... loading ...

ماہر قانون اور ٹی وی کے میزبان نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اُنہوں نے یہ اعلان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق عمران خان افطار سے قبل نعیم بخاری کی قیام گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان مختصر ملاقات کے بعد نعیم بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔
نعیم بخاری کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں مرکزی ذرائع ابلاغ سے قبل سماجی رابطوں کے ذرائع میں گردش کرتی رہیں۔نعیم بخاری پاکستان کے سیاسی ، صحافتی اور قانونی حلقوں کی ایک معروف شخصیت ہے جن کے گرد بہت سی کہانیاں گردش کرتی رہی ہیں۔ فروری 2007 میں نعیم بخاری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف ایک خط تحریر کیا تھا جسے جواز بناکر اس وقت کے صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر وکیلوں کی جانب سے ان کی بحالی کی تحریک شروع کی گئی۔اس دوران میں نعیم بخاری کو وکلاء کی جانب سے مسلسل ہدف تنقید بنایا جاتا رہا۔ نعیم بخاری کی جانب سے تحریر کیے گیے خط کے بارے میں یہ بات مشہور رہی کہ یہ خط دراصل تب کے چیف جسٹس افتخار چودھری کے خلاف جنرل (ر) مشرف کے طے شدہ منصوبے کے تحت تحریر کرایا گیا تھا۔ وکلاء تحریک کے پورے دور میں نعیم بخاری پردہ سے غائب رہے۔ اس دوران میں تحریک انصاف عدلیہ بحالی تحریک کا ہر اول دستہ تھی ۔ اور چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی کے لیے سب سے زیادہ سرگرم تھی۔ مگر چیف جسٹس افتخاری چودھری کی بحالی کے بعد تحریک انصاف سب سے زیادہ اُن سے مایوس ہوئی ۔ اور عام انتخابات کے بعد عمران خان نے اُن پر متعدد الزامات عائد کیے۔ جس پر ریٹائرد چیف جسٹس اُن کے خلاف توہین کی درخواست لے کر عدالت بھی گیے۔ اب عمران خان کی تحریک انصاف میں وہی نعیم بخاری شامل ہو گیے ہیں جو کبھی افتخار چودھری کے خلاف ایک خط لکھنے کے مرتکب ہوئے تھے۔ اور اب عمران خان بھی چودھری افتخار کے حوالے سے کم وبیش اُسی رائے کے حامل بن چکے ہیں جو نعیم بخاری کی ہے۔
اس ضمن میں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ افتخاری چودھری کے مخالف دیگر ممتاز وکلاء بھی عمران خان یا تحریک انصاف کے قریب دکھائی دیتے ہیں ۔ ان میں ایک نمایاں نام ڈاکٹر بابر اعوان کا بھی ہے۔ گزشتہ دنوں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ایک اور ٹی وی میزبان اور وکیل فواد چودھری بھی کچھ اسی قسم کے خیالات کے حامل ہیں۔
نعیم بخاری مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کے بھی شدید مخالف تصور کیے جاتے ہیں۔ جس کی وجوہات نہایت ذاتی قسم کی بتائی جاتی ہیں۔ نعیم بخاری کی پہلی شادی 1975 میں پاکستانی گلوکارہ طاہرہ سید سے ہوئی تھی۔ اس شادی سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئی۔مگر 1990 میں یہ شادی مختلف ناچاقیوں کے بعد طلاق پر منتج ہوئی۔ نعیم بخاری نے 1995 میں دوسری شادی تمنا خان سے کی جس سے ان کا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں۔
نعیم بخاری مختلف ٹی وی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔ جس میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والا پروگرام بلاتکلف ، جیونیوز کا خبرناک اور ڈان نیوز کا نعیم بخاری کے ساتھ شامل ہیں۔
نعیم بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے عمران خان کے سپاہی تھے تاہم اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ہیں۔غریب آدمی کا درد اگر کسی میں دیکھا ہے تو وہ صرف عمران خان ہیں۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں شمولیت پر نعیم بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کرپشن کے خلاف جدوجہد میں وہ ہمارے مددگار ثابت ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ نعیم بخاری کے ساتھ دوستی پرانی ہے اور انہوں نے شروع میں فنڈ ریزنگ میں مدد بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ سیاسی تجزیہ کار اِسے ایک دلچسپ رجحان کےطور پر دیکھ رہے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ نون کے خلاف تحریک کا ماحول بن رہا ہے اور متوازی طور پر تحریک انصاف کی طرف مختلف شخصیات کا رجوع بھی بڑھنے لگا ہے۔ تحریک انصاف میں نئی شخصیات کی شمولیت سے ایک مرتبہ پھر یہ رائے تقویت پکڑ رہی ہے کہ نون لیگ کی حکومت کے خلاف احتجاج کی تیاریاں پھر سے کی جانے لگی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...