... loading ...

پیٹرولیم کے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی تفتیش کے دوران میں اویس ٹپی کے متعلق انکشافات کا ایک حصہ اچانک منظر عام پر آیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اویس ٹپی پر ہر قسم کی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والے ڈاکٹر عاصم حسین کے ایک ویڈیو ٹیپ میں اُنہوں نے کہا ہے کہ اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کی والدہ نے پالا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اویس مظفر وزیراعلیٰ نہ ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ بن گئے تھے، اُس نے ہر قسم کی کرپشن کے اندر ہاتھ ڈالا ہے۔ زمینوں سمیت جہاں موقع ملا وہاں اویس مظفر شامل ہوا، ایک دفعہ مجھے ہیلتھ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک ویکسین جو صرف چھ سو روپے کی تھی اس کو ایک ہزار روپے میں خریدا گیا ہے، تحقیقات میں واقعی کرپشن ثابت ہوئی تو میں نے اس کی شکایت آصف زرداری کو کردی تھی۔آصف زرداری نے اویس مظفر کو پیغام دلوایا کہ ٹپی کو کہو کہ انسانی جانوں سے نہ کھیلے جو کررہے ہو وہی کرو۔
ڈاکٹر عاصم نے تفتیش کاروں کو مزید بتایا کہ آصف علی زرداری سے شکایت پر اویس مظفر ٹپی نے مجھے دھمکی دی کہ ایسا ٹیکا لگاؤں گا کہ یاد رکھو گے، میرے خلاف باتیں کرنا اور شکایتیں کرنا چھوڑ دو۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ رینجرز نے 26 اگست 2015 کو کلفٹن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے گرفتار کیا تھا۔ وہ ان دنوں نیب کے زیر حراست اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹر عاصم پر کرپشن اور دہشت گردوں کی امداد کا الزام ہے جس کی تفتیش مشترکہ تحقیقا تی ٹیم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ نیب بھی ڈاکٹر عاصم پر لگے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کررہا ہے اور ان دنوں ڈاکٹر عاصم نیب کی ہی تحویل میں ہیں۔اُن پر عائد الزامات میں غیر قانونی طور پر میڈیکل کالجز کاپاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے غیر قانونی الحاق، درجنوں سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس کا اجراءشامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...