... loading ...
سندھ ہائی کورٹ نے شہر قائد میں غیرقانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے گی،عدالت نے فریقین سے29 اکتوبرتک تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیر قانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس وصولی کے ...
معروف فنکار عمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں واقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں سپردخاک کردیاگیا۔پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کامیڈی کنگ عمر شریف شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود اولیاء اللہ سے انتہائی عقیدت رکھتے تھے اور ان کی وصیت تھی کہ ان کی میت کو عبداللہ شاہ غازی کے مز...
کامیڈی کنگ اور لیجنڈ اداکارعمر شریف کوعبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں واقع شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کی بہن شیریں جناح کے قریب سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ میت کی...
نئے نیب آرڈیننس پر وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے درمیان زرضمانت کی شق پر اختلاف سامنے آگیا۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا اٹارنی جنرل آفس کی رائے تھی کہ زر ضمانت کی رقم کا تعین عدالت کی صوابدید ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل آفس نے رائے دی کہ آرڈیننس چیل...
نئے قومی احتساب آرڈیننس میں وفاقی کابینہ اور اہم حکومتی ادارہ جاتی فیصلے نیب قانون کی گرفت سے باہر ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا ہے جس کے مطابق قواعد کی بے ضابطگی کے حوالے سے عوامی یا حکومتی منصوبے بھی ...
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیے گئے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشنڈ حاصل کیا، انہیں کمانڈ اسٹاف اور انسٹرکشنل اسائمنٹس کا تجربہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمبائنڈ آرمز ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021جاری کردیا جس میں نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک جسٹس(ر)جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع دے دی گئی ۔ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے نام سے جاری ہونے والے اس آرڈیننس کے تحت نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک موجودہ چیئرمین...
پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو...
نواز لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ادارے ملک کی قوت ہیں لیکن جب کوئی ان اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرتا ہے تو وہ اداروں کی کوئی خدمت نہیں کرتا۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے ایک ادارے کے سابق سربراہ، سپریم کورٹ کے دو سابق ...
کراچی میں چھالیہ مافیا کے ہاتھوں کسٹم کے مخبر کے قتل کی تفتیش میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس کی تحقیقات میں قتل کے مرکزی ملزم ایس ایچ او ہارون کورائی کے ساتھ گرفتارہونے والی خاتون فوزیہ کاکرداربھی سامنے آیا ہے۔ مخبر کے قتل کا فیصلہ چھالیہ مافیا کے جرگے نے کیا تھا۔پولیس...
وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا حتمی مسودہ تیار کرلیا، جو آج بدھ وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیب ترمیمی آرڈینس کا حتمی مسودہ (ڈرافٹ فائنل)تیار کرلیا ہے ۔انہوں نے مسودے کے چید...
ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے دو ملازمین کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو کرپٹو کرنسی کے اکاؤنٹ چھپانے کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر دونوں اہل کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے ملزم ح...
تحریک انصاف حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدتِ ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے حتمی سفارشات تیار کرلی گئیں۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر وز...
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے۔اپنے بیان میں اُنہوں نے کہاکہ یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا،اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائی...
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے کراچی سے رکن نے اپنے استعفے کے بارے میں اسپیکر آفس کو بھی آگاہ نہیں کیا،جب استعفیٰ موصول ہوگا تو پھر اس کی تصدیق متعلقہ رکن سے کی جائے گی۔عامر لیاقت حسین نے پارٹی قیادت سے اختلاف ...
کوئلہ مہنگا، اضافی کرایہ اور روپے کی گرتی قدر نے سیمنٹ کی پیداواری لاگت بڑھا اور کھپت 12 فیصد گھٹا دی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ستمبر میں سیمنٹ کی کھپت 45 لاکھ 89 ہزار ٹن رہی، جو ستمبر 2020 کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے۔رواں سال ستمبر میں سیمنٹ کی مق...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کی خبر کی ذمہ داری معمہ بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی آف شور کمپنیوں کا واویلا مچ گیا۔ سرکاری ٹی وی کے اسکرین شاٹ کی بنیاد پر خبر پھیلائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل نے بھی خبر نشر ک...
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا۔
حکومت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے نجی چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کرلیا ۔سوموار کو سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ جو نجی چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں وہ پیسے دیں گے...
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔پینڈورا پیپرز سامنے آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میری حکومت پنڈورا پیپرز میں شامل تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی غلطی ثابت ہوئی تو ہم مناسب کارروائی کر...
پنڈورا پیپرز میں سات سو سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں کے انکشاف نے ایک تہلکہ مچا دیا ہے۔ ابتدائی طور پر جن پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں، اُن میں ریٹائرڈ فوجیوں کے نام بھی لیے جارہے ہیں۔ پنڈورا پیپرز کی فہرست میں جن فوجی افسران کے ابتدائی نام سامنے آئے ہیں اُن میں جنرل ...
پنڈورا پیپرز کا پنڈورا باکس کھلنے لگا۔ پنڈورا کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سات سو سے زائد پاکستانیوں کے نام اس میں نکل آئے۔ پانامالیکس سے زیادہ بڑے انکشافات پر مبنی پنڈورا باکس میں جن بڑے پاکستانیوں کے ابھی ابتدائی نام سامنے آئے ہیں۔ اُن میں وزیر خزانہ شوکت ترین، پاکستانی سیاست می...
پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے بوتل بند پانی کے نمونوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون 2021میں پاکستان بھر سے حاصل کردہ بوتل بند پانی کے 180برانڈز میں سے 22برانڈز انسانی صحت کے لیے غیر محفوظ نکلے ہیں۔ 16برانڈز کے نمونے کیمیائی لحاظ سے جبکہ 6م...
دوشنبے میں وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اشعار پڑھنے والے ڈاکٹر خالد امین شیخ کو اپنے وفد میں کیوں شامل کیا؟ وزارت تجارت نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت سے وضاحت طلب کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خط لکھ کر کہا گیا کہ ڈاکٹر خالد پاک تاجک بزنس کونسل کے دوران سبکی کا باعث بنے۔ ایف پی سی ...