... loading ...
یوں لگتا ہے کہ ریحام خان کے لیے دورہ لندن اب ایک ڈراونے خواب سے کم نہیں۔ ریحام خان کو نیو ٹی وی کی انتظامیہ نے اُس وقت ادارے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب وہ لندن کے دورے پر ہیں۔ لندن کے نشریاتی ادارے بی بی سی میں ویڈھر گرل سے معروف اور عمران خان سے شادی کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ریحام خان کے لیے اس مرتبہ بھی بُری خبر اُس وقت آئی جب وہ لندن کے دورے پر ہیں۔عمران خان سے ناچاقیوں میں گھری ریحام خان اپنی شادی کے آخری ایام میں بنی گالہ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں تھیں۔ ریحام خان نے دورہ لندن کے لیے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا تھا جب عمران خان بلدیاتی انتخابات کی سیاسی مجبوریوں میں گھرے ہوئے تھے۔ اور ریحام خان کا اندازہ یہی تھا کہ وہ ان دنوں میں لندن کا دورہ کرسکتی ہیں، کیونکہ تب ریحام خان کے خیال میں عمران خان نجی زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جو اُنہیں سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کا باعث بنتا۔ مگر جیسے ہی ریحام خان نے لندن کے لیے پرواز لی تو عمران خان نے سیاسی مجبوریوں کی پرواہ کیے بغیر اُنہیں ساتھ ہی پروانہ طلاق بھی بھجوادیا۔ نیو ٹی وی کی انتظامیہ نے بھی کچھ ایسا ہی راستا چُنا۔
عمران خان کی طرف سے طلاق ہونے کے بعد ریحام خان نے ایک مرتبہ پھر ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم جمانے کی کوشش کی۔ ابتدا میں ریحام خان کا خیال تھا کہ وہ ایک سلیبرٹی کے طور پر پاکستان کے کسی بھی ٹیلی ویژن پر منہ مانگے داموں سے جلوہ گر ہو سکتی ہیں۔ مگر ابتدائی کوششوں میں ہی ریحام خان کے تمام خواب چکناچور ہونے لگے۔ اُنہیں پاکستان کے بڑے نجی اداروں نے کسی بھی طرح کی کوئی پیشکش ہی نہیں کی۔ جیو کی انتظامیہ پہلے سے ہی عمران خان سے خائف تھیں ، اور وہ نوازشریف کی حکومت سے بے پناہ قربت کے باعث عمران خان کے خلاف ایک مہم کا مستقل حصہ تھیں۔ جس کے باعث عمران خان نے دھرنے کے ایام میں جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو بھی اچھا خاصا سبق سکھانے کی کوشش کی تھی۔ دھرنے کے بعد جیو کی انتظامیہ عمران خان کے ساتھ “ڈیمیج کنٹرول ” کی کوششوں میں جُتی تھیں ، اس لیے جیو نے ریحام خان کو پیشکش کرنا مناسب نہیں سمجھا تھا۔ یہاں تک کہ ریحام خان ڈان ٹی وی میں بھی طلاق کے بعد اپنی واپسی نہ کراسکی تھیں ، جہاں وہ شادی سے قبل کام کررہی تھیں۔ان حالات میں ریحام خان کو “نیو” ایسے نوآموز ادارے میں کام کرنا پڑا۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق ریحام خان نے نیو انتظامیہ کو باور کرایا تھا کہ اُس کا پروگرام “تبدیلی” چینل کے لیے کافی کارآمد، تجارتی طور پر مفید اور شہرت کا باعث ثابت ہوگا۔ مگر ریحام کا پروگرام نیو ٹی وی کو ریٹنگ دلانے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔ ایسی صورت میں پچاس لاکھ کی تنخواہ ادارے کے لیے ایک بوجھ بنتی جارہی تھی۔ ایک ناکام پروگرام کے باوجود نیو انتظامیہ ریحام خان کی مستقل ڈیمانڈز سے بھی خاصی تنگ تھی۔ جبکہ ریحام خان کی جھگڑالو طبعیت خود اُس کے اسٹاف کے لیے مسلسل اذیت کا باعث بنتی رہتی۔ان حالات میں جب نیو انتظامیہ نے ریحام خان کو مسلسل گراوٹ سے دوچار ریٹنگ کی طرف متوجہ کیا تو اُس نے پلٹ کر یہ جواب دیا تھا کہ نیو کو تو جانا ہی میری وجہ سے جاتا ہے۔ریحام خان کی طرف سے اکثر مواقع پر کہے گیے اس فقرے کانیو انتظامیہ نے بہت بُرا منایا۔ مگر ان تمام مسائل کے باوجود “نیو” انتظامیہ ریحام خان سے مسلسل نباہ کررہی تھی۔ مگر ریحام خان کو فارغ کرنے کی فوری وجہ اُس کا غیر پیشہ ورانہ رویہ بنا۔
اطلاعات کے مطابق رمضان کی آمد سے ایک ماہ قبل ریحام خان نے نیو انتظامیہ کو کہا تھا کہ وہ ٹی وی کی رمضان نشریات خود کرینگی۔ اس ضمن میں ریحام خان نے باور کرایا تھا کہ وہ نیو کوایک بڑا بزنس بھی دلائیں گی۔ جبکہ وہ اپنے اضافی معاوضے کا بندوبست بھی اسی بزنس سے خود کرینگیں۔ نیو انتظامیہ نے ریحام خان کو اُس کی پیشکش کے مطابق رمضان نشریات دینے کا فیصلہ کیا۔ رمضان نشریات کے سیٹ وغیر ہ کی تیاری ریحام خان کو سامنے رکھ کر کی گئی۔ مگر رمضان سے صرف ایک روز قبل اُس نے نیو انتظامیہ کو بغیر کوئی وجہ بتائے پروگرام نہ کرنے کا کہہ دیا۔ اور خود لندن چلی گئیں۔ اس اچانک افتاد کے باعث نیو کی انتظامیہ کو اپنی رمضان نشریات کے لیے اپنے ہی نیوز اینکرز پر انحصار کرنا پڑا۔ اور رمضان نشریات جیسے تیسے اپنے نیوز اینکرز فرید رئیس ، مشل بخاری اور مریم اسماعیل سے شروع کرانی پڑیں۔ نیو انتظامیہ نے اس موقع پر ریحام خان سے جان چھڑانے کا موقع غنیمت جانتے ہوئے اُنہیں فارغ کرنے کا فیصلہ بھی کر دیا۔ اور اس سے باقاعدہ طور پر اُنہیں آگاہ بھی کردیا گیا۔اس طرح ریحام خان نے اپنی زندگی کی دونوں بُری خبریں اُس وقت سنیں جب وہ لندن کے دورے پر تھیں۔
شاتمِ رسول سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ کرنے والے ملزم ہادی مطر نے ایران سے تعلق کی تردید کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہادی مطر کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی کے ناول کے کچھ صفحات پڑھے ہیں، اس نے اسلام اور اس کے عقائد پرحملہ کیا۔ اس سے قبل امریکا میں ملعون سلمان رشدی ...
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بدمعاشی کرتے ہوئے رینجرز کی زیر نگرانی شہباز گل کو اسلام آباد شفٹ کیا۔ ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شہباز گِل کی جان کو شدید خطرہ ہے، معزز اعلی عدالتوں سے انسانی حقوق کی خاطر مداخلت کی اپیل ہے۔ وزیر داخلہ پنج...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین سے متعلق تحقیقات 60 دنوں میں مکمل کی جائیں گی، فیلڈ آفس کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کو کیس سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے ...
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔ جمعرات کو پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہ...
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عاشور کے روز اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اُنہیں اسلام آباد بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں بغاوت پر اُکسانے کا مقدمہ بھی درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے دوران ڈ...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتا سکتا۔ ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ مائنس عمران خان کی پیشکش لانے والے کون تھے نہیں بتا سکتا، لیکن ایک بات واضح کرتا ہو...
سیکیورٹی کے سخت انتظامات،موبائل سروس بند،ڈبل سواری پرپابندی کراچی سمیت ملک بھر میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ،روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے دس محرم کو اختتام پذیر ہونگے جلوسوں کے اختتام پر شام غریباں برپا کی جائیں گی، پولیس کے ساتھ پاک فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے بھی ...
ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کور کمانڈر پشاور تعینات ،بہاولپور کے موجودہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکرٹری پاکستان آرمی تعینات کردیاگیا لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات مغربی سرحد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وہ جی او سی میران شا...
افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہونے الے دھماکے میں ٹی ٹی پی ترجمان عمرخالد خراسانی کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا عمرخالد خراسانی نے کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا،ان کی زن...
یف آئی آر ایک اعلیٰ پولیس افسر کی ہدایات پر کاٹی گئی، حمید اللہ قاضی کی گرفتاری سے قبل اسری ولیج میں ولی اللہ قاضی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا ڈاکٹر حمید اللہ قاضی کی ہٹڑی تھانے پر ہتھکڑیاں لگی فوٹو نکال کر سوشل میڈیا پر وائرل ،تعلیمی و عوامی حلقوں میں پولیس کی کارروائی پر ش...
ملک میں سیاسی بساط بچھانے والوں کوکراچی کی کوئی فکرنہیں حافظ نعیم الرحمن اب کراچی والوں کو بھی سمجھنا چاہیئے کہ اب ہمیں ایسے لوگوںکے پیچھے نہیں جانا چاہیئے جو 35 سال سے کراچی کا استحصال کررہے ہیں قوم اور ذات کے نام پر تقسیم کرنے والوں کو مسترد کردیں،28 اگست کو ترازو پر مہر لگا...
ارشدندیم 90 میٹر کی تھرو کرنیوالے جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ،انھوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اوردوسرے ایشین بن گئے ہیں،صدر،وزیراعظم ،آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کی مبارکباد بر منگھم (فارن ڈیسک)...