑائی جاری ہے جو فی الحال وہ واحد بڑا صوبائی شہر ہے جو اب بھی پوری طرح حکومت کے کنٹرول میں ہے ۔ طالبان نے جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران پکتیکا اور کنہڑ صوبوں کے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا۔ تاہم اب تک سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔افغان میڈیا کے مطابق 70 فیصد افغانستان پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ، افغان صدر اشرف غنی کا آبائی صوبہ لوگر کا دارالحکومت پل علم بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل طالبان کی پہنچ سے صرف 70 کلو میٹر دور رہ گیا ہے ، طالبان نے اب تک افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔جن صوبوں پر طالبان نے قبضہ کیا ہے ان میں نمروز، جوزجان، سریل، تخار، قندوز، سمنگان، فراہ، بغلان، بدخشاں، غزنی، ہرات، بادغیس، قندھار، ہلمند، غور، اروزگان، زاہل، لوگر، پکتیکا اور کنڑ شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق کابل شہر کے قریب افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرعالمی برادری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بطور صدر میری توجہ ملک کومزید کشیدگی سے بچانا ہے ۔،افغان صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں افغان سکیورٹی اورافواج کو پھر متحرک کرنا اولین ترجیح ہے ، ہم جانتے ہیں کہ عوام کو اپنے مستقبل کی فکر ہے ، بطور صدر میری توجہ ملک کومزید کشیدگی سے بچانا ہے ،دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ طالبان کی کوشش ہے کہ کابل کو تنہا کر کے اس کو فتح کر لیں جبکہ زمینی صورتحال خطرناک ہے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکہ افغان افواج کی حمایت جاری رکھے گا جو فتح حاصل کرنے کی صلاحت رکھتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جنگی فتوحات کی وجہ سے طالبان کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا جس سے افغان افواج کا حوصلہ پست ہوا ہے جان کربی نے افغان قیادت اور فوج پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ جنگ جیت سکیں۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...