... loading ...
پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جبکہ پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو حصار میں لیے رکھا، پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق چودھری پرویز الہٰی اور ...
متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی راولپنڈی میں آبائی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کر دیا ، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی۔ ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک آصف محمود نے...
مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے فواد چودھری کی اہلیہ سے معذرت کر لی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے بیان پر معذرت کی۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ فواد چودھری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلا...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کا جو قابلِ اعتراض مواد سوشل میڈیا سے ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکاراؤں مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر سماعت ہو...
ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد تاحال بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آ سکی۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، لیاقت آباد، اختر کالونی میں 22 گھنٹے بعد بحال ہونے والی ب...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 14 جنوری کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کی سماعت مکمل ہونے میں 5 برس لگے، یہ التوا سوشل میڈیا پر کراچی میں جعلی مقابلوں کے حو...
ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ملتان ریجن میں بجلی ٹرپ ہونے سے پورے ملک میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی پیر کی صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب معطل ہوئی، ذرائع لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بتانا...
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے پاس مسلم لیگ (ن) اور عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹ...
سندھ ہائیکورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے، ملزم پر بطور ایجنٹ عوام سے 15 کروڑ ہتھیانے کا الزام ہے۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ اسکینڈل کے ملزم عبدالناصر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملز...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بز کوائن کے نام سے بڑی فراڈ اسکیم کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف آئی اے نے ظفر علی رانا نامی شخص کو گرفتار کر لیا، جس پر شہریوں سے بزکوائن کے نام پر پرکشش ماہانہ منافع کا لالچ دے کر سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔...
سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فرنزاک آڈٹ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی حکم جاری کیا۔ جسٹس عائشہ ملک...
کے ایم سی میں پونے 6 ارب کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر من پسند کنٹریکٹرز کو دے دیے گئے۔ پاکستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی میر زمان مندو خیل نے کہا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایمرجنسی کے نام پر 5 ارب 75 کروڑ روپے کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر طلبی کے کنٹریکٹرز کے ایک من پسند گروپ ک...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے ) ملزمان کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کرائم سرکل نے دھوکا دہی، ریکارڈ میں رد و بدل کے الزام میں پی آئی اے 117 ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔ ایف آئی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی آ...
پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کو لاوارث چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہوگیا۔ بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لیے کام کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے مطابق پیدائش کے بعد لاوارث چھوڑنے اور کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے جانے والے نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کو مخت...
سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا۔ ان خیالات کااظہار چودھری مونس الہٰی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا...
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق جیلوں میں 196 قیدی متعدی بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے 138 قیدی ہیپاٹائٹس سی کے شکار ہیں، 29 قیدی ہیپاٹائٹس بی، 25 ایڈز اور 4 قیدی ٹی بی میں مبتلا ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ سب سے زی...
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ملزمان کے خلاف چالان جمع کروانے میں تاخیر سے متعلق ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے 5 سال سے زیر التواء کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے کو...
شہرِ قائد کراچی سال 2022 میں ڈکیٹوں کا گڑھ بن کر ابھرا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں گزشتہ سال کے مقابلے 7 اعشاریہ 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر کراچی میں جرائم میں 15 اعشاریہ 74 فیصد کمی ہوئی، گھروں میں ہونے والی ڈکیٹیوں...
لاہور ہائیکورٹ نے اراضی کے 78 برس پرانے تنازع کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 سول کورٹ کے دو رکنی بینچ کا 1952 میں دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سول کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیل دائر کرنے والے مرحوم نجیب اسلم کے وارثان پر2 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ 1944 میں اسلم اور فضل نے لائل پور ...
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا، نیب کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی ہے، ضلعی انتظامیہ کی ج...
کراچی کے احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کے خلاف ریفرنس نیب کوواپس بھیج دیا۔ نیب ترمیمی ایکٹ سے سابق ڈی جی پارکس کراچی کو بھی ریلیف مل گیا ہے اور احتساب عدالت نے لیاقت قائم خانی کے خلاف ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا ہے۔ نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائ...
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی جبکہ سابق صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف مل گیا۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیے گئے ۔ احتساب عدالت نے...
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔ لاہورہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف خریداری کی تفصیلات 16جنوری کوپیش کرنے کاحکم دیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی تفصیلات عدالت م...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا ج...