... loading ...
زخمی حالت میں گرفتار ملزم 4 سال تک بھتا کیس میں جیل میں رہا، آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لیا
17 افراد زیر حراست،سیاسی جماعت کے لوگ مجرمان کو پناہ دینے میں دانستہ ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی
ایس آئی یو پولیس نے ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر میں چھاپہ مار کر 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔سیاسی جماعت کے لوگ مجرمان کو پناہ دینے میں دانستہ ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔گرفتار 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ ملا ہے، گرفتارملزمان میں جوادعرف واجہ قادری، ملا شاہ زیب شامل ہیں، پہلے سے گرفتارملزم ریحان الدین اورجوادعرف واجہ قادری، ملا شاہ زیب انتہائی مطلوب ملزمان وصی اللہ لاکھو اورعبدالصمد کاٹھیاوڑی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔گرفتار ملزمان شعیب،طاہرعامر شوہرہیں، زخمی حالت میں گرفتار ملزم ریحان الدین چارسال تک بھتہ کے کیس میں جیل میں رہا اورملزم آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ڈاکٹر عمران خان نے اپنے دفتر سی آئی اے سینٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کو ایس آئی یو پولیس نے 2 روز قبل پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار بھتہ خور ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر رضویہ تھانے کی حدود میں سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر قادری ہاؤس پر چھاپا مار کر17 افراد کو حراست میں لیا۔چھاپے کے دوران 9 ہتھیار جن میں 3 رائفل، ایس ایم جیز اور پستول شامل ہیں برآمد کی گئیں۔انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار 8 افراد کا کرمنل ریکارڈ ملا ہے جن میں بھتہ خوری میں ملوث 2 مرکزی ملزمان جوادعرف واجہ قادری، ملا شاہ زیب شامل ہیں ان کے علاوہ بھتہ خوری کے دوران فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان شعیب،طاہرعامراوردیگر3 سہولت کار شامل ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق بھتہ خوری غیرقانونی اسلحہ کے جرم میں ملوث 9 ملزمان کے خلاف 10 مقدمات درج کیٔے گئے ہیں جبکہ دیگر افراد کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پرتال کی جا رہی ہے،ایس ایس پی نے بتایا کہ شہر میں بھتے کا بڑا نیٹ ورک چلانے میں انتہائی مطلوب ملزمان وصی اللہ لاکھو اورعبدالصمد کاٹھیاوڑی ملوث ہیں ،جو ملک سے باہر چھپے ہوئے ہیں۔اس گروہ کا کراچی میں نیٹ ورک چلانے میں تین ملزمان جواد عرف وجہ قادری ، ریحان الدین اور ملا شاہ زیب کا مرکزی کردارہے گرفتارتینوں ملزمان پولیس کوبھتہ خوری کے متعدد مقامات میں ملوث ہیں۔زخمی حالت میں گرفتارملزم ریحان الدین ایک ماہ قبل جمشید کوارٹر تھانے کی حدود کارشوروم پر فائرنگ اوربھتے کے مقدمے میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں گروہ کے دیگر سربراہان، کارندے اور ان کے بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کی اطلاعات پہلے سے موجود تھی ،ایس آئی یو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں کارروائی کی، ایسی جگہ سے ملزمان گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا ہے ۔ابتدائی طور پر سنی تحریک کے رہنماؤں کا کوئی کردار نہیں تھا، جو لوگ دوران تفتیش سامنے آئے انہیں گرفتار کیا گیا، سیاسی جماعت کے لوگ مجرمان کو پناہ دیے میں دانستہ ملوث پائے گئے تو انکے خلاف کارروائی ہوگی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم ریحان الدین چار سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا اور ملزم ریحان الدین آزاد امیدوار کی حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ بھی لے چکا ہے۔انھوں نے بتایا کہ شہر میں پانچ سے چھ گروہ میں سے یہ گروہ ذیادہ متحرک تھا اس گروہ کی گرفتاری کے بعد بھتہ خوری میں کمی آئے گی۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 169 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 65 واقعات بھتہ خوری کے تھے جبکہ دیگرواقعات ذاتی معاملات کے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...