... loading ...
برطانیہ کی شہریت کا حصول بظاہر بہت مشکل مسئلہ ہے لیکن برطانوی حکومت نے اسے بھی کاروباری اور تجارتی شے بنادیاہے اور اب برطانیہ کی شہریت حاصل کرنے کے کئی طریقے موجود ہیں ، مثال کے طورپر اگر آپ برطانیہ میں رجسٹرڈ کسی کمپنی میں 1.24 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہوں تو آپ کی ویزا کی درخواست پر انتہائی تیزی سے کار...
تخیل کے دو مقصد ہیں: صورت کو آنکھ کی، اور معنی کو عقل کی تحویل سے نکالنا!یہ دونوں کام فزکس سے ضروری واقفیت کے بغیر ممکن نہیں ہیں!‘‘فزکس سے ہماری ’’ضروری واقفیت‘‘ صرف اس قدر ہے کہ اس نے انسان کو ظہوری عالمِ صورت سے ہٹا کر اپنے پیدا کردہ ایجادی عالم صورت میں ملفوف کر لیا ہے۔ ظہوری...
ڈونلڈ کے برسراقتدار آنے کے بعد بلکہ ان کی انتخابی مہم کے دوران ہی پوری دنیا ان کی دھواں دھار تقریروں اور اشتعال انگیز رویے سے اس قدر مسحور ہوئی کہ دنیا کے دوسرے تمام بڑے مسائل پس پشت چلے گئے، اس دوران دنیا کا جو سب سے بڑا مسئلہ پس پشت گیا، وہ ماحول کی آلودگی کا وہ عفریت ہے جو پ...
وہ جب چاہتے ہیں عمران خان کو چھوڑدیتے ہیں اور جب چاہتے ہیں پھر دوبارہ جوائن کرلیتے ہیں کیونکہ بقول برگر گروپ کے عمران خان صاحب کو ان کے لیے ہینڈل کرنا یا چلانا بہت آسان ہے، بس تھوڑا سا چندہ جمع کرکے اور ایک دو اچھی پارٹیاں کرلو تو خان صاحب ان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی یہ بات ...
آپریشن ضرب عضب کے بعد فاٹا کی مسلح تنظیمیں کمین گاہوں سے محروم ہو گئیں ۔ان کی قیادت اور جنگجو افغانستان منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان جتھوں نے اپنی قوت پھر سے مجتمع کر لی ہے ۔چونکہ انہیں افغانستان میں قیام اور بالخصوص پاکستان کے خلاف مسلح کارروائیوں کی اجازت حاصل ہے ،بھارت اور افغان ...
لگ بھگ 30 برس پہلے جب گیارہ برس کے وقفے کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی اعلانیہ سرگرمیاں بحال ہوئیں اور 1988 کے انتخابات میں سیاسی جماعتیں باہم مدمقابل ہوئیں تو ملک کے بیدار حلقوں کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ ملک میں 2 بڑے سیاسی گروہ ہیں جنہیں محبان بھٹو یا حریفان جو اتحادیوں کو ملاک...
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے عہدے پر فائز ہوجانے کے بعد اب یہ سوال،ہم 1945ء سے جس کاسامنا کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں ،زیادہ شدت اختیار کرگیاہے کہ کیا دنیا میں کسی کو بھی ،کسی بھی بڑی طاقت کے سربراہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پوری دنیا کو ایٹمی تباہ کاری کی نذر کردے؟ ڈونلڈ ٹرمپ یقینا غ...
آج سے100 سال قبل4؍ اپریل کو امریکی سینیٹ نے جرمنی کے خلاف باقاعدہ جنگ شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیاتھا یعنی جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کی منظوری دی تھی ،اور آج سے ٹھیک نصف صدی یعنی 50 سال قبل امریکا کے سیاہ فام رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئرنے ویتنام میں جنگ کے خلاف اعلان جنگ کیاتھا۔و...
وہ کیا ہے جو انسان کی پیدائش کے ساتھ شروع ہوتا ہے اور موت تک جاری رہتا ہے۔ جو ساری زندگی خوشی اور غم کے لمحات میں انسان کا ساتھ نبھاتا ہے۔ جواب ہے آنسو۔۔ آنسو ہمارے انسان ہونے کی روشن دلیل ہے۔بچہ پیداہوتا ہے تو روتا ہے اور موت پر کون سی آنکھ ہے جو نم نہیں ہوتی۔ رونا ہماری دنیا...
جنرل ضیاءالحق نے 5جولائی 1977ءکو ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان کا اقتدار سنبھالا تو ان کے سامنے بھٹو کی دیوہیکل شخصیت ان کا راستہ روکے کھڑی تھی۔ سندھ کے وڈیرے ذوالفقار علی بھٹو کا گمان تھا کہ وہ دوبارہ بر سر اقتدار آکر ضیاءالحق کو ایسی سزا دیں گے کہ ان کی نسلی...
ایک یونیورسٹی کے ڈاکٹرصاحب بتارہے تھے کہ آج 22تاریخ ہے مگران کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔موصوف ماہانہ 40ہزارروپے تنخواہ لیتے ہیں ،پھربھی 22تاریخ کوان کی جیب خالی ہوگئی ۔پھرخودہی بتانے لگے کہ اس مرتبہ فلاں کپڑوں کی دکان پرسیل لگی تھی تومیں نے خریداری کرلی 3400والی پینٹ 1700روپے می...
یہودیوں کے مزید تذکرے سے پہلے مونٹی کی بڑی بہن کا ذکر کرلیں۔ان کا نام بھی امریکی حلقوم کے لیے مشکل ہے یعنی منہائل منتظر۔گھر میں سب انہیں مینو پکارتے ہیں۔گجرات اور راجھستان کے لوگ جن کی عزت کریں، اُن کے نام میں بائی لگاتے ہیں مگر اہل گجرات گھر انے کی جس خاتون کو پیار اور جس کا احت...
کبھی آپ نے سوچا ہے انسان نے بولنا کیسے شروع کیا؟ کس طرح انسان نے اپنے گلے سے نکلنے والی تمام آوازوں کو معنی دیئے؟ کس طرح لفظ گھڑے گئے؟ پھر کس طرح ان الفاظ کو ایک لڑی میں پرو کر، سلیقے سے سجاکر جملے بنائے گئے؟ انسان نے آج سے ہزاروں برس پہلے بولنا شروع کیا تو اس کے پاس نہ تو کو...
ٹرمپ اپنے سرکاری جہازیوایس ایئر فورس ون میں سفرکررہاتھا۔وہ اپنی کرسی سے اٹھااورباتھ روم گیا۔وہاں سے باہر نکل کراس نے تولیے سے ہاتھ پونچھے اور وہاں موجود ایک خاتون سے کہا کہ یہ تولیہ کھردراہے، نرم تولیہ رکھو،تاکہ ہاتھ جلدی خشک ہوسکیں،اس کے بعدٹرمپ اپنی سیٹ پربیٹھ گیا۔مگریہ واقعہ پ...
بھارت کے نائب وزیر داخلہ اور انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنماکرن ر یج جو کے حالیہ بیان پر ایک بار پھر مسلمانوں کی آبادی پر سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے،بھارت کے نائب وزیر داخلہ کرن ریج جو نے اسمبلی انتخابات کے ماحول میں کچھ ایسا ہی کہا جیسا کہ ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنما ا...
برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے شروع ہونے والی مہم کے دوران یہ تاویل پیش کی جارہی تھی کہ یورپی ممالک کے تارکین کی بے تحاشہ آمد کے سبب برطانیہ کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات رونماہورہے ہیں اور برطانوی شہریوں کیلیے روزگار کے مواقع میں کمی ہوتی جارہی ہے۔ یورپی یونین سے علی...
اب اورجنازے اٹھانے کی سکت نہیں رہی ہے ہم میں ۔کشمیر گزشتہ دو سو برس میں کئی بار جلا،اس کے گام و شہرکو کھنڈرات میں تبدیل کر دیاگیا ۔اس کی عزتیں لوٹی گئیں۔ اس کے بزرگوں کو بے عزت کیا گیا ۔اس کی بیٹیاں لا پتہ کر دی گئیں ۔اس کی اکثریت کے جذبات کو بوٹوں تلے روندا گیا ۔اس کی اقلیت کو و...
کہتے ہیں کہ وقت حادثوں کی پرورش کرتا ہے پھر وہ قطرہ قطرہ وقت کی صراحی سے ٹپکا کرتے ہیں مگر گزشتہ ہفتے تو یوں لگا جیسے اس صراحی میں یکایک کوئی بڑا چھید ہو چلا ہے، حادثات بلکہ سانحات کا پورا ریلہ ہی بہہ نکلا۔ فروری کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے درمیان مجموعی طورپر پاکستان میں قومی ذرا...
کانفرنس کے اختتام پر علی الصبح بغیر کسی عہد و پیماں کے امریکا والی سفیرہ تو برکلے یونی ورسٹی کے طرف سر شام چل پڑی ۔اسرائیل والی تلوری ( بمعنی شبنم) ، تہجد گزار مونٹی میاں کو خواب خرگوش کے مزے لیتی ملی۔وہ خود صلوۃ سے فارغ ہوکر ائیر پورٹ کی جانب چل پڑے۔اُن ہی کی مانند کچھ چینی بھی ...
پیر13فروری کی شام مطالعہ سے فراغت کے بعد ٹی وی پر خبریں سننے لگا ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کااحتجاج ہورہا تھا۔ چونکہ یہ احتجاج انتہائی اہم مقام اور شاہراہ پر ہورہا تھا اس لیے نیوز چینلز کی تمام تر توجہ اس ایونٹ پر مرکوز تھی ۔ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو...
امریکاکی خواہش ہے کہ نیٹو میں اس کے اتحادی ممالک بھی اس ادارے کا خرچ برداشت کرنے کے لیے اپنا حصہ ادا کریں، امریکا کی یہ خواہش نئی نہیں ہے بلکہ امریکی حکومت طویل عرصے سے یہ مطالبہ کرتی رہی ہے تاہم کسی امریکی حکومت نے اس پر اتنا زیادہ زور نہیں دیاتھا اور یہ مطالبہ اتنی شدومد کے سات...
پاکستان میں اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ فورسز کے درمیان جنگ خوفناک خون آشامی کے ساتھ لڑی جارہی ہے۔ پاک فوج کے سابق سربراہان جنرل (ر) پرویز اشرف کیانی اور جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں یہ جنگ یکساں رفتار سے جاری رہی‘ بم دھماکے ‘ خودکش حملے اور تخریب کاری کو عروج ‘سابق صدر مملکت آصف علی ز...
ہمارے نوید منتظر میاں المعروف بہ مونٹی کو دیکھیں تو پنجاب ضلع جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کی اس مٹیار کی آہِ محبوبیت سمجھ میں آجاتی ہے کہ اُچا لمّا گبھرُو تے اَکھ مستانی۔۔پُتر کسے ماں دا، تے میرا لگے ہانی(ہم عمر).....قد چھ فٹ،کشادہ سینہ،بوجھل آنکھیں،زخموں کی ٹکور کرتا لب و لہجہ،حل...
امریکی اخبار ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ پڑھیں ،پھربات کرتے ہیں۔ ’’57سالہ شامی مسلمان ابراہیم علی اب عیسائی ہوچکا ہے۔ علی 2011 میں جنگ شروع ہوتے ہی حلب (شام) سے نقل مکانی کرکے لبنان آگیا تھا۔ وہ اپنی بیوی اور7 بچوں کوحلب ہی چھوڑ آیا تھا۔ یہاں اس کو جمعدار کی ملازمت ملی وہ ملازمت کے ...