... loading ...

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ضوابط کار تشکیل دینے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں بدستور تعطل برقرار ہے۔ اور تاحال پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ اس سلسلے میں 31 مئی کو ہونے والا اجلاس بھی کسی پیش رفت کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، زاہد حامد، حاصل بزنجو، خواجہ سعد رفیق اور اكرم خان درانی نے شرکت کی جب کہ حزب اختلاف كی جانب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، بیرسٹرمحمد علی سیف، صاحبزادہ طارق اللہ اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔اجلاس كے آغاز میں وزیر اعظم كی جلد صحت یابی كے حوالے سے نیك تمناؤں كا اظہار كیا گیا۔مگر اجلاس کی پیش رفت کے حوالے سے حزب اختلاف کے ارکان مکمل مایوس دکھائی دیئے۔ اجلاس کے دوران میں حزب اختلاف کے رکن اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خواجہ سعد رفیق کے ایک بیان پر شدید احتجاج کیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں طے شدہ پروگرام کے تحت حکومت کو ہمارے 15 نکات پر اپنی تجاویز دینا تھیں ، جو نہیں دی گئیں۔ اعتزاز احسن نے صاف لفظوں میں کہا کہ کمیٹی میں آج وہ کام بھی نہیں ہو سکا جو پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔اس لیے ضوابط کار پر تعطل اُسی طرح برقرار ہے۔ اور اب اسحاق ڈار اگلے تین چار دن بجٹ سے متعلق کارروائیوں میں مصروف ہوں گے۔ اس لیے حکومتی درخواست پر آئندہ اجلاس 4 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے۔اعتزاز احسن نے واضح الفاظ میں حکومتی رویئے سے مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نو جماعتیں تحقیقات کے لیے ضوابط کار کے پندرہ نکات پر متفق ہے، جس میں پاناما لیکس پر تحقیقات کا آغاز وزیراعظم کے خاندان سے کرنا بھی شامل ہے۔ اگر حکومت کو یہ ضوابط کار قبول نہیں تو وہ ان کا متبادل پیش کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ کمیٹی کو ایک ٹائم فریم کا احساس ہونا چاہئے۔ کیونکہ ملک کا ایک بڑا طبقہ اونٹ کے کسی کروٹ بیٹھنے کا انتظار کررہا ہے۔جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے حکومت کی تاخیری حربوں پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ہم چیونٹی کی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
یوں لگتا ہے کہ حکومت نے پاناما لیکس پر وقت گزاری کا اپنا مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔ پاناما لیکس پر قائم پارلیمانی کمیٹی چوتھے اجلاس میں بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ اورحکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کے مابین ماحول بھی شکوک آلود ہو تا جارہا ہے۔ یہ کیفیت حزب اختلاف کی جماعتوں پر ایک دباؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ اور تحریک انصاف کے لیے زیادہ سخت فیصلوں کا ماحول بھی پیدا کرسکتی ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...