... loading ...
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ایک مرتبہ پھر مسلح جھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آرمینیا نے روس سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پندرہ فوجی مارے گئے ہیں جبکہ آذربائیجان نے بارہ فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آذربائیجان کی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے پندرہ فوجی مارے گئے ہیں جبکہ آذربائیجان نے کئی علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ آرمینیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے کم از کم بارہ فوجیوں کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ ان دونوں ملکوں کے مابین ابھی ایک سال پہلے ہی نگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے میں چھ ہفتوں تک جنگی جاری رہی تھی اور اس دوران کم از کم چھ ہزار پانچ سو جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ تب روس کی ثالثی میں ایک امن معاہدہ طے پایا تھا اور یہ جنگ آرمینیا کی شکست تصور کی گئی تھی۔آرمینیائی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”آذربائیجانی افواج کے حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں آرمینیائی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس بیان کے مطابق آذربائیجان نے دو فوجی چوکیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل منگل کو دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر اپنی مشترکہ سرحد پر لڑائی شروع کرنے کا الزام لگایا تھا۔دوسری جانب آذری وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے اور ”بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کو پسپا کرنے کے لیے فوجی کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیان کے مطابق آرمینیائی فورسز توپ خانے اور مارٹر گولوں کے ساتھ آذری فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور اس کے جواب میں کچھ آرمینیائی فوجی ہارڈویئر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔روس کی تاس نیوز ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے اپنے سرحدی علاقوں کا دفاع کرنے کے لیے ماسکو حکومت سے مدد طلب کر لی ہے۔ روس کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دریں اثنا یورپی یونین نے فریقین سے فوری طور پر ”مکمل فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔مسلم اکثریتی آذربائیجان اور آرتھوڈکس مسیحی اکثریتی آرمینیا کے مابین کشیدگی کا باعث نگورنو کاراباخ کا علاقہ ہے۔ یہ علاقہ آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن سابقہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد سن 1991 میں یہاں کے نسلی علیحدگی پسندوں نے اس پر قبضہ کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کر لی تھی۔ اس تنازع میں اب تک تقریبا تیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس ہونے والی جنگ میں نگورنو کاراباخ کے زیادہ تر علاقوں پر آذربائیجان نے دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔جس علاقے میں گزشتہ برس جھڑپیں ہوئی تھیں، وہاں روسی امن فوجی تعینات ہیں۔ روس کا آرمینیا میں ایک فوجی بیس بھی موجود ہے جبکہ اس تنازع میں آذربائیجان کو ترکی کی حمایت حاصل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...