... loading ...
یوں لگتا ہے کہ ریحام خان کے لیے دورہ لندن اب ایک ڈراونے خواب سے کم نہیں۔ ریحام خان کو نیو ٹی وی کی انتظامیہ نے اُس وقت ادارے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب وہ لندن کے دورے پر ہیں۔ لندن کے نشریاتی ادارے بی بی سی میں ویڈھر گرل سے معروف اور عمران خان سے شادی کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ریحام خان کے لیے اس مرتبہ...
ایگزیکٹ اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ اور ان کے 8 ساتھیوں کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ ان میں شعیب شیخ کے علاوہ وقار عتیق، ذیشان انور اور دیگر بھی شامل ہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کو دفعہ 161 کے بیان کی روشنی میں ریلیف نہیں دیا جا سکتا لہٰذا ان کی ضمانت کی درخواست...
مسلم لیگ نون عام طور پر تحریک انصاف پر یہ الزام لگاتی ہے کہ وہ الزام و دشنام کی سیاست کرتے ہیں۔ اور اُنہوں نے سیاست کو بدتمیزی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ مسلم لیگ نون کے حامی قلم کار اور کالم نگار بھی اس طرح کے پروپیگنڈے کے لیے ہمیشہ خود کو وقف رکھتے ہیں۔ مگر مسلم لیگ نون کے رہنماؤں...
رینجرز نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی رہائش گاہ کا محاصرہ کیا ۔ رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے رہنما کی رہائش گاہ کے اطراف کی تمام گلیوں کو مکمل طور پر بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے موقع پر موجود ذرائع ...
پاناما لیکس پر قائم پارلیمانی کمیٹی حسب توقع ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے ضوابط کار طے کرنے کے لیے ایک اور اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ اگرچہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس جمعہ کے دن ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس میں حکومت کی جانب سے شامل ...
پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا آغاز اس خوشگوار تاثر کے ساتھ ہوا ہے کہ برسوں بعد ملک بھر میں ایک ساتھ روزہ رکھا گیا۔ ملک بھر میں رمضان المبارک 1437 ھ کا چاند نظر آتے ہی چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ بعد ازاں مختلف شہادتوں کی تصدیق کےبعد مسجد قاسم خان...
وزیراعظم نوازشریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک سے لندن میں واقع اپنے گھر پر منتقل ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کی بیماری اور علاج کے حوالے سے تمام تر معلومات اسپتال کے کسی بھی ذریعے کے بجائے صرف خاندانی ذرائع سے جاری کی جاتی رہی۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ اس ...
گزشتہ ایک برس سے ریاستی اداروں کے ناحق عتاب کا شکار ایگزیکٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات کی سماعتوں کے نتیجے میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے جانیوالے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے ایگزیکٹ کی عمارتیں خالی کرکے ان کا قبضہ میسرز ایگزیٹ کے نمائندگان کو سونپ دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ...
(ادارہ وجود ڈاٹ کام عطا الحق قاسمی کا تہہ دل سے شکرگزار ہے کہ اُنہوں نے اپنے کالم کے ذریعے ہمیں یہ موقع فراہم کیا کہ اُن کا ایک حقیقی محاسبہ کیا جاسکے۔ وجود ڈاٹ کام اُن کے کالم کی"برکت" سے اُن کے تعاقب کا اعلان کرتا ہے۔ ان سطور کو پڑھتے ہوئے زیرلب مسکرانے والے تمام دوستوں کی خدمت...
پاناما لیکس کے حوالے سے اُٹھنے والے احتساب کے طوفان پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں ضوابط کار کے تعین کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ جسے حزب اختلاف نے تعطل کہا ہے مگر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کسی طرح کاتعطل نہیں اس صورتحال کوتعط...
چیئرمین نیب قمرزمان چودھری نے اعتراف کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور ڈی ایچ اے سٹی سے متعلق تحقیقات کے باعث قومی احتساب بیورو پر دباؤ ہے۔قمر زمان چودھری اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی۔ اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہی...
متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 106 اور 117 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔مگر دونوں نشستوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم رہی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ 106 سے ایم کیو ایم کے امیدوار محفوظ یار خان نے 18150 ووٹ حاصل کیے، ...
عدالت عالیہ سندھ نے ایک مرتبہ پھر ماڈل گرل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرکے اُسے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ایان علی کا مقدمہ بھی اُن بنیادی مقدمات میں شامل ہے جو قانون نافذ کرنے والےاداروں کے لیے ایک امتحان کی شکل اختیار کر گیا ہے اور جس سے ا...
فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد ایک غیر رسمی گفتگو میں ڈرون حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈرون حملے کے لیے لفظ مذمت کافی نہیں۔ ڈرون حملے افسوسناک ہیں، اور انہیں بند ہونا چاہیے۔اُنہوں نے یہ الفاظ بلوچستان ...
صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو اتفاق رائے اور یکجہتی کی ضرورت ہے، حزب اختلاف غیر قانونی طریقے سے اپنی مرضی مسلط نہ کرائے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کےتین سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، ان تین برسوں میں جمہوری سفر...
وزیراعظم نوازشریف کو دل کی کامیاب سرجری کے بعد ہوش آگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کی وزیراعظم سے ہوش میں آنے کے بعد مختصراً ملاقات بھی کرائی۔ وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری لندن کے ’’ہارلے اسٹریٹ کلینک‘‘ میں کی گئی جہاں 3 سے 4 ڈاکٹروں نے آپریشن می...
پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ضوابط کار تشکیل دینے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں بدستور تعطل برقرار ہے۔ اور تاحال پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ اس سلسلے میں 31 مئی کو ہونے والا اجلاس بھی کسی پیش رفت کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہون...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد دھرنوں کے دوران میں اسلام آباد کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو پر حملہ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر کے ناقابلِ ضمانت...
وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن ویڈیو لنک سے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں تین صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی و...
نواز شریف اور اُن کے خاندان کے دیگر افراد اپنے خلاف دوسروں کے ظلم کا سیاسی تذکرہ تو بڑے دھڑلے سے کرتے رہتے ہیں ،مگر وہ اپنے دورِ حکومت میں دوسروں پر ظلم ڈھانے کو اپنا ایک طرح سے حق حکمرانی سمجھتے ہیں۔اس کا بدترین مظاہرہ آج صبح ( 30 مئی ) لاہور ائیر پورٹ پر اُس وقت ہوا جب ڈاکٹر شہ...
سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں ایک بیان زیر گردش ہے کہ اُنہوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ آصف علی زرداری کے اس بیان کا ذریعہ تو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں کہیں پر بھی مذکور نہیں ۔ مگ...
وزیراعظم نوازشریف کے اچانک لندن میں قیام بڑھانے اور اوپن ہارٹ سرجری کے اعلان نے ملکی سیاست میں ایک ہلچل پید اکررکھی ہے۔ اگر چہ پاناما لیکس کے بعد مسلسل بگڑتے سیاسی حالات میں وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر سنبھلنے میں کامیاب رہے۔مگر وہ پاناما لیکس کے دباؤ سے نکل نہیں سکے۔ ان حالات میں...
تحریک طالبان افغانستان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی ڈی این اے کے ذریعے بھی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ نوشکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت ہو چکی ہے اور وہ تحریک طالبان افغانستان کے سابق امیر ملا اختر منصور ہی تھے۔وزارت داخلہ...
عطاء الحق قاسمی کے فرزند ارجمند یاسر پیر زادہ نے مدیر اعلیٰ وجود کو اپنے دھمکی آمیز فون میں یہ بھی پوچھا تھا کہ اُن کے پاس اس رپورٹ کا ثبوت کیا ہے؟ عام طور پر اس قسم کا سوال ایک بدعنوان طبیعت کے حامل شخص کی زبان سے جب نکلتا ہے ، تو مراد ثبوت کو سمجھنا یا جاننا نہیں بلکہ دوسرے کو ...