... loading ...
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کی ٹیم نے چک شہزاد میں ان کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج ہے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے گرفتاری کے دوران ایف آئی اے ٹیم سے مکالمے میں کہا کہ ایف آئی اے کے افسر ایاز میرے مجرم ہیں میں انہیں یہاں دیکھنا نہیں چاہتا۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجسٹریٹ نے وارنٹ دیا میں تقریر ختم کر کے سیدھا گھر آیا ہوں بھاگنے والا نہیں، کے پی کے نہیں گیا، ظلم کے خلاف رول آف لا کے حق میں نکلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈائریکٹ باجوہ سے آرڈر لیتے ہیں، پہلے مجھے بے لباس کیا، وہ ملوث ہیں، میرے خاندان کے ساتھ جو کیا میں وکلا سے کہتا ہوں، سینیٹرز سے کہتا ہوں بلکہ دنیا سے کہتا ہوں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ رول آف لا یہ ہے، یہ وارنٹ لیکر آئے میں خود تھانے جانے کے لئے تیار ہوں لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے اس کے بعد تشدد کریں بے لباس کریں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں ملک بھر کی خواتین سے کہتا ہوں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں تاکہ پھر کسی سینیٹر کو 74 سالہ شہری کو اس طرح بے لباس نہ کیا جائے، اس طرح اس کی فیملی کو خوار نہ کیا جائے، اس لیے یہ جنگ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، اس کا طریقہ یہ ہے کہ مجھے گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں اپنی تفتیش کریں ہر طرح سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سیکٹر کمانڈر کے بدمعاشوں کو لیکر آئیں، اس کے حکم پر چلیں، قطعاًایسا نہیں ہوگا۔ اعظم سواتی اپنا موقف ریکارڈ کرانے کے بعد ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ چلے گئے۔
کینیڈا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کینیڈین حکام نے پہلی بار خصوصی نمائندہ برائے اینٹی اسلامو فوبیا کو مقرر کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین حکومت حالیہ برسوں میں ملک میں پے در پے مسلم کمیونٹیز کے ارکان کو نشانہ بنانے کے سلسلہ وار حملوں کے بعد ...
سندھ ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالتِ عالیہ نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔انسدادِ دہشت گر...
اسلام آباد کی خصوصی عدالت جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں 3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ایف بی آر ملازمین...
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کو ٹیلی فون کر کے گرفتاری والے بیان پر معذرت کی ہے۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ فواد چودھری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے نادانستہ بیان سے فواد چودھری اور...
عالم اسلام کے شدید دباؤ پرسوئیڈن نے ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو اسلاموفوبیا کا شکار قرار دے دیا۔ پاکستان میں سوئیڈن کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئیڈش حکومت اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ بیان میں مزید ک...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چو دھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوا دیا۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چودھری کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرکی...
پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری اور راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جبکہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابر حسن بھروانہ اور اکرام اللہ خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دینے کی استدعا بھی کی ...
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور سربراہ ایلون مسک ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مشکل میں پڑ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنا نام تبدیل کر کے مسٹر ٹوئٹ کیا جس کے بعد اب وہ اسے تبدیل نہیں کر پا رہے۔ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ہنسنے کا ایموجی ا...
بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے بنائی گئی برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم دکھانے پر پابندی اور اسے روکنے کے خلاف امریکا کا بیان سامنے آ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کی 2 حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم (India: The Modi Question) میں دعوی کیا گیا ہ...
ماہ فروری ایک انوکھا مہینہ! ہفتہ کے تمام ایام چار چار مرتبہ آئیں گے۔ چند روز بعد شروع ہونے والا ماہ فروری سال 2023ء کا ایک انوکھا مہینہ ہوگا اس مہینے میں ہفتے کے تمام ایام چار چار مرتبہ آئیں گے۔ ماہ فروری کی ابتداء بدھ کے دن سے ہو گی اس طرح بدھ، جمعرات،جمعہ،ہفتہ، اتوار، پیراور من...
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری بدستور جاری ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 242 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھ...
کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں 3 یو سیز میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر نتائج روک دیے گئے۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں صفورا ٹاؤن کی 2 اور چنیسر ٹاؤن کی ایک یونین کونسل میں بے ضابطگیوں کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل حسن جاوید نے دلائل...