... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم بیانِ حلفی کیس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے میڈیا پرسنز کی حد تک توہینِ عدالت کی فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کرنے کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کردی۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ صحافیوں کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر کے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی جائے، انہیں فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہوگا۔ اس موقع پر عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ خبر کی اشاعت میں لاپرواہی پر مجرمانہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ انصار عباسی کی ساکھ پر شک نہیں لیکن انہیں اپنی غلطی کا احساس نہیں، نا سمجھی میں بھی چیزیں ہوجاتی ہیں۔اس موقع پر انصار عباسی نے کہا عدالتی آرڈر میں لکھا گیا کہ اگرغلط حقائق بھی ہوئے تو مفاد عامہ میں چھاپوں گا، میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ میں نے بیان حلفی کی اشاعت میں احتیاط برتی ، عدالت اور جج کا نام نہیں لکھا، بیان حلفی کے بارے میں رانا شمیم کو بتانا ہے، ہم نے رانا شمیم کا دعویٰ چھاپا اور ثاقب نثار کا بھی دعویٰ چھاپا کہ ایسا کچھ نہیں۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی کارروائی کے دوران کوشش کی کہ آپ کو احساس ہوجائے کہ آپ نے کیا کیا؟ ایک بیانیہ بنایا گیا کہ اس کورٹ کے ججز Influnenced تھے، انکوائری کرانی ہے تو ان کی نہیں ہوگی جن کے بارے میں لکھا گیا، انکوائری پھر ان ججز کی ہوگی جواس وقت بینچز میں موجود تھے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا اس کیس میں میڈیا کا کردار ثانوی ہے، اگر آج انصار عباسی کے پاس ایسا بیان حلفی آئے تو وہ یقیناً اس کی مزید چھان بین کریں گے، رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی جائے، ان کا فیئر ٹرائل کا حق ہوگا، باقی میڈیا پرسنزکی حد تک توہین عدالت کی فرد جرم کی کارروائی موخرکی جائے۔اس موقع پر عدالتی معاون ریما عمر نے بھی کہا کہ معاملہ اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ معلومات تک رسائی کا بھی ہے، جب یہ اسٹوری شائع ہوئی اس کے بعد سے بیان حلفی سوشل میڈیا پربھی گردش کر رہا تھا۔ اس کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے بہت الزامات لگائے جو میڈیا نے رپورٹ کیے۔ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ میڈیا کو ایسا بیان چھاپنے پر قصوروار ٹھہرایا گیا ہو جس پر بیان دینے والا قائم ہو۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا پھریہ بیانیہ درست ہے کہ جو سزا معطل کی تھی وہ بینچ کسی کے کہنے پربنے تھے؟ جس پر ریما عمر نے کہا کہ ایسی بات نہیں۔ کیس میں رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ انصار عباسی کو بہت پہلے سے جانتے ہیں ، یہ عوام تک سچ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ صحافی کو چھوڑ دیں اور میرے کلائنٹ کے خلاف کارروائی کریں؟ عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ لاپروائی سے اشاعت پر مجرمانہ توہین عدالت کا کیس نہیں بنتا ، فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں توہین عدالت کی جسے تمام میڈیا نے دکھایا، اس کیس میں بھی میڈیا کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تھی۔ پی ایف یو جے کے ناصر زیدی نے کہا ہمیں اس عدالت سے انصاف ملا ہے اور آپ اندھیرے میں روشنی کے کرن ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ چارج نہ فریم کریں۔ سینیئر صحافی افضل بٹ نے کہا ہمیں ایک خوف ہے کہ عدلیہ سے ایسا کوئی آرڈر آگیا تو رپورٹر کیلئے خبر دینا مشکل ہوجائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...