... loading ...
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا
ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے، اشرافیہ شاہ خرچی اور عیاشیوں کیلئے مہنگے جہاز خرید رہی ہے، پریس کانفرنس
اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے حکومت سے بورڈ آف پیس سے فوری نکلنے، ایران جنگ میں فریق نہ بننے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجا، بابر اعوان علامہ راجہ ناصر عباس نے پیر کے روز پریس کانفرنس کی۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس وقت خلیجی ممالک میں غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، خطے پر بربریت مسلط کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے ہر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اداروں اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے کھڑا کیا جا رہا ہے، ملک میں جھوٹ کے ذریعے انتشار برپا کیا گیا اور عوام پر ایک جعلی جھوٹی حکومت مسلط کر دی گئی۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ املاک کا نقصان نہ عرب ممالک میں ہونا چاہیے نہ دیگر ملکوں میں، اب سب کو اکٹھے بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے، سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہوش کے ناخن لیے جائیں ماضی میں جو غلطی کی گئی وہ نہ دہرائی جائے، ایک دن قبل لوگوں کو غیر موجودگی میں سزائیں سنائی گئی، مجموعی طور پر سنائی جانے والی سزائیں 50 50 سال تک پہنچ گئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 55 روپے فی لیٹر پٹرول میں اضافہ عندیہ ہے کہ ہمارے ساتھ آگے کیا ہونے والا ہے، خطے میں کسی اور ملک میں اتنی قیمت نہیں بڑھی جبکہ ہمارے ہاں اشرافیہ نے اس موقع کو غنیمت جانا اور اپنی شاہ خرچی کم کرنے کے بجائے بوجھ عوام پر ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ اپنی شاہ خرچی اور عیاشیوں کیلیے مہنگے جہاز خرید رہی ہے جن پر ماہانہ کروڑوں روپے کے اخراجات آئیں گے، ہمیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، یہ وقت ہے جب ماضی پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا کے تمام قوانین کو پاوں تلے روند دیا، وینزویلا میں جو ہوا سب کے سامنے ہے، اس وقت گریٹر اسرائیل کے موضوع پر کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف ایران پر حملہ نہیں پوری امہ پر ہے، عرب ممالک میں جو اڈے بنے آج سب کے سامنے وجوہات آگئیں، عرب میں اڈے انہوں نے اپنے تحفظ کے لیے بنائے تھے۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان بورڈ آف پیس میں شمولیت کو فوری معطل کر دے، انڈونیشیا نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ روک دیا ہے، نیتن یاہو عالمی سطح پر ڈکلئیرڈ مجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 47 لوگوں کو ان کی عدم موجودگی میں سزائیں سنائی گئیں، اکثر ایسے لوگ شامل ہیں جن میں کسی پر پتھر اٹھانے کا بھی الزام نہیں تھا، ان مقدمات میں سنائے گئے فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ جنہوں نے پریس کانفنرس کی ان کے گناہ معاف ہو گئے، قوم کو بتایا گیا کہ یہ مذاق ہو رہا ہے، ایک آرڈیننس کے تحت ایک سرکاری ملازم کو 3 سال کی توسیع دی گئی، آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ پر تالا لگا دیا گیا، وفاقی عدالت کو قائم کر کے کہا گیا یہ آئینی مقدمات سنے گی، اب وہی عدالت پہلا فوجداری مقدمہ بھی سنے گی۔بابر اعوان نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت ہے، ہم دیکھیں گے کل کیسے انصاف ہوتا ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب بہت ضروری ہوگیا ہے کہ حکومت کو بھیجا جائے یا پھر شفاف الیکشن کروائے جائیں، ایسا کوئی فارمولا نہیں بنا کہ عمران خان کے بغیر معاملات ٹھیک ہو سکیں، فوری طور پر عمران خان کو رہا کر کے گفتگو کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دو اسلامی ممالک کی جنگ میں فریق نہیں بننا چاہیے، اگر حکومت کو صدر ٹرمپ کو امن انعام دینا ہے یا بورڈ آف پیس میں جانا ہے تو ریفرنڈم کروا لیں۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...