... loading ...
بلدیہ ٹاؤن کراچی میں ایک ٹرک دھماکے کے باعث بچوں ، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات میں ٹرک میں ہونے والے واقعے کو سلنڈر دھماکا قرار دیا گیاجس میں بچوں، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ 9 افراد زخمی ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد پولیس رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا ہے کہ دھماکے کی مزید جانچ پرتال کے لیے بم ڈسپوزل ا سکواڈ طلب کیا گیا، یہ سلنڈر دھماکا ہے ، سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، واقعہ تخریب کاری لگتا ہے ، لگتا ہے ٹرک پر کریکر بم جیسا کچھ پھینکا گیا۔ ٹرک پر چھروں کے نشانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ایس پی بلدیہ کے مطابق فقیر گوٹھ سے سواری ہٹا کر شہزور ٹرک والا نکلا تھا، ڈرائیور کا بیان پولیس لے رہی ہے ۔ ٹرک کے ڈرائیور سے پولیس کی تفتیش کر رہی ہے ، ڈرائیور کا کہنا کے کہ کسی نے باہر سے کوئی چیز پھینکی۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ دھماکا ابتدائی طور پر دستی بم کا لگتا ہے ۔ دستی بم گاڑی میں گرنے سے پہلے پھٹ گیا۔ دستی بم پھینکنے والے ملزمان موٹرسائیکل پرسوارتھے ۔ ٹرک میں سوارفیملی شادی سے آرہی تھی۔دوسری طرف بلدیہ ٹاؤن دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جاں بحق فیملی کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جانی نقصان پر گہرے افسوس اظہار کیا اور وزیر ٹرانسپورٹ سے ٹرک کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ وزیر ٹرانسپورٹ سے سوال کیا کہ کیا منی ٹرک سندھ سے تھی یا کسی اور صوبے کی تھی؟ کیا گاڑی کی فٹنس تھی یا نہیں؟دوسری طرف کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ ٹاؤن دھماکا کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی کیماڑی سے رابطہ کیا ہے جبکہ واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے واقعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کراچی دھماکا میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اُدھر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سیّد اویس قادر شاہ نے دھماکہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے ۔صوبائی وزیر کا سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے رابطہ کیا ہے جبکہ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...