... loading ...
دسمبر 2020 میں نجی شعبے کی جانب سے بینکوں سے قرض لینے میں 65 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔مرکزی بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نجی شعبے نے جولائی سے 8 جنوری 21ـ2020 تک بینکوں سے 215 ارب 50 کروڑ روپے قرض لیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے کے دوران 130 ارب 20 کروڑ روپے تھا۔دسمبر میں قرضوں کے حصول میں تیزی گزشتہ 5 ماہ کی شدید کمی کے مقابلے میں ایک ٹرننگ پوائنٹ کے طور پر سامنے آئی کیونکہ رواں مالی سال کے گزشتہ 5 ماہ میں اس میں مالی سال 20 کے اسی عرصے کے...
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پہلی بار مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب پاکستان واپس آ گیا ہے ، 10 نومبر 2020ء کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، جن میں اب ایک بار پھر نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔وزارتِ صحت کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 5 تا 8 نومبر 2020ء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 9 کے قریب تھی اب پاکستان کورونا وائرس ...
مقررین نے کہا کہ پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں۔مقررین نے پاکستان پیس کالیکٹو،نیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی ،سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ محفوظ خیراتی اداروں کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں جب کہ 26 فیصد پاکستانی نہیں جانتے کہ ان کی دی ہوئی خیراتی رقم کہاں استعمال ہورہی ہے ۔ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر پاکستان پیس کالیکٹو رانا آصف حبیب نے کہا کہ خیراتی رقم کے درست استعمال کیلیے قوانین پر عمل د...
اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغام کی سختی سے تردید کردی ہے ۔ اس ضمن میںترجمان نے زیر گردش پیغام کی تردید کی ہے جس میں اسٹیٹ بینک سے یہ ہدایت منسوب کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کی حدایک ہزار روپے تک محدود کردی گئی ہے ،ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی لمٹ پر کوئی حد مقرر نہیں کرتا،اس حد کا فیصلہ بینک کرتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ۔دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے ، اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے ۔ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے ، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے ۔دستاویزات کے مطابق علاج کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کیے ، غیرملکی دوروں پر 11 لاکھ ...
سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری ملزمان کو رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیاہے ۔بدھ کو عدالتِ عالیہ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی ضمنی درخواست کی سماعت کی، جس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے ستمبر میں حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ملزمان کو رہا نہ کیا جائے ۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ اگر معاملہ سپریم کورٹ م...
ائیر کوالٹی انڈیکس نے پاکستان کی فضا کو آلودہ قرار دے دیا ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے اور لاہور چھٹا نمبر پر آگیا ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 250سے تجاویز کر گئی ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے اور لاہور پانچواں نمر پر آگیا ، فیصل آباد میں 290،مریدکے میں 247،کراچی میں 212،اسلام آباد میں 204، اور لاہور میں 203 غیر صحت بخش ذرات کی تعداد ریکارڈہوئی ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ چارٹ میں دنیا...
پاکستان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی حکومت کے ساتھ اپنے آئندہ تعلقات کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے د ی ہے۔اعلی ترین حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان کے لیے ان کی کیا پالیسی ہو گی ، اعلی پاکستانی حکام اس بات کا انتظار کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کو یہ امید ہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے ساتھ بہتر اور برابری کی سطح پر تعلقات قائم رکھیں گے۔پاکستانی حکام کو یہ امید ہے کہ نئے امریکی صدر افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکس...
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت صدارتی ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے اپنا جواب جمع کرا دیا۔الیکشن کمیشن نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں۔جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہوں گے ، جبکہ آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے ۔دوسر...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ، دشمن قوتوں کی تخریبی کارروائیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی یقینی بنائی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا ہے ۔آرمی چیف نے سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سدرن ...
وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تنقید کارگر ثابت ہوئی، نتیجہ برآمد ہونا شروع ہوگیا معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ندیم افضل چن نے ہزارہ برادری کے مقتولین کے ورثا سے ملاقات کیلئے بروقت بلوچستان نہ جانے کے معاملے پر وزیراعظم پر تنقید کی تھی۔ کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں وزیراعظم نے ان معاملات پر اظہار خیال بھی کیا اور کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے دفاع کیلئے موثر کردارادا کیا جائے ۔ اس حوالے سے سرکاری وٹس ایپ گر...
ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترک ہم منصب میولت چاوش اولو کا بدھ کو دفتر خارجہ آمد پر خیرمقدم کیا۔دونوں وزرا خارجہ نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ امور پر دونوں وزرا خارجہ نے برادر ممالک پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمنان کا اظہار کیا جو غیرمعمولی باہمی اعتماد اور مختلف شعبہ جات میں گہرے ہوتے تعاون پر استوار ہیں۔ فروری دوہزا...
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے سال 2020کو سائبر کرائم سے متعلق مشکل ترین سال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سال ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سائبرکرائم ونگ نے 2020کی رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیاہے کہ ملک بھر میں سائبرکرائم کی شرح میں 5گنا اضافہ ہوا ، اس دوران ملک بھر سے سائبرکرائم کی 94ہزار227 شکایت موصول ہوئیں، جس میں خواتین کوبدنام کرنے ، جنسی ہراسگی سے متعلق، چائلڈپورنوگرافی،مالی دھوکادہی کے حوالے سے شکایات شامل ہیں۔ترجمان...
سندھ میں انتظامی افسران کا بحران شدت اختیار کرگیا،19اور 20گریڈ کے افسران کے 122 عہدے خالی ہیں جبکہ 66ادارے بغیر سربراہان کے چل رہے ہیں،19گریڈ کے 66 افسران کے انتظامی عہدے افسران کے منتظرہیں،56اہم عہدوں پر افسران کو اضافی چارج دیئے گئے ،صوبے کے 8 محکموں میں مستقل20 گریڈ کے سیکرٹریز کی اسامیاں خالی ہیں، 8 محکموں کے سربراہ عارضی بنیادوں پر کام کرنے لگے ۔سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری لائیو اسٹاک، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیش...
کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہاہے کہ کرونا ویکسین کی 12 لاکھ خوراک کا آرڈر دے دیا گیا ہے ، جیسے جیسے ڈریپ منظوری دیگا ویکسین کی اجازت دی جائے گی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہاکہ کرونا ویکسین کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اس لیے وقت لگ رہا ہے ، مارچ سے لے کر دسمبر تک کرونا ویکسین کی زیادہ تر مقدار آ جائے گی۔انھوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ نجی شعبے کے لیے بھی کرونا ویکسین کی منظوری دے دی جائے گی۔
کراچی کی فضا بدستور مضر صحت ہے ، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کل صبح 10 بجے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر رہا۔کراچی میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔دنیا کے آلودہ شہروں میں کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے اور کولکتہ دوسرے نمبر پر رہا۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے ، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے ، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آباد آتا ہے تو میں اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا، جیسے انھوں نے استعفے دئیے ویسے یہ پنڈی بھی جائیں گے ، پہلے اسلام آباد تو آئیں، مدرسوں کے طلبہ کو کہیں گے کہ اسلام اور اسلام آباد میں فرق کریں،عمران خان سے پوچھ کر ہی نواز شریف کے پاسپورٹ پر بیان دیا ہے ، ری نیو نہیں ہوگا ،گرینڈ ڈائیلاگ ہو رہے ہیں یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ایسی باتیں کر رہے ہیں جو عالم دین کے...
جبری گمشدگیوں کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں جبری طور پر لاپتا کیے جانے والے افراد میں سے 3 ہزار 796 کا سراغ لگایا جاچکا ہے ۔انکوائری کمیشن کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں لاپتا افراد سے متعلق اب تک 6 ہزار 921 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 184 افراد واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے ، 857 افراد کو نظر بند کردیا گیا جبکہ 535 کو جیلوں میں قید کردیا گیا۔جبری طور پر لاپتہ کیے گئے ان افراد میں سے 220 کی لاشیں برآمد ہوئیں ،3 ہزار 796 افراد کا سراغ لگا لیا گی...
سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے کہا ہے کہ خوبصورت بیوی وہ ہے جو آپ کو جنت کے قریب لائے ۔سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی شادی کے دن کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے ۔تصویر میں ثناء خان سْرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور اْن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں اس جوڑی کے چہرے نظر نہیں آ رہے ۔ مفتی انس نے تصویر کے کیپشن میں ایک اچھی بیوی کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ 'سب سے خوبصورت بیوی وہ...
سابق بھارتی پولیس افسر این سی استھانہ کی سیکیورٹی امور پر گہری بصیرت کی حامل نئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے مخالف پاکستان اور چین کے نظریاتی اور اسٹریٹیجک مقاصد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں رکھتا ہے اور ان دونوں میں سے کسی کو بھی جنگ میں شکست نہیں دے سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دی وائر نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ کنونشنل آرمز ریس، اسپیکٹر آف نیوکلیئر وارنامی کتاب کا تجزیہ کیا، اس کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف عسکریت پسند اہلکار اور میڈیا کی بیان بازی ہے اور دوسری ...
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث منگل کی صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اب پورے ہفتے سردی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سردی کا سات سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جنوری میں سردی کی ایک اور لہر کراچی میں داخل ہوگی جبکہ 6 اور 7 جنوری کے درمیان شہر میں بارش کا بھی امکان ہے ۔واضح رہے کہ 2013 میں کراچی کا کم سے کم پارہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوچکا ہے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو کٹھ پتلیوں کے لئے تجربے کی فیکٹری بنانے کے بجائے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر پیغام میں پرامن و جمہوری جدوجہد کے ذریعے متحدہ ہندستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلیوں کے لئے تجربے و ٹریننگ کی فیکٹری بنانے کے بجائے اسے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے ،ایسی قیادت جو پاکستان کے لیے قائداعظم...
ایم کیو ایم کے سینئررہنما عامر خان کوروناوائرس کا شکارہو گئے ۔ عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔انہوں نے کارکنان اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔ عامر خان ایم کیو ایم میں سینئرڈپٹی کنونئیر کا عہدہ رکھتے ہیں۔متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کورونا ٹیسٹ بھی اس سے قبل مثبت آیا تھا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک میں پراسرار دھماکا ہوا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے میں واقع بینک میں ہونے والے دھماکے کی گونج دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ شٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس، ریسکیو حکام، بی ڈی یو کی ٹیم اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے می...
برطانوی نشریاتی ادارے کے میزبان سٹیفن سیکر نے کہاہے کہ پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سٹیفن سیکر نے کہاکہ میں بہت خوش تھا کہ اسحاق ڈار ہمارے شو پر آنا چاہتے تھے ۔ ہم پاکستان کو زیادہ سے زیادہ کور کرنے کی کافی کوشش کر رہے ہیں، تو جب انھوں نے شو پر آنے اور ہمیں انٹرویو دینے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا تو ہم بہت خوش ہوئے ۔ ساتھ ہی اسحاق ڈار کافی صاف گو اور سیدھی بات کرنے والے شخص ہیں۔ انٹرویوز میں ہم...
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کیلئے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے ، وزارت تعلیم نے پاکستان کے لئے تعلیمی پالیسی تشکیل دینے کا باضابطہ عمل شروع کردیا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ملک کیلئے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے ، میری ہدایت پر وزارت تعلیم نے وسیع مشاورت کا عمل شروع کردیا ، ہم نے واحد قومی نصاب سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں اور ہم تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے ) کی تشکیل نو ، عملے کی دو درجہ بندیاں اور عملے کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ 16نئے جہاز بیٹرے میں شامل کئے جائیں گے جبکہ عملے کی تعداد130فی جہاز تک لانے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کو کور اور نان کور درجوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ملازمین تعداد12900سے کم کرکے 4500کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت پی آئی اے میں10500ریگولر اور2400ڈیلی ویجز ملازمین موجود ہیں۔2021تک ملازمین کی تعداد5600سے 6000تک محدود کی جائے گی۔ اس وق...
سابقہ اداکارہ نور بخاری کو کرسمس منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس پر انہیں وضاحت دینی پڑگئی۔کچھ روز قبل نور بخاری نے انسٹا گرام اسٹوری پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ کرسمس ٹری سجارہی ہیں اور اس پر '' میری کرسمس' لکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔اداکارہ کا یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور اْن پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور کو اپنے اس اقدام کی وضاحت دینی پڑگئی۔نور نے اپنی ایک اور پوسٹ میں وضاحتی بیان دیتے ہو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور حالیہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی نجی زندگی پر فلم 'کپتان' کو بنانے کا آغاز 5 سال قبل شروع ہوا تھا مگر تاحال فلم ریلیز نہیں ہوسکی۔ایک وقت میں نہ صرف فلم کے اداکاروں کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی بلکہ فلم کا ٹیزر بھی سامنے آیا تھا مگر پھر نہ تو اس فلم کا ٹریلر سامنے آیا اور نہ ہی اسے ریلیز کرنے کی تاریخ سامنے آئی۔حال ہی میں اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سعیدہ امتیاز کی جانب سے طویل عرصے بعد فلم کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی...
مشہور پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شوز کی ہوسٹ نادیہ خان نے منگنی کرلی اور اب تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کیلئے متعدد بار جا چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خ...
شہر قائد کی فضا انتہائی مضر صحت ہوگئی ہے ، جس کی بنا پر کراچی آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہوگیا ہے ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت ہے ، شہر کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار351 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج پہلے نمبر پر آگیا ہے ۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دہلی دوسرے اور کرغزستان کا شہر بشکیک تیسرے نمبر پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دئیے گئے ہیں۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی د...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یومِ ثقافت سندھ ہم آہنگی و بھائے چارے کا پیغام ہے ۔ سندھی کلچرل ڈے پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ انڈس سویلائیزیشن عرضِ پاکستان کا تاج ہے ،یومِ ثقافتِ سندھ ہم آہنگی و بھائی چارے کا پیغام ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج کا دن نوجوانوں کا دن ہے ، جو عظیم ثقافت و تہذیب کے وارث و امین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ دن وادیِ مہران کی موسیقی و ڈانس جیسے قدیم فنون خواہ لذیذ کھانوں کو نئی جِلا بخشی ہے ۔بلاول بھٹو زر...
سندھ گورنمنٹ اربن ہیلتھ سینٹر فائیو سی تھری نارتھ کراچی میں مبینہ طور پر رشوت وصولی کے بعد ڈائریکٹر آفس کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے دو ملازمین کے کیڈر ہی تبدیل کردئیے گئے۔ کیڈر تبدیل کیے جانے والے ملازمین میں کامران صدیقی جس کو لیب اٹینڈنٹ گریڈ 2سے گریڈ 8 میں اسٹیورڈ بنادیا گیااور محمد رضوان قریشی وارڈ سرونٹ کو گریڈ 5سے گریڈ 11 میں جونئیر کلرک بنادیا گیا شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک جانب محکمہ صحت میں غیرقانونی طور پر ترقیاں حاصل کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی جارہی...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی وزیر دفاع جنرل وے فنگ ہا کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز عطا کر دیا۔ چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازنے کی تقریب ایوان صدر میںمنعقد ہوئی۔ وزیر دفاع پرویز خان خٹک ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن و اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ ڈاکٹر معید وسیم یوسف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، سلح افواج کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ چینی وزیر دفاع اس وقت پاکستان کے دو...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو سونپنے کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن کو طنز کا نشانہ بنایا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی۔انہوں نے تحریر کیا کہ اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈین اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے ، تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے...
دنیا کے سب سے تنہا ہاتھی قرار دیئے گئے 'کاون' کو خصوصی پرواز کے ذریعے بالآخر کمبوڈیا روانہ کردیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے پیر کی صبح براستہ نئی دہلی بالآخر کمبوڈیا روانہ کردیا گیا ، کاون کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیرملکیوں کی 10 رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا گئی ہے ۔ کاون کو خصوصی کنٹینر میں اسلام آباد ائیرپورٹ لایا گیا تھا جہاں کرین کی مدد سے اسے جہاز...
وفاقی حکومت نے والدین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت قانون و انصاف کے ترجمان کے مطابق آرڈیننس کیذریعے اولاد کو والدین کو گھروں سے بے دخل کرنے سے روکا جاسکے گا۔آرڈیننس کے بعد بچے ذاتی ملکیتی مکان سے بھی والدین کو بے دخل نہیں کرسکیں گے ، والد 10 روز میں آسان طریقہ کار اختیار کرکے بچوں کو بیدخل کرسکے گا۔
ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کیے گئے ٹیسٹس کینتائج مثبت آنے کی شرح میں ہفتہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 6.3 فیصد تک کم ہوئی تھی تاہم ایک روز بعد ہی دوبارہ یہ شرح 7 فیصد پر پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 7 فیصد یعنی 2 ہزار 829 مثبت آئے تاہم ایک روز قبل ملک میں ریکارڈ تعداد یعنی 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں 3 ہزار 45 مثبت آئے تھے یوں کیسز کے مثبت آنے کی شرح 6...
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 54مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد7897تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 3113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ 89ہزار311تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں تین لاکھ 35ہزار881مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز کوروناوائرس کے...
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران ، داماد ہارون یوسف ،طاہر نقوی اور علی احمد خان کو اشتہاری قرار دیدیا ، عدالت نے نیب کے تین گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت 3دسمبر تک ملتوی کر کے وکلاء کو جرح کیلئے پابند کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ فاضل عدالت نے حاضری مکمل کرانے کے بعد سماعت شروع کی ۔ شہباز شریف کے ...
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن اور نیب کے وکیل عثمان جی راشد چیمہ نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ فاضل جج نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے ، دنیا میں ماں سے بڑھ کر کوئی اور رشتہ نہیں ہوتا ۔ اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں نے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر رہنمائوں نے شہباز شریف کو نماز جنا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ۔بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے بارے بتاتے ہوئے عوام کو ماسک پہننے کی درخواست کی۔بلاول بھٹو نے تمام سیاسی سر گرمیاں معطل کر کے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔ بلاول بھٹو پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرینگے ۔
ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں مبینہ کرپشن پر سندھ حکومت کو لکھا گیا ایک خط سامنے آ گیا ہے ، جس میں چیف سیکریٹری سندھ سے درخواست کی گئی ہے کہ ادارے میں جاری کرپشن پر نوٹس لیا جائے ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں امراض قلب کے لیے قائم اہم ادارے این آئی سی وی ڈی میں مبینہ کرپشن کے سلسلے میں 5 ماہ قبل چیف سیکریٹری سندھ کو ایک خط لکھا گیا تھا، جس میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کی شکایت کی گئی تھی تاہم پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ان شکایات پر ایکشن نہیں لیاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ چی...
پاکستان میں بچوں پرجنسی وجسمانی تشدد میں 14فیصد اضافہ ہوہیا۔ این جی او ساحل کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 1489 بچوں کو نشانہ بنایاگیا،جن میں 785 بچیاں اور 704 بچے شامل ہیں ۔ 38 واقعات میں زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا۔331 بچے اغوا، 233 سے بدفعلی،104 سے اجتماعی زیادتی،168 لاپتہ، 160 بچیوں سے زیادتی، 134 سے دست درازی، 69 سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ 51 بچوں کی شادی کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔ 490 متاثرین کی عمر 11 سے 15 سال اور 331 کی 6 سے 10 سال بتائی گئی۔پنجاب میں سب سے زیادہ 57 ف...
مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہے ۔ برطانوی قوانین کے مطابق سزا یافتہ شخص کو ڈیپورٹ کر سکتا ہے ۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا میاں صاحب ایک خاص اجازت سے برطانیہ گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تین افراد برطانیہ کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہم ایکسٹرا ڈیشن ٹریٹی کے تحت بھی نوازشریف کو لاسکتے ہیں۔ عدالتیں بھی سمجھتی ہیں کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے ۔مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ برطانیہ ق...
بھارت کے کئی شہروں میں کراچی بیکری اورکراچی سویٹس نامی مقبول ترین دکانوں کے نام بدلنے کی مہم چلتی رہی ہے ۔ انتہا پسند ہندو تنظیمیں اس نام کے دکان داروں کو ڈرانے دھمکانے کا کام بھی کرتی رہی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے صنعتی شہر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں چند روز قبل کراچی سویٹس کے مالک کو اپنی دکان کے سائن بورڈ کو اخباری کاغذ سے اس وقت ڈھکنا پڑا جب حکمراں جماعت شیو سینا کے ایک مقامی رہنما نے انہیں ایسا کرنے کے لیے مجور کیا۔ شیو سینا کے رہنما نتن نندگاکر اور دکان کے م...
وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے اداروں کی اوور ہالنگ اور ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائنز (پی آئی اے ) کو ساڑھے 400 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور اب پی آئی اے سے ملازمین کی تعداد 14 ہزار سے کم کرکے 7 ہزار کر دی جائے گی جب کہ ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو نجی شعبے سے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا اور قومی ائیرلائن کو نئے منافع بخش روٹس پر چلایا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ ریلوے میں بھی بڑے پیمانے ...
پاکستانی ہدایتکار ابو علیحہ نے موٹر وے زیادتی سانحہ رونما ہونے کے بعد اس پر سامنے آنیوالے عوامی ردعمل پر فلم 'شینوگئی' بنانے کا اعلان کیا ہے ۔فلم کا ٹائٹل پشتو زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے 'سبز آنکھوں والی لڑکی '، فلم کو زیمیز پروڈکشنز اور میٹرو لائیو موویز نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور موٹروے زیادتی کیس کے بعد پاکستانی معاشرے میں عورت کے تحفظ سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے اور بہت سے سوالات بھی کئے گئے ، فلم 'شینوگئی' میں عوامی ردعمل سے متعلق...
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید 36 مریض انتقال کر گئے جس کے ملک میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد7561ہو گئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سئے جمعہ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 27ہزار542تک پہنچ گئی ۔اس وقت ملک میںکوروناوائرس کے 1517مریض...
سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) اسد درانی کی ایک نئی اور انتہائی متنازع کتاب’’ آنر اَمنگ ڈی اسپائیز‘‘ (Honour Among The Spies) بھارت میں شائع ہوگئی ہے،مذکورہ کتاب میں پاکستان کی تاریخ کے مختلف واقعات کو افسانوی انداز سے بیان کیا گیا ہے، اور اسے مختلف فرضی ناموں سے پیش کیا گیا ہے مگر یہ تمام واقعات افسانوی انداز کے باوجود بھی اتنے نمایاں مناسبتیں اور واضح کنائے رکھتے ہیں کہ ایک عام قاری بھی باآسانی پاکستان کے حقیقی سیاسی واقعات اور اس کے کرداروں سے اس کی اصل نوعیت کا اندا...
قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)کے سرجن ستارہ امتیاز ڈاکٹر پرویز چوہدری کو ملازمت سے فارغ کر دیاگیاہے ۔ سرجن ڈاکٹر پرویزچوہدری کے مطابق میرا کنٹریکٹ31دسمبر2022میں ختم ہوگا مجھے کنٹریکٹ ختم کرنے کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا کہ انہیں صرف اس بات پر افسوس ہواہے کہ انہیں ملک کی خدمت کے لیے امریکا سے واپس آنے کی درخواست کی گئی تھی اور اب طے شدہ اصولوں اور صحت کے طریقوں پر عمل کرنے کے باوجود ان کی جگہ ان کے طالب علم کو عہدہ دے دیا گیا ہے جوا...
جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے پش زیارت میں رات گئے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان حوالدار مطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شہید ہو گئے ۔شعبہ تعلقات عامہ ک...
پاکستان مسلم لیگ (ن )نے گلگت بلتستان میں انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اگست میں انتخابات ہونا تھے دھاندلی کی خاطر تاخیر سے الیکشن کروائے گئے ،ڈھائی سال سے یہ عمل جاری ہے ماضی سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا گیا،ملکی مفاد کیلئے ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کی بات کرنے کی پہلے دن سے بات کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پ...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان پیش ہوئے ہوئے ۔عدالت نے کہاکہ سماعت منیر ملک کی درخواست پر ملتوی کر رہے ہیں، عدالت نے کہاکہ تمام درخواست گزار آئندہ سماعت سے تحریری معروضات جمع کرا دیں ۔ دور ان سماعت قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ ...
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک لبیک کی ریلی فیض آباد پہنچ گئی انٹر چینج پر دھرنا دے دیا گیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سروس صبح سے رات گئے تک بند رہی ، تحریک کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بعض مقامات پر اسلام آباد ہائی وے کو بند ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فیض آباد کے مقام پر پولیس کی طرف سے مارچ کے شرکا پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ سی پی او راولپنڈی پو...
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد7160ہو گئی،2128کیسزرپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 59ہزار32تک پہنچ گئی،ملک میں کوروناوائرس کے 1379مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے پیر کے روز کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار128 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افر...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی فہرست جاری کردی ہے۔ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور ملزمان کی تفصیلات جاری کردی ہیں، فہرست میں ایک ہزار 210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات شامل ہیں۔انتہائی مطلوب ملزمان میں 737 کا تعلق خیبرپختونخوا، 161 کا بلوچستان ، 122 کا پنجاب، 100 کا سندھ ، 30 کا گلگت بلتستان جب کہ 32 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ایف آئی اے کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں (ن) لیگ لندن کے...
پاکستان مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کا تعاقب کیا جارہا ہے اور ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔دو سال سے جب سے ہم نے موقف اختیار کیا ہے ، ہم نے یعنی ہمیں میں شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل اور دیگر کیخلا ف جو کیسز بنے ہیں ریفرنسز بنے ہیں ،ہم ایک فاشسٹ حکومت میں رہ رہے ہیں۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کرپشن کی کوئی فائل نہیں کھل سکتی تو ہر طرح سے ڈرایا دھمکایا اور ترغیبات دینے کی بات کی جارہی ہے ، میں لاہور...
فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کروڑوں روپے کمیشن حاصل کرنے کے باوجود لیز معاہدے پر عملدرآمد اور فش ہاربر کے ایکسپورٹ زون کی صفائی یورپی یونین کے عالمی معیارکے مطابق کروانے میں ناکام ہوگئی ہے، فش ہاربر پرگندگی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے آنے میں رکاوٹ بن گئی ہے۔ جرأت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سال 2003 میںکراچی فش ہاربر اتھارٹی سے ہونے والے معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے، معاہدے کے تحت فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی اپنے خرچ پر فش ہاربر کے ایکسپورٹ ز...
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے اور زیادہ خطرے والے علاقوں میں پابندیاں بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی رابطہ کمیٹی کو 12 اکتوبر اور 3 نومبر کو بڑے عوامی اجتماعات اور بیرونی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے تجاویز پیش کی تھیں۔ تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے فیصلے پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے، اس کے ...
وقت وقت کی بات ہے،کہتے ہیں زمانہ بہترین استادہے یا تو الطاف حسین کی ایک کال پر پورا کراچی بند ہو جاتا،فیکٹریوں میں آگ لگا دی جاتی اور دکانیں تباہ کر دی جاتی تھیں یا پھر آج کا وقت ہے کہ اس کا پرسان حال کوئی نہیں۔وہ ایم کیو ایم جس کے سامنے بڑی بڑی سیاسی پارٹیاں ناکام ہو گئیں آج اس کے حصے بخرے ہو گئے۔وہ ایم کیو ایم کے لیڈر جو کبھی الطاف بھائی کے قدموں میں دوزانوں ہو کر بیٹھا کرتے تھے آج الطاف حسین کا نام لینا گوارا نہیں کرتے اور کئیوں نے اپنی اپنی سیاسی پارٹیاں بنا کر الطاف...
فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نے لیز معاہدے کے تحت کراچی فش ہاربر اتھارٹی کو20 کروڑ رروپے ادا کرنے سے انکار کردیا ہے، فنڈ نہ ہونے کے باعث کراچی فش ہاربر اتھارٹی شدید مالی خسارے کا شکار ہے۔ جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو سال 2003 میں ہونے والے لیز معاہدے کے تحت فش ہاربر کے 24 ہزار اسکوائر یارڈ کی ایراضی کے ایک کروڑ روپے سالانہ کراچی فش ہاربر اتھارٹی کو ادا کرنے ہیں، فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نے یہ رقم وقت پر فش ہاربر اتھارٹی کو ادا نہیں ک...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت دفاع سے دس روز میں جواب طلب کرلیا ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اسد درانی کو سزا سنائی جا چکی انکی پنشن بند کر دی گئی۔ عدالت نے کہاکہ اسد درانی کو قید کی سزا نہیں ہوئی پھر انکا نام ای سی ایل پر کیوں رکھا جا رہا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وزارت دفاع سے دس روز میں جواب طل...
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے علامہ اقبال کے یوم ولادت پر پیغام میںکہا ہے کہ کلام اقبال جبر و استبدادکے خلاف میدان عمل کی دعوت ہے ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ایک آزاد مملکت کے قیام کا خواب علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت کا عکاس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کی فکر نے برصغیر کے محکوموں کو آزدی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا۔انہوںنے کہاکہ اْسی جدوجہد کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وطن کو فرقہ پرستی ، ...
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں کورنا کی موجودہ صورتحال پرجائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کورونا وائرس کی شرح مثبت میں حالیہ اضافے اور قومی رابطہ کمیٹی کے بعد کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے اجلاس کو زیادہ شرح والے شہروں میں اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ شہروں میں ماسک کے استعمال اور شادیوں کی آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے جاری گائیڈ لائینز پر عمل کروایا جارہا ہے ،اجلاس میں بڑے شہروں میں شرح مثبت میں تی...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے ، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا ہماری کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، سرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے ، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں، آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل...
سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے آفیشل پیج کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ جس کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان پہلے اور واحد پاکستانی سیاستدان بن گئے ہیں جنہیں فیس بک پر ایک کروڑ افراد نے فالو کیا ہے ۔ دریں اثنا وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں فیس بک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے چوتھے سیاستدان بھی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما فیس بک پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے سیاستدان ہیں اور ان کے فالوو...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مدرسے پر حملہ دراصل اسلام دشمنی ہے ، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپر دیر مالاکنڈ ڈویژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو استحکام آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگل...
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹس اور ہائیکورٹ ججز کے انتظامی اختیارات فیصلے بطور ادارہ تصور کیے جائیں گے ۔ہائیکورٹ ججز کے انتظامی اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے 16 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کے انتظامی اختیارات کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا، 42 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس اور ہائی کورٹ ججز کے ...
قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لے لی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد واپس لی ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ (آج)اپوزیشن رہنماں کو بات کرنے کا زیادہ موقع دیں گے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا جائیگا۔اپوزیشن کی جانب سے جو ریکوزیشن دی گئی تھی اس میں اجلاس کے لیے اپنا ایجنڈا دیا گیا تھا۔
گلشن اقبال مسکن چورنگی دھماکے کے متاثرین کو تاحال کوئی معاوضہ اور متبادل جگہ فراہم نہیں کی جاسکی جب کہ عمارت بھی منہدم کردی گئی ہے ۔گلشن اقبال مسکن چورنگی پر واقع عمارت اللہ نور اپارٹمنٹس میں 21 اکتوبر بروز بدھ کو ہونے والے دھماکے کے متاثرین کو تاحال حکومت کی جانب سے کوئی معاوضہ اور رہائش گاہ فراہم نہیں کی گئی، عمارت کے متاثرہ حصے کے اطراف ٹیپ لگا کر سیل کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے عمارت سے متصل قائم ایک ریسٹورانٹ اور کیفے بھی گزشتہ ایک ہفتے سے بند پڑا ہے ۔عمارت کے متاثرہ خاندانوں...
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل، قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ 27 اکتوبر تحریک حق خود ارادیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، بھارتی فوج نے 70 سال سے کشمیر میں لاشوں کا انبار لگا رکھا ہے ۔مشال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل اور قید اور ان کی املاک تباہ کر رہی ہے ، کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ کب تک چلے گا؟ بہت جلد بھارت اور دنیا کشمیر...
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے جمع ہونے والے 4.84 ارب کے عطیات میں سے عوام پر ایک پیسہ بھی خرچ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کی گئیں جس میں حکومت نے اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 4ارب 84 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 121 روپے کی عطیات جمع ہوئے۔ جس میں سے بیرون ملک سے 1 ارب 6 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 414 روپے اور اندرون ملک سے 3 ارب 78 کروڑ20 لاکھ 77 ہزار 707 روپے کے عطیات موصول ہوئے۔ارک...
سندھ میں پھر فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے اور محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے حملے کا نیا الرٹ جاری کردیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ زیریں سندھ,بلوچستان کیساحلی علاقوں میں ٹڈی دل دوبارہ حملہ آور ہوسکتی ہے ۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے ٹڈی دل کے حملے کے پیش نظرہنگامی سروے اور اسپرے کی تجویز دی ہے ۔آئندہ چند روز میں بھارتی گجرات اور راجھستان سے آنیوالی ہواوں کیساتھ ٹڈی دل حملہ آور ہونے کا خدشہ ہے ۔سندھ کے جنوبی علاقوں میں بھی ٹڈی دل کے اثرات ...
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 122سالہ اپنی مشترکہ سرزمین پرپاسپورٹ اور ویزے لیکر آنا جانا قبول نہیں اگر مجبور کیا گیا تو بارڈر کے دونوں طرف کے پشتون باڑ کو اکھاڑ دیں گے ہم کمزورہیں لیکن بے غیرت نہیں کہ آپ کے ڈھول پراتن کریں اگر ہمارا ڈھول بجا تو پوری دنیا کے کان پھٹ جائیں گے ،پی ڈی ایم سے گلہ کیا جاتا ہے کہ ہم غدار ہیں لیکن آج تک نہ ہمارے اکابرین اور نہ ہی کسی کارکن نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگایا پاکستان کانظریہ پشتون ،بلوچ ،سندھی کا مقرو...
کوئٹہ میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں 3افراد شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیادھماکے سے متعددگاڑیوںاوردکانوں کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق اتوا ر کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب کرکے موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی کر رکھی تھی بم زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3افراد شاہ نواز ولد امیر بخش،خیر اللہ ولد جمال خان،حاجی آزاد خان ولد مہراب خان جاں بحق جبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ زخمی ہوگیانعشوں اورزخمی کو فوری طور پرسول ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں نعشیں ضروری...
نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بحریہ ٹاؤن پرائیوٹ لمیٹڈ کو بجلی کی ترسیل (ڈسٹری بیوشن) کا لائسنس منسوخ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر منسوخ کیا گیا۔علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو 24 اکتوبر 2010 کو بجلی کی ترسیل کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2012 میں پٹیشن دائر کی گئی۔نوٹی فکیشن ...
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے اسکا کیا مطلب کہ اگرہم جلسہ نہ کریں تو تھریٹس نہیں ہونگے میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کو بھر پور ترجیح دی قومی دھارے میں شامل کیایہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جنرل(ر) عبدالقادربلوچ،مریم اورنگزیب سمیت پارٹی کے دیگر رہنمابھی...
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں معزز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پہلے آئینی اور اب اخلاقی طور پر صدر اس منصب کا اہل نہیں رہے ، پی ڈی ایم ایک مضبوط سیاسی اتحاد کا نام ہے ، جلسوں سے حکومت کے اوسان خطا ہو گئے ہیں کوئٹہ جلسے ہر صورت میں ہو گاسیکورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے اگر وہ سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتے تو گھر چلی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں مدرسہ شاہ ولی اللہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس اور پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران کیا اس...
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد (پمز)میں آپریشن کے بعد دوسگی بہنیں بھائی بن گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے رہائشی محمد عابد 9 بیٹیوں کے والد ہیں تاہم پمز ہسپتال میں کیے جانے والے کامیاب آپریشن کے بعد اب وہ سات بیٹیوں اور دو بیٹوں کے والد بن گئے ہیں۔محمد عابد کی 17 سالہ بیٹی بشریٰ تبدیلی جنس کے کامیاب آپریشن کے بعد ولید عابد بن گیا ہے ، 15 سالہ وافیہ کا نام مراد عابد رکھا گیا ہے ۔دو بیٹیوں کے کامیاب آپریشن پر محمد عابد نہا...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی جائیدادوں اور بینک اکائونٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آمدن 5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی، ان تین برسوں میں انہوں نے 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا۔ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19 اے کے تحت ججز کے اثاثوں کے بارے میں خط لکھا تھا جس کے جواب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جائیداد اور بینکس اکائونٹس کی تفصیلات شیئر کیں۔جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے تین سال میں 66 لاکھ...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کمشنر کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کے خلاف کمشنر اسلام آباد کے آفس میں اپیل داخل کردی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرینہ عیسیٰ نے اپیل اپنے وکیل کے ذریعے کمشنراسلام آباد آفس میں داخل کرائی ۔
ملک میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 30روپے کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔کوئٹہ میں کراچی سے آنے والے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اور آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اور 10کلو کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔آٹا مہنگا ہونے پر کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بھر میں تندور بند کردیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نانبائیوں کا کہنا ہے کہ 320گرام کی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنا ممکن نہیں...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ترجمان نیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔نیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائی کو مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائی نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے ۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی کو ٹھیک ایک برس بعد ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر ان کی جگہ محمد رضوان کو نیا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹرز کی رہداریوں میں سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے ایک برس بعد اظہرعلی کی جگہ ایک نوجوان کھلاڑی کو قیادت سونپنے کی بازگشت جاری ہے ۔رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں جو ممکنہ طور پر دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام کیلئے بھارتی قیمت ادا کی ہے ، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کا موثر جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو آرمی چیف کی صدارت میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں جیو اسٹرٹیجک علاقائی اور قومی سیکورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصاً قبائلی اضلاع اور ب...
قومی احتساب بیورو نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2018 کے امتحانی نتائج میںمبینہ ردوبدل پر انکوائری کا آغاز کردیا،کامیاب امیدواروں کی فہرست میں نام تبدیل کر کے 30اسامیوں پر جعلی بھرتیاںکی گئیں، تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان 2018 میں جعلسازی کی شکایات کے بعد اس پر معاملے پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن سے ریکارڈ طلب کرلیا مبینہ جعلسازی کے زریعے سندھ کے 3 محکموں ایکسائز ،خوارک اورآپریٹو سوسائٹییز میں افسران کی جعل...
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشل لاکا کوئی امکان نہیں ھے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نجی دورے پر سانگھڑ کے نواحی علاقے شاہ پور چاکر پہنچے مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے تعلقہ شہدادپور کے جنرل سیکریٹری ابوبکر عباسی کے رسم نکاح میں شرکت کی ۔مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الجبار کے صاحبزادے ابوبکر عباسی جوکہ جے یو آئی کے تعلقہ شہدادپور کے جنرل سیکرٹری ہیں ان کا نکاح مدرسہ تاج المساجد میں پڑھ...
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی شہر یا ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، کیپٹن صفدر کو آئندہ کراچی میں نہ آنے کی دھمکیاں دینا مناسب نہیں، دھمکی دینے والے بھول گئے کہ عمران خان کے کراچی میں آنے پر پابندی لگی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ نہیں کہا تھا کہ کیپٹن صفدر کو گرفتار نہ کیا جائے ، وزیر اعلی نے کہا تھا کہ پولیس کو درخواست پر مقدمہ درج کرنا چاہیے ، لیکن گرفتاری میں تیزی دکھانا سمجھ نہیں آیا، وزیر...
سندھ پولیس کے متعدد اعلی افسران نے کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر چھٹیوں کی درخواست دے دی۔صوبائی پولیس کے 2 اے آئی جیز، 7 ڈی آئی جیز اور 4 ایس ایس پی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس مشتاق مہر کو چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرا دیں۔اے آئی جی اسپیشل برانچ نے 60 روز کی چھٹی کی درخواست کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس، اے آئی جی فرانزک سائنس ڈویڑن ڈکٹر سمیع اللہ سومرو، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ثاقب اسمعیل میمن، ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں سندھ کے آئی جی پولیس مشتاق مہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پولیس کے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف کردار کو سراہا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بطور حکمران جماعت کے سربراہ اعلی پولیس افسران کے سامنے کراچی واقعے پر اظہار مذمت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ پول...
چیئرمین اینٹی کرپشن نے سندھ یونیورسٹی کرپشن کیس سمیت تمام زیرالتواکیسوں تیس دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دے دی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ علم الدین بلو کی سربراہی میں جامشورو زون کی ایک اہم کراچی میں ہو اجس میں اینٹی کرپشن جامشورو زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میںاسپیشل سیکریٹری انجم اقبال، ڈائریکٹر اسٹیبلشمینٹ سہیل قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر جامشورو زون جاوید ہالیپوٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین اینٹی کرپشن نے جامشورو زورن کی کارکردگی کو بہتر بنان...
پی ڈی اے کے صدر مولانافضل الرحمان نے بلاول ہائوس میں جلسے سے قبل بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمن نے جلسے میں نوازشریف کاخطاب کرانے پراصرار کیا ۔ فضل الرحمان نے کہا نوازشریف کاخطاب پی ڈی ایم کی تحریک میں اہم ثابت ہوگا۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاوس میں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ت...
حکومت نے نواز شریف کا اشتہار لندن کے دو اخبارات میں بھی شائع کرانے کی درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 اکتوبر کے حکم نامہ میں پاکستان کے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا تھا،دو پاکستانی اخبارات کے ساتھ لندن کے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے ۔ در خواست میں کہاگیاکہ ڈیلی ٹیری گراف لندن اور ڈیلی گارجین لندن میں بھی اشتہار شائع کرنے کی اجازت دی جائے ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس اور کلفٹن سمیت پوش علاقوں میں چائے کے ڈھابوں سے منشیات کی سپلائی کی سوشل میڈیا پر مبینہ رپورٹس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے ۔متعلقہ اداروں کے اہم اجلاس میں اس سلسلے میں 25 چائے خانوں کے مالکان کو طلب کرکے فوری طور پر قواعدوضوابط اور ایس او پیز کا پابند ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم ایک شہری کی جانب سے جاری کیا گیا خط وائرل ہو رہا ہے ۔ جس میں شہری کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ڈیفنس اور کلفٹن کے چائے ...
سندھ حکومت نے صوبے کے چند دیہی اضلاع میں عوام کو مرغیاں اور بکریاں پالنے کی ترکیب بتانے پر 37 کروڑ روپے صرف کردیے۔ حکومت کو خواتین کو مرغیوں اور بکریوں کی فراہمی پر 5 سالوں میں ڈیڑھ ارب روپے صرف کرنے تھے تاہم اس پیکیج میں سے گزشتہ 27 ماہ میں صرف اس بات پر 37 کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے کہ مرغیاں اور بکریاں کیسے پالی جائیں، اس آگاہی مہم پر 5 سالوں میں 33 کروڑ روپے صرف ہونے تھے لیکن تقریبا نصف عرصے میں ہی اس بجٹ سے 4 کروڑ روپے اضافی خرچ کردیئے گئے ۔اس پیکیج کے تحت اب تک تقریبا 86 ...
اپوزیشن اتحاد کی تحریک روکنے کیلئے بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کرنے کی تیاریاں، حکومت نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا، ن لیگ، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف کی الگ الگ فہرستیں مرتب ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپوزیشن اتحاد کی تحریک کو روکنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے باقاعدہ احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی امن و امان سب کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر...
ملکی معیشت کے بارے میں ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دے دیا۔سروے کے دوران 79 فیصد شہریوںنے خیال ظاہر کیا ملک غلط سمت میں بڑھ رہا ہے ۔ 21 فیصد نے کہا ملکی سمت درست ہے ۔ آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت میں مزید خرابی کی بھی ہر 5 میں سے 4 پاکستانیوں نے پیش گوئی کی، ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے چار پاکستانیوں نے ملکی سمت کو غلط قرار دے دیا ہے ۔ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکست...
مارول اسٹوڈیو نے اپنی پہلی مسلم سپر ہیرو کی ٹی وی سیریز کے لیے پاکستانی لڑکی کو منتخب کرلیا۔مارول اسٹوڈیو اپنی پہلی مسلم سپر ہیرو مس مارول پر ٹی وی سیریز بنا رہا ہے ، اس ٹی وی سیریز کے مرکزی کردار کمالہ خان کے لیے مارول اسٹوڈیو طویل عرصے سے کسی ایسی لڑکی کی تلاش میں تھا جو پاکستانی ہو تاہم امریکا میں پلی بڑھی ہو اور اب مارول اسٹوڈیو کی تلاش ختم ہوگئی ہے ۔مارول اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپرہیرو گرل ٹی وی سیریز میں اداکارہ ایمان ولانی کمالہ خان کا مرکزی کردار ادا کریں گی،18سالہ ایما...
مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری شرمناک بات ہے آ پ سندھ کے معاونین او رمشیروں کے اثاثوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری یہ ایک شرمناک بات ہے کہ آپ سندھ میں اپنے معاونین خصوصی مشیروں کے اثاثوں کو عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ سندھ کی عوام اب سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کر رہے ہیں۔ مشیر برائے احتساب و داخلہ نے کہاکہ وفاقی حکومت میں معاونین خصوصی اور مشیروں نے خو...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا،پاکستان میں ایلیٹ کلاس کیلئے پالیسیاں بنائی گئیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں غریبوں کو اوپر لانا ہمارا وژن، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ 60ء کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں جس کی وجہ سے ہ...
شہرقائد میں 5سالہ مروہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے ، ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزمان نے نشے کی حالت میں بچی سے زیادتی کی۔تفصیلات کے مطابق مروہ قتل کیس میں ملوث دو ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا جبکہ ملزم نواز تفتیش میں بے قصور ثابت ہوا ہے ، تصدیق کے لیے 34 افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے تھے ۔ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 100کے قریب گھروں کو چیک کیا، 34 افراد کے ڈی این اے لیے گئے ، تفتیش میں مختلف باتیں...
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں 5 سالہ کمسن بچی مرواہ کے اغوا، زیادتی اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے مزید 5 افراد کے نمونے حاصل کر لئے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق اب تک 36 افراد کے بیانات ریکارڈ کیئے جا چکے ہیں جبکہ ان تمام 36 افراد کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کیئے جا چکے ہیں جن میں سے 17 سیمپلز گزشتہ روز سندھ کی جامشورو یونیورسٹی حیدر آباد پہنچا دیئے گئے ہیں۔ان میں مرکزی مشتبہ ملزم نواز کا ڈی این اے سیم...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی پرواز ای کے 613 سے دبئی جارہے تھے کہ اس دوران انہیں روک لیا گیا اور ایف آئی اے امیگریشن نے پرواز سے آف لوڈ کردیا۔دوران امیگریشن عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا اور اسی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیا۔ایل این جی کیس میں بیٹے عبداللہ خاقان بھی ملوث ہیں اور احتساب عدالت اسلام آباد نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 ستمبر کو طلب ...
ایف آ ئی اے کا آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع السہارہ منی ایکسچینج پر چھاپہ،ایف آ ئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی منی لانڈرنگ کیخلاف کی جارہی ہے ،ایکسچینج کمپنی میں چھاپے کے دوران ایف آ ئی اے ٹیم کے ساتھ مجسٹریٹ بھی موجود تھے ۔ زرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کراچی میں السہارہ منی ایکسچینج کے پانچ دفاتر پر بیک وقت چھاپہ مارا گیا ہے ، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ کے انکشافات سامنے آنے کے بعد کارروائی عمل میں لا ئی جارہی ہے ۔
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا، جبکہ صرف 230 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اعداد و شمار پر مبنی بیان جاری کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 738 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے صرف 230 افراد میں مہلک وائرس پازیٹو آیا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 10 لاکھ 36 ہزار 313 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور 1 لاکھ 30 ہزار 483 افراد میں کورونا وائرس کی ...
قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس میں اعتراضات دور کر کے احتساب عدالت میں دوبارہ جمع کرا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس میں ضمنی ریفرنس دوبارہ دائر کردیا، رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے دستاویزات نامکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس پر اعتراضات عائد کر کے واپس کیا تھا۔ ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان کیخلاف ضمنی ریفرنس میں کہا تھا کہ غیر ق...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہادر کشمیری بدترین جبر و ظلم کے خلاف برسرپیکار ہیں، کربلا سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا چاہیے ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بہادر کشمیری بدترین جبر و ظلم کے خلاف برسرپیکار ہیں، انہیں کربلا سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ثابت قدم رہنا چاہیے کیونکہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف ان کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور یہی شہداء کربلا نے ہمیں دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین، ان کے اہل خانہ اور پیروکاروں کی قربانی نے ہمیں تی...
پاکستان نے سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے ،عالمی امن و خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے ۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کو بد نام کرنے کیلئے اس طرح کے واقعات میں اضافہ کسی بھی مذہب کی روح کے منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مذہبی منافرت کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ترجمان نے کہا ک...
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے ۔افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ پاکستان کا دورہ کرنے والا افغان طالبان کا یہ خصوصی وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے بارے بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔ادھر افغان طالبان نے بھی تصدیق کرتے ...
پاکستان اور ایران کے سفارتکاروں اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے چہابہار اور گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے پر زور دیا ہے ۔سرکاری میڈیا کے مطابق کورونا کی صورتحال کے بعد ایران پاکستان اقتصادی شراکت داری کے موضوع پر ایک ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ۔پاکستانی مقررین نے ترقی کی راہیں تلاش کرنے...
کراچی میں آج سے اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ تیز بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے بدھ تک شہر میں شدت کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے ، شہر کے چند ایک مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان رہے گا، علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے اور تیز بارش کے نتیجے میں اربن بلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سندھ میں ایک ہوا کا کم دباؤ پہلے ...
سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے اور تعمیرات کے شعبے سے منسلک صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے سندھ فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بالخصوص کراچی میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے کا فیصلہ کیاہے ۔تعمیراتی صنعت کے فروغ اور جائیداد کی خریدوفروخت میں تیزی لانے کے لئے مختلف ٹیکسز میں رعایتیں دی جائیں گی جبکہ تعمیراتی شعبے کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سندھ حکومت کو2 ماہ میں سرکاری گھر غیر قانونی مکینوں سے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے اور میرٹ پر الاٹمنٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو چیف جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سندھ کے 229 سرکاری گھروں پر غیر قانونی قبضہ ہے ، کورونا کی وجہ سے کارروائی روک د...
کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے ، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔خیال رہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھ...
حکومت کی جانب سے تمغہ برائے حسن کارکردگی دیے جانے کے اعلان پر گلوکار و اداکار علی ظفر خوشی سے سرشار ہوگئے ۔صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 شخصیت کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کیا ہے ۔ سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والی ملکی وغیر ملکی شخصیات کو دیے جائیں گے ۔حکومت کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل، اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہ جبیں قزلباش سمیت ...
پاکستان کے سابق نامور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔اسلام آباد کی رہائشی جنید جمشید کی تیسری اہلیہ رضیہ مظفر کی جانب سے جائیداد میں حصے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے ۔درخواست گزار رضیہ مظفر کا کہنا ہے کہ جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009 میں شادی ہوئی، جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو 2 ستمبر کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخ...
نیب راولپنڈی نے وازرت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو بطور اکائونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔نیب اعلامیے کے مطابق طفیل قاضی 2013 ء سے 2018 ء تک صوفیہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہا،ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکاونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔نیب کے مطابق نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا، جس کے بعد نیب ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے ، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کاکہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خل...
ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ، ضلع دادو میں کیر تھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں۔تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، کئی دیہات متاثر اور متعدد زیر آب آگئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے جوہی پہنچ گئے ہیں، سیلاب میں پھنسے متعدد افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ شاہ زمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ...
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر اپنے وکلا ء سے مشاورت شروع کر دی ، لندن میں موجود والد اور بھائیوں سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے مریم نواز کواراضی کیس میں 11اگست کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خود پیش ہونے اور وکلاء کے ذریعے جواب بھجوانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔ وکلاء کا موقف ہے کہ نیب اس سے قبل نصرت شہباز سمیت شریف خاندان کی دیگر خواتین کے طلبی کے نوٹس معطل کر چکا ہے ، نیب نے خواتین ک...