... loading ...
امریکا میں پاکستان کی زیرملکیت اہم عمارت فروخت کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں فروخت کی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے جو 13 ہزار اسکوائر فٹ سے زائد کے احاطے پر قائم ہے۔ پاکستانی عمارت کے قریب سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی بیٹی ایوانکا کا بھی گھر ہے جبکہ...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ن...
سینئر صحافی ارشد شریف کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مراد سعید کے تعاقب اور انکی جان کو لاحق خطرات پر کارروائی کا معاملہ، مراد سعید نے صدر مملکت کو تفصیلات پر مبنی اہم ترین خط بھجوا دیا، خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب، دھمکیوں اور انکی سلامتی کو ل...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے سامنے اٹھانے کا حکم دے دیا۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صد...
متحدہ قومی موومنٹ پراپرٹیز کیس میں مصطفی عزیز آبادی اور قاسم رضا نے عدالت میں گواہی ریکارڈ کرا دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل نے مصطفی عزیز آبادی اور قاسم رضا سے کمپیوٹرز اور ریکارڈنگ سسٹم کے بارے میں سوالات کیے۔ وکیل نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کی سماعت سے قبل جان بوجھ کر اہم ش...
سندھ حکومت کی کروڑوں روپے مالیت کی گندم ایک بار پھر غائب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک کے بعد ایک سرکاری گندم چوری کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں، اب محکمہ خوراک سندھ کی سرکاری گندم کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ سندھ کے 8 سرکاری گوداموں سے کروڑوں مالیت کی ہزاروں ٹن گندم دوبارہ...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ بدھ کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کمسن بچی کے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔عدالت نے ملزم...
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے۔ اعظم سواتی کے خلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاؤن، درخشان، کل...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ((پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو ر...
ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں درج کیا گیا، مقدمہ ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تضحیک اور پیکا...
رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے۔ محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اس موقع پر ایم این اے محسن داوڑ نے میڈیا سے گفتگو میں ...
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کی ٹیم نے چک شہزاد میں ان کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر ایف آئی اے س...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے فنڈز خرد برد کیس میں ملک ریاض حسین کو طلب کرلیا۔ سابق مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر و دیگر کے خلاف نیب انکوائری میں نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کیا ہے۔ نیب نے نوٹس میں ہدایت کی کہ ملک ریاض حسین یکم دسمبر دن 11 بجے نیب ک...
مرد کو خواجہ سرا سے محبت کرتے ہوئے دکھانے پر تنازع کا شکار بننے والی ہدایت کار صائم صادق کی متنازع فلم کو سندھ بھر میں ریلیز کر دیا، تاہم پنجاب میں اسے ریلیز نہیں کیا جا سکا۔ فلم کو خیبرپختونخوا (کے پی) کی بعض اسکرینز پر بھی دکھائے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم اسے تمام سینماؤں میں ...
احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، جس کے مطابق عدالت نے قرا...
کینیا میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مْکر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی تفتیش کاروں نے باضابطہ خط لکھ کر دونوں بھائیوں کو تعاون کا کہا تھا، وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ ریزیڈنس ک...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے وزارت مذہبی امور سے خدام کو مفت حج پر بھیجنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے کہ کس کس کو بھجوایا گیا، کون کس کا رشتہ دار ہے۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت ہوا جہاں کمیٹی نے حج کے لیے وفاقی وزیر،...
سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کر دی گئی، شہزاد اکبر...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی کی اینکر کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کے اخراجات ہو رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخر...
شہر قائد میں روزانہ 300 پستول اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کا لائسنس بھی مل جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی انچاج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ اسمگل اور فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے جو اسلحہ کی خرید و فروخت واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے کرتا تھا۔ ان...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 1500 سے زائد ملازمین کو اپنے رابطوں کا استعمال کرتے ہوئے ترقی پانے یا من پسند عہدوں پر تعینات ہونے کی کوششوں کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایسے تمام افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیے جا رہے ہ...
لندن میں موجود بیورو آف انوسٹی گیٹو جرنلزم اور برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیز کے حکم پر بھارتی ہیکرز کے گینگ نے پاکستانی سیاستدانوں، فوجی افسران اور سفارتکاروں کی ای میل ہیک کروائے اورخفیہ آلات کے ذریعے سے ان کی گفتگو ریکارڈ کی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں م...
لاڑکانہ میں ایک ہی دن کے دوران اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے اکاونٹس میں 15 کروڑ روپے منتقل ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے ایس آئی سمیت پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں 5، 5 کروڑ روپے منتقل ہوئے ہیں۔ جن کے اکاؤنٹس میں یہ رقم منتقل ہوئی ہے ان میں اے ایس آئی نثار احمد (ہیڈ محرر تھ...