... loading ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش نے تباہی مچادی، دیوار گرنے کے واقعات میں بچی سمیت 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث کے تھانہ نون کے علاقے میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب ایک دیوار گرگئی جس کے نتیجے میںگیارہ مزدور دب کر زندگی کی بازی ہار گئے تاہم ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انڈسٹریل ایریا خان زیب نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، ملبے کے نیچے سے 6 زخمیوں کو بھی زندہ حالت میں نکال لیا گیا ، انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا، مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق بارش کا پانی دیوار کے دونوں جانب جمع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے دیوار گری۔چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد و نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سمیت دیگر عہدیداران موقع پر پہنچے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے جی ٹی روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر جاری تھی۔بیان کے مطابق انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے مزدوروں نے اپنا ٹینٹ نصب کیا ہوا تھا، بارش کے باعث دیوار مزدوروں کے ٹینٹ کے اوپر گرنے کی وجہ سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا کہ پمز میں 12 مزدوروں کی لاشیں لائی گئی ہیں، مرنے والوں کی عمریں 19 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دیوار گرنے کے باعث پمز میں 6 زخمی افراد بھی لائے گئے ہیں، زخمی ہونے والے افراد خطرے سے باہر ہیں، زخمی ہونے والوں میں سے ایک مزدور کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے بتایا کہ پمز انتظامیہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے بعد مکمل الرٹ ہے، پمز کا عملہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے متحرک ہے۔دریں اثناء بارش کے باعث ایم ون موٹر وے پر برہان کے قریب تین بسیں آپس میں ٹکرا گئیں ،بسوں کے ٹکرانے کے ساتھ ایک کار بھی بس سے جا ٹکرائی ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد معمولی زخمی ہوئے ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی شدید زخمی یا جاںبحق نہیں ہوا ۔دریں اثناء مون سون الرٹ نے انتظامیہ کا پول کھول دیا پہلی بارش نے عوام کو پریشان کر دیا،نالہ لئی میں طغیانی اور تجاوزات کی وجہ سے تمام نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ پیر ودھائی کا علاقہ اعوان کالونی مہر کالونی نالہ لئی سے ملحقہ علاقہ پانی میں ڈوب گیا۔شدید بارش سے نالہ لئی میں طغیانی لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا ،گلی محلے کوڑے کرکٹ سے بھر گئے گندا پانی گھروں میں داخل کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ادھرنالہ لئی کے مقام پر پاک فوج کے مزید دستوں کو تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واسا راولپنڈی اور ریسکیو راولپنڈی کی مزید امدادی ٹیمیں بھی گوالمنڈی کے مقام پر پہنچی ،سول ڈیفنس اور ہلال احمر پاکستان کے ورکرز بھی نالہ لئی کے مقام پر پہنچے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ جاری رہی ،نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہونے لگی تاہم قریبی آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ۔ مزید بارشوں کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے وارننگ دی کہ شہری نالہ لئی کے اطراف جانے سے پرہیز کریں۔دریں اثناء وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام اباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کی وجہ گولڑہ موڑ، پشاور روڈ پر 13 افرد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے موحومین کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا ۔وزیر اعظم نے بارش کے سبب انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ۔ اپنے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد دیور گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گولڑہ موڑ قائد اعظم ہسپتال کے قریب مزدوروں پر بارش کی وجہ سے دیوار گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں 13 قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی اہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اسپیکر نے کہاکہ حادثے میں جان بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے گولڑہ موڑپشاور روڈ پر بارش کی وجہ سے دیوار گرنے کے حادثے میں 13 افرد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے، وزیر داخلہ نے لواحقین سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو زخمیوں کو تمام تر امداد فراہم کرنے اور بارشوں کے دوران ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...