... loading ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت عالیہ نے شیریں مزاری کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا گیا۔یاد رہے کہ شیریں مزاری کو ہفتے کی سہ پہر اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری کے مطابق ان کی والدہ اب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، کسی بھی ایم این کو اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکتا، بظاہر شیریں مزاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے شیریں مزاری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گرفتار کیا، ڈی جی خان میں شیریں مزاری کیخلاف مقدمہ درج ہے، شیریں مزاری کو بارہا پیش ہونے کا کہا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئیں۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ ایمان مزاری نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری والدہ کوغیرآئینی، غیر قانونی طریقے سے اغوا کیا گیا، میری والدہ کو کچھ ہوا تو چھوڑوں گی نہیں، حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تومیں اس کے پیچھیآں گی۔ میری والدہ کوجبرالاپتہ کیاگیاہے۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کیس میں کب کیا ہوا حقائق سامنے آگئیں،ڈپٹی کمشنر راجن پور/ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راجن پور کی حیثیت سے اینٹی کرپشن پنجاب کو 9 اپریل کو ایک ریفرنس بھیجوایا گیا، ریفرنس میں الزام لگایا کہ موضع کچھ میانوالی جمعہ بندی کا اصل ریکارڈ خرد برد کیا گیا جس میں ذمہ داروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کی گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رائے منظور ناصر نے 11 اپریل کو ڈی سی راجن پور کی سفارشات کو تسلیم کرلیا۔قسمت علی پٹواری، شوکت علی پٹواری اور دیگر زمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا اور بقیہ ملزمان کے کردار کا تعین کرنے کی سفارش منظور کی گئی، دورانِ تفتیش محمد افضل تحصیلدار روجھان اور محمد وقاص مرید نے لینڈ ریفارمز، کلرک ڈی سی آفس راجن پور، محمد اصغر، عبدالرحمن پٹواری نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔دورانِ تفتیش اور ریکارڈ کے معائنہ سے یہ پایا گیا کہ شیریں مہرالنسا مزاری نے محکمہ مال کی ملی بھگت کیساتھ فراڈ کرتے ہوئے انتقال نمبر 27 مورخہ 1972 کے ذریعے 800 کنال زمین بوگس کمپنی کے نام، جس کا نام ایم ایس پروگریسو فارم لمیٹڈ تھا، انتقال کروا لیا، تاہم پرت پٹوار کے ریکارڈ سے یہ ثابت ہوا نہ تو خریدنے والے اور نہ ہی فروخت کرنے والے انگوٹھے اور دستخط موجود ہیں۔تاہم پرت سرکار عبدالرحمن پٹواری نے ریکارڈ پیش کی، فیڈرل لینڈ کمیشن نے 26 مئی 1975 کو اس انتقال کو بوگس قرار دیا تھا، ریکارڈ سے پایا گیا کہ شیریں مزاری نے 1386 کنال زمین صوبائی لینڈ کمیشن کے حوالے کی تھیں، ریکارڈ کے مطابق شیریں مزاری کی جانب سے ٹمپرنگ، کٹنگ کی گئی تھی۔شیری مزاری کے والد عاشق مزاری لینڈ ریفارمز پر بحق سرکار ہوئیں، لینڈ الاٹ ہونے کے بعد زمین حقوق ملکیت کے طور پر کاشت کی اجازت دی لیکن پرت پٹوار میں 218, 480 کنال سمیت دیگر ہزاروں ایکٹر زمین پر قبضہ کیا گیا، 200 سے زائد لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی شریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے، تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا رستہ خود بنالے گا۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا، مسلم لیگ ن بحثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام ہر یقین رکھتی ہے، ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مزمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں، راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا۔حکام اینٹی کرپشن کے مطابق شیریں مزاری کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، ان سے قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی، کیس ختم نہیں ہوا۔ متعدد بار شیریں مزاری کو الزامات کے جواب کے لیے بلایا لیکن وہ پیش ہی نہیں ہوئیں۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شیریں مزاری پر جو الزامات ہیں، ان سے متعلق جواب تو انہیں ہر صورت دینا ہی ہوگا۔ شیریں مزاری کے خلاف کیس سابقہ دور میں بنا۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد پہنچادیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم اسلام آباد لائی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدم موجودگی پر شیریں مزاری کی رہائی نہیں ہوسکے گی، سابقہ وفاقی وزیر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی لیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...