... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ توشہ خانے کا ٹرائل تو حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے قرار دیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل...
سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 26 جولائی کو68 کے ہوگئے ہیں ،انہوں نے بدھ کو اپنی سالگرہ منائی ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و جیالوں کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گ...
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری ، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مدد کیلئے پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے معاشی بحالی اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل اصلاحات کی حوصلہ افزائی کی۔گزشتہ روز...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کو ایف آئی نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت کے س...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ دورہ پاکستان میں ترکیہ صدر کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچے گا، اس دورہ میں صدر اردوان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیر خارجہ بھی ہوں گے، ترکیہ وزیر خا...
سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو نگران وزیر اعظم کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں، تاہم پیپلزپارٹی نے اس تجویز پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے جس کا مؤقف ہے کہ شریف خاندان سے تعلق رکھنے والا فرد غیر جانبدار سیٹ اپ کی قیادت کے لیے موزوں نہیں ہو سکتا۔اطلاعات کے مطا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ لاہور پر(ن) لیگ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا اور بعد ازاں وہ ذاتی سکیورٹی کے حصار میں ائیر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی ا...
سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے خصوصی طیارے س...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، ان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔ بیر...
حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر بجلی گرا دی، اور فی یونٹ بجلی 7 روپے 50 پیسے مہنگی کر دی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کر لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں م...
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے دستخطوں کے بعد حتمی شکل دی گئی بل کی نمایاں خصوصیات اور تیاری کیلئے وسیع شراکتی اور مشاورتی عمل کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے پریس کانفرنس کا انعقاد کروں گی۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے خ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے شہریوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے خلاف کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ سپریم کورٹ کو آگاہ کیے بغیر فوجی عدالتوں میں ملزمان کا ٹرائل شروع نہیں کیا جائے، حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کو طلب کریں گے، عدلیہ کی آزادی کو سپریم ک...
لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پنجاب میں کیسز یکجا کرنے اورکارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ران...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 6 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 6 مقدمات کی سماعت کی، سربراہ پی ٹی آئی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر انسداد...
بلدیاتی اداروں اور سربراہوں کو با اختیار بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ وزیرِ پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کے متن کے مطابق سندھ بھر کے میئرز اور چیئرمین، متعلقہ ڈویژن اور اضلاع میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، کے ڈی اے، ایل ڈی اے...
وفاقی وزارتِ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے اس ضمن میں چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔ ...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو وکیل قتل کیس میں پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی پر کیس کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی...
رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 دن کی توسیع کر دی۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ...
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ بازار کے مین کمپاؤنڈ کے مین گیٹ پرخود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ دوران تلاشی ہوا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوران تلاشی ایک شخص کو رو...
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم نے اپنے سابق پرنسپل اعظم خان کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اعظم خان کے منہ سے نہیں سنوں گا، نہیں مانوں گا۔ عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ...
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں اعظم خان نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد اور حکومت بچانے کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا ا...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش نے تباہی مچادی، دیوار گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث کے تھانہ نون کے علاقے میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ ک...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شریک تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد...