... loading ...
سینئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبدالعزیزنے کہاہے کہ شہر میں گرین لائن بس سروس آج سے مکمل طور پر فعال کردی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے باسیوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں گرین لائن بس سروس مکمل طور پر فعال کردی جائے گی، 80 بسوں کا بیڑہ مکمل طور پر فعال رہے گا۔اس حوالے سے سینئر مینیجر ایس آئی ڈی سی ایل عبدالعزیز...
سندھ کے شہر دادو میں میڈیکل فورتھ ایئر کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی، ڈاکٹر عصمت جمیل کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کے مطابق موقع پر موجود شواہد سے لگتا ہے لڑکی کو گولی لگی ہے، شواہد کے مطابق لڑکی نے قریب...
مری میں شدید برفباری، لوگوں کی کم علمی اور انتظامیہ کی جانب سے پیشگی کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے پر لوگ حکومت پر برس پڑے ،ٹوئٹر پر 'مری اور اسنو فال' کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا۔سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے سیاحتی مقام پر جانے والے افراد کو قصور وار ٹھہرایا، وہیں لوگوں نے المناک اموا...
برف میں پھنسے لوگ موبائل فون ، وٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے مدد کی اپیل کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری میں پھنس گئی اور گاڑیوں میں تقریباً 21افراد کی موت ہوگئی جن میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی شامل ہیں ۔ برف باری میں پھنسے سیاح اپنے عزیز و اق...
محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید برف باری کا الرٹ جاری کرنیکے باوجود انتظامیہ خاموش رہی اور سیاحوں کی بڑی تعداد میں مری آمد پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے 5 جنوری کو ملک میں جاری بارشوں اور برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا ،جس میں 6 اور7 جنوری کو ملک کے...
مری جانے والے سیاحوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہوٹل مالکان برف باری میں پھنسے سیاحوں کو بے رحمی سے لوٹتے رہے اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک بڑھا دیا۔مری میں پھنسنے والے سیاحوں نے بتایا کہ ہوٹل مالکان نے کمرے کا کرایہ 50 ہزار تک بڑھا دیا ہے، سیاحوں سے کمرے کا کرایہ 50 ہزار لیا جاتا ر...
بھارت نے پاکستان کی طرف سے سارک سمٹ میں شرکت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ2014میں کٹھمنڈو میں آخری سارک سمٹ کے بعد سے حالات کی نوعیت میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال ک...
مری میں شدید برف باری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے گاڑیوں میں19افراد کی موت ہوگئی ، برفانی طوفان نے مزید مشکلات پیدا کر دیں، ہزاروں سیاحوں نے رات سڑک پر گزاری ،سیاحوں کو نکالنے کیلئے سول آرمڈ فورسز طلب کرلی گئی،انتہائی خرا ب صورتحال کے باعث سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دیکر ایمرجنسی...
مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ حرارت منفی ایک ہے اور شہر میں ...
ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر ڈپٹی کنوینیرعامر خان اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان دبئی میں ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق اس طویل ملاقات میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کو یکجا اور شہری سندھ کے مسائل کے لیے ساتھ چلنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈ...
سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، سندھ اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بلدیاتی قانون 24 دسمبر 2021 سے...
صوبہ خیبر پختونخوا کی ملاکنڈ ڈویژن کے زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم میں 1 ارب روپے سے زائد کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق اکتوبر2015 کے زلزلہ متاثرین کی امدادی رقم میں بے قاعدگیاں کی گئیں، چترال ، دیرلوئر و اپر، سوات اورشانگلہ میں بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔دستاویز میں...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم بیانِ حلفی کیس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے میڈیا پرسنز کی حد تک توہینِ عدالت کی فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ صحافیوں کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر...
ایران سے آنے والا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ، جس کے بعد شہر بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایران سے آنیوالابارش برسانے والا سسٹم کراچ...
پاکستان پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے پہلے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 27فروری کو مزار قائد سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ...
جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ میں بطور جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی اور وہ ملکی تاریخ میں عدالت عظمیٰ کی پہلی خاتون جسٹس ہوں گی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جہاں لاہور ہائی کورٹ کی جج عائشہ ملک...
قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملک میں سالانہ 80 ٹن سونا اسمگلنگ کے ذریعے درآمد ہونے کا انکشاف ہوا اور بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں سونا درآمد کرنے کی کوئی پالیسی اور ٹیکس نظام نہیں،صرف سونا ہی نہیں ڈائمنڈ بھی اسمگلنگ کے ذریعے آ رہا ہے جس پر ممبر ایف بی آر نے کہاہے کہ پاکستان...
کراچی میں عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے، 15 منزلہ عمارت کی 7 منزلیں گرا دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق نسلہ ٹاور کی 4 منزلوں پر پارکنگ اور 11 پر رہائشی فلیٹ تھے، 11 میں سے 7 رہائشی منزلیں گرائی جاچکی ہیں جبکہ بالائی منزل پر مشینری لگا کر عمارت کو گرانے کا کام مسلسل جا...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی تاہم سندھ حکومت نے درآمدی یوریا خریدنے سے انکار کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاددرآمد ک...
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کے دور ان ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ نواز شریف سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہو...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے شکایت پر حراست میں لئے گئے ملزمان سے ملنے والے شواہد کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ طالبات کے فارم سے تصاویر اور موبائل نمبر چرا کر طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے ہی ہے ،ایف آئی اے نے شکایت ک...
لاڑکانہ کے علاقے سجاول جونیجو کے قریب ٹریکٹر تیز رفتاری کے باعث تالاب میں گرگیا جس سے 4 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔سجاول جونیجو کے نواحی گاؤں احمد جتوئی کے رہائشی مرد و خواتین اور بچے ٹریکٹر پر سواربارات میں شامل ہوکر گاؤں ٹلن جتوئی جارہے تھے کے تیز رف...
حکومت بلوچستان نے بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظرگوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ...
پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ پی ٹی آئی کے 65 بینک اکاؤنٹس ہیں،پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 12 بینک اکاؤنٹس ظاہر کیے اور 53 پارٹی بینک اکاؤنٹس چھپائے، اور سال 2008/2009 اور 2012/1...