... loading ...

وزیراعظم نوازشریف کو دل کی کامیاب سرجری کے بعد ہوش آگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کی وزیراعظم سے ہوش میں آنے کے بعد مختصراً ملاقات بھی کرائی۔
وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری لندن کے ’’ہارلے اسٹریٹ کلینک‘‘ میں کی گئی جہاں 3 سے 4 ڈاکٹروں نے آپریشن میں حصہ لیا اورآپریشن کم و بیش سارھے تین گھنٹے تک جاری رہا تاہم اس دوران میں کسی قسم کی کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ۔ بعد ازاں طبیعت بہتر ہونے پر ان کو مصنوعی تنفس سے بھی ہٹا دیا گیا ۔پھر وزیراعظم کو ہوش آنے کے بعد ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی، وزیراعظم کے اہل خانہ نے ان سے مختصراً ملاقات کی تاہم کسی کو بھی بات چیت کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیراعظم نوازشریف کی سرجری کے روز اسپتال میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر سخت پابندی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) کے کچھ کارکنان اسپتال کے باہر موجود تھے، اس کے علاوہ اسپتال کے باہر سادہ لباس میں ملبوس کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات تھے۔ وزیراعظم کی سرجری کے موقع پر ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، بھائی شہبازشریف، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں موجود تھے۔
دل کی سرجری کے بعد وزیراعظم نوازشریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا جب کہ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد ہی وزیراعظم وطن واپسی کے لیے سفر کرسکیں گے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ لیے اور اطمینان کے بعد آپریشن کی تیاریاں مکمل کیں جب کہ وزیراعظم نے آپریشن سے پہلے اپنی والدہ کو فون کیا اورانہیں اپنی طبیعت سے متعلق بتایا جس پر ان کی والدہ نے بیٹے کے کامیاب آپریشن کے لیے دعائیں دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں اسپتال سے باہر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اب وزیراعظم کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام برادراسلامی ممالک میں خصوصی دعاؤں پر پاکستانیوں اور مسلمانوں کا وزیراعظم اور اپنی طر ف سے شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وزیراعظم تندرست ہو کر جلد وطن واپس جائیں گے لیکن اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے ٹوئٹر پر ان کی آئی سی یو سے تصویر بھی جاری کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد میری زندگی ہیں، اللہ انہیں لمبی عمر دے اور صحت یاب کرے ۔اس پیغام سے قبل بھی مریم نواز ٹوئٹر پر وزیراعظم نوازشریف کی سرجری سے متعلق آگاہ کرتی رہی ہیں۔ بعد ازاں مریم نوازنے پاکستان کے دو بڑے ٹیلی ویژن کے پروگرام میں نوازشریف کے آپریشن سے متعلق تفصیل سے بات چیت کی ۔

گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...