... loading ...
بھارت نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹورنامنٹ کی فیورٹ پاکستانی ٹیم کو سیاسی بنیاد پر ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے جو 5 سے 17 دسمبر تک کھیلا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے اس واقعے نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ہے حالانکہ قومی ٹیم 2012 اور 2017 میں رنر اپ رہی تھی۔ اس سے قبل بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو مقابلے میں شرکت کے لیے جلد ہی ویزا جاری کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں کرکٹ ایسوسی ایشن فار بلائنڈ ان انڈیا کے صدر ماہانتیش جی کا حوالہ دیا گیا تھا، جنہوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے بھارت کی وزارت امور خارجہ کام کر رہی ہے۔ عہدیدار نے اعتماد کا اظہار کیا تھا کہ ٹیم کو جلد ہی ویزے مل جائیں گے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 دسمبر کو میچ شیڈول ہے۔پی بی سی سی نے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان نے موجودہ چمپئن ٹیم بھارت کو 2021 اور 2022 میں سہ فریقی سیریز میں مسلسل 5 مرتبہ شکست دی اور دونوں ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ واضح امکانات تھے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوگا اور خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کا امکان ہے۔ پی بی سی سی نے کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے سیاسی بنیادوں پر کھلاڑیوں کی کلیئرنس سے منع کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی بی سی سی بھارت کے اس امتیازی سلوک کی مذمت کرتا ہے کیونکہ کھیل خطے کی سیاست سے الگ ہونے چاہئیں۔ پی بی سی سی نے کہا کہ بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی حکومت سے پاکستانی کھلاڑیوں کی کلیئرنس کی استدعا کی لیکن اس کی ایک نہیں سنی گئی۔ بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت کی پاکستان سے نفرت خصوصی افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی بھی ہے۔ پی بی سی سی نے بیان میں کہا کہ امتیازی اقدام کے عالمی سطح پر بلائنڈ کرکٹ کو سنگین نتائج ہوں گے کیونکہ ہم ورلڈ بلائنڈ کرکٹ میں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے اور ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں بھارت عالمی ایونٹس کی میزبانی نہ کر پائے۔
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...
ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکایا، وہ وزیر اب تک معافی مانگنے کیلئے بھی تیار نہیں، کچھ وزیر ایسے مشورے دیتے ہیں کام میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں وزیراعظم جس نیت کے ساتھ اتحادیوں اور اپوزیشن کو انگیج کرتے ہیں اسے سراہتا ہوں، چاہتا ہوں وزیراعظم کامیاب ہوں تو صو...
عوامی ایکشن کمیٹی نے مظفرآباد کی طرف آج کا مارچ مؤخر کر دیا ، کل تک ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی باتیں کرتے تھے،حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو میں ثالثی نہیں کرواؤں گا عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصف کے اشتعال انگیزبیانات نے آگ بھڑکائی، حکومت کو کمی...
پاکستان اور قطر کی تکنیکی ٹیمیں امریکا اور ایران کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے صومالیہ کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،طاہر حسین اندرابی ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے خطے میں قیامِ امن کیلئے کردار ادا کر...