... loading ...
دہائیوں سے بے امنی اور دہشت گردی کا شکار شہر قائدمنصف اعلیٰ عدالت عالیہ سندھ کے صاحبزادے اویس سجاد کے اغوا کے بعد قیام امن کے اداروں کے لیے ایک مرتبہ پھر چیلنج بن گیا ہے۔ ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ پولیس سے لے کر رینجرز کے ذمہ داران تک سب نے کراچی میں امن وامان کی بہتری کے دعوے کیے تھے۔ یہاں تک کہ آپریشن ضرب عضب ک...
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی پاکستان میں انتہائی متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ مگر گزشتہ کچھ عرصے سے نوازشریف کی حکومت مسلسل خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تنقید کی زد میں ہے۔انتہائی اہم عالمی واقعات کے ہنگام پاکستان ایک مستقل وزیر خارجہ سے محروم ہے۔ جبکہ ایک مشیر...
منصف اعلیٰ عدالت عالیہ سندھ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادےاویس سجاد شاہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اویس سجاد شاہ خود بھی وکالت کرتے ہیں۔ وجود ڈاٹ کام کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہ 20 جون کو عدالت عالیہ سندھ سے نکلنے کے بعد دوپہر کو کلفٹن پر واقع ایک سپر مارکیٹ پر پہنچے تھے...
پیمرا (پاکستانی الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے 20 جون بروز پیر اپنے نئے نوٹیفکیشن میں دو ٹیلی ویژن چینلز کو رمضان نشریات کے دوران "نامناسب جملے" نشر کرنے پر معذرت مانگنے کی ہدایت جاری کی ہے اور اس کے ساتھ ہی پابندی کے شکار میزبانوں پر سے پابندی ہٹانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے...
پاناما پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ضوابط کار کے تعین کی خاطر قائم پارلیمانی کمیٹی سے باقی رہ جانے والی معمولی امیدیں بھی اب دم توڑتی نظر آتی ہیں۔ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ حکومت دراصل ایک غیر موثر کمیشن کے ذریعے اس معاملے کو قالین کے نیچے چھپانا چاہتی ہے۔ متحدہ حزب اختلاف ک...
تحریک انصاف جہاں ایک طرف پاکستان میں نواز حکومت کے خلاف عید الفطر کے بعد تحریک چلانے کی تیاریاں کررہی ہے، وہیں وہ نواز شریف اور اُن کے خاندان کے خلاف لندن کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی اپنے صلاح مشورے مکمل کر چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے مسئلے پر لندن ...
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سرکاری طور پر غیر مسلم قرار پانے والے مرزائی ٹولے کو اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے میں قادیانی یا احمدی کو ایک چھوٹا سا سنی مسلمان مسلک قرار دیا ہے۔ اپنے اس انتہائی متنازع موقف کے اظہار پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے مقالے میں ت...
سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے منہاج قاضی کے اعترافات پر مبنی ویڈیو افشا ہونے کے بعد چودھری نثار ایک مرتبہ پھر حرکت میں آئے ہیں اور اُنہوں نے سندھ حکومت کو واقعے کے پیچھے موجود عناصر کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل ایم کیوایم سے تعلق رکھن...
ماہر قانون اور ٹی وی کے میزبان نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اُنہوں نے یہ اعلان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق عمران خان افطار سے قبل نعیم بخاری کی قیام گاہ پہنچ...
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوسال مکمل ہونے پر لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ دو سال گزر گیے ، وہیں کے وہیں کھڑے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی داد رسی جنرل راحیل...
پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ) کی جانب سے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اینکر شبیر ابوطالب کورمضان ٹرانسمیشن کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران قادیانیوں کے مسئلے پر 1973 کے پارلیمنٹ کے فیصلے کے خلاف نہ صرف گفتگو کی ...
وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ کچھ عرصے تک ریاستی امور لندن سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید کچھ ہفتے لندن میں اپنے قیام کو طول دیں گے۔ اس ضمن میں نوازشریف نے اپنے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری فواد حس...
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی ایک اورویڈیوسامنے آئی ہے جس میں اُنہوں نے پیپلز پارٹی کےشریک چیئر مین آصف علی زرداری کے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں اُن تمام لوگوں کے نام لیے ہیں جو مبینہ طور پر آصف علی زر...
پیٹرولیم کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی تفتیش کے دوران میں اویس ٹپی کے متعلق انکشافات کا ایک حصہ اچانک منظر عام پر آیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اویس ٹپی پر ہر قسم کی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ میں سامنے آن...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نےشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو دوسال مکمل ہونے پر ذرائع ابلاغ کو ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب، کومبنگ آپریشن ، کراچی آپریشن سمیت طور خم سرحد پر پاک افغان کشیدگی ک...
منی لانڈرنگ کے الزامات سے دوچار سپر ماڈل ایان علی کا نام عدالت عالیہ سندھ کے حکم پر ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے تو نکال دیا گیا مگر اُنہیں دبئی جانے والی پرواز میں سفر کی اجازت نہیں مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےنے سپرماڈل ایان علی کو کراچی ائیرپور...
عوامی تحریک ایک مرتبہ پھر احتجاج کے راستے پر چلنے کے لیے کمربستہ دکھائی دیتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری ہر سال ماہ رمضان میں پاکستان آتے ہیں، جو مذہبی سرگرمیوں کے لیے ایک موزوں ترین مہینہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری مگر اس ماہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے ساتھ اپنی جماعت کے لیے انتہائی کار...
پاک فوج کے میجر علی جواد چنگیزی طورخم بارڈر پر پاکستان کے سرحدی علاقے میں افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ 12 جون (اتوار) کو افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے علی جواد چنگیزی اور دیگر ...
پاکستان نے امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ اس کی پالیسیوں سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔ جب کہ عالمی برادری کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اپنا میزائل پروگرام کسی صورت بند نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹر ی خارجہ اعزاز چودھری نےپارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی خارجہ اور...
پاکستان، بھارت اور ایران کی سرحدوں پر فائرنگ کے تبادلوں اور اکثرسرحدی کشیدگی کا شکار رہتا ہے۔ مگر اب اُسے افغان سرحد پر بھی اسی طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اطلاعات کے مطابق 12 جون کو پاک افغان سرحدی علاقے طور خم پر پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ...
پاناما لیکس پر تحقیقات کے لیے ضوابط کار کی تیاری کی خاطر قائم پارلیمانی کمیٹی کی ناکامی پر تحریک انصاف نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین پر مشتمل اراکین کے سات اجلاس ہونے کے باوجود تاحال تعطل برقرار رہنے کے باعث یہ خیال جڑ پکڑ رہا ہے کہ پارلیمانی ...
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مرتبہ پھر نوازشریف کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ عمران خان نے لاہور میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ احتساب نہ ہو لیکن ہم نوازشریف کے احتساب کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے کسی چ...
پاک امریکا تعلقات ان دنوں بدترین حالات سے گزررہے ہیں۔ پاکستان اس مرتبہ امریکا کو شاید یہ یقین دلانا چاہتا ہے کہ اب امریکا کے لیے ہر چیز پاکستان میں آسان نہیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 10 جون کو کابل میں امریکی افواج کے کمانڈر اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و...
پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے ضوابط کار طے کرنے کی خاطر قائم ضوابط کار کمیٹی مسلسل بے نتیجہ اجلاسوں کے انعقاد کے بعد اب ناکامی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضوابط کار پر حکومت اور حزب اختلاف میں تعطل تاحال برقرار ہے ۔ مسلسل بے نتیجہ اجلاسوں کے انعقاد کے بعد اب پا...