... loading ...
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنا پہلا ٹیکنیکل افسر بھارتی نژاد نند مول چندانی کو مقرر کیا ہے۔ اس عہدے پر مول چندانی کی تقرری کی اطلاع سی آئی کے ڈائریکٹر ولیم جے برنس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔ جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مول چندانی کو امریکی سلیکون ویلی نیز محکمہ دفاع میں کام کرنے کا 25 برس سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ “مول چندانی، پرائیوٹ سیکٹر، اسٹارٹ اپ اور حکومتی اداروں میں حاصل کردہ اپنے تجربات اور مہارت سے سی آئی اے کو بہرہ ور کریں گے۔”سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا،”عہدے پر تقرری کی تصدیق کے بعد سے ہی میں نے ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے اور سی ٹی او(چیف ٹیکنیکل افسر) کے نئے پوزیشن میں تقرری اس کوشش کا نہایت اہم حصہ ہے۔ مجھے اس بات پر مسرت ہے کہ نند مول چندانی ہماری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور وہ اس نئے اہم رول میں اپنی وسیع تر تجربات اور مہارت سے فائدہ پہنچائیں گے۔ “سی ٹی او کی حیثیت سے مول چندانی جدید ترین اختراعات سے سی آئی اے کو فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے مشن کو وسعت دینے کے لیے مستقبل کے اختراعات سے استفادہ کرنا بھی سی ٹی او کے طور پر مول چندانی کی ذمہ داری ہوگی۔ کورنیل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد مول چندانی نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ سی آئی اے کے پہلے ٹیکنیکل افسر کے عہدے پر تقرری سے قبل وہ محکمہ دفاع کے جوائٹٹ آرٹیفیشئل انٹلی جنس سینٹر میں سی ٹی او اور کارگذار ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔وہ Oblix (جسے اوریکل نے خریدلیا)، Determinia (جسے وی ایم ویئر نے ایکوائر کیا)، Open DNS(جسے سسکو نے خریدا)، اور ScaleXtreme (جسے سائٹرکس نے ایکوائر کیا)جیسے متعدد کامیاب اسٹارٹ اپ کے شریک بانی اور سی ای او رہ چکے ہیں۔مول چندانی نے اپنی اسکول کی تعلیم دہلی کے بلیو بیلز انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی۔ اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مول چندانی نے کہا،”سی آئی اے میں شامل ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا،”اپنے اس نئے رول میں میں ٹکنالوجی کے ماہرین اور اپنے شعبے کے ماہرین پر مشتمل ایجنسی کی شاندار ٹیم کے ساتھ مل کر اس کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوشش کروں گا، جو پہلے ہی عالمی میعار کے انٹلیجنس اور صلاحیتوں کی مدد سے ایک جامع ٹیکنالوجی اسٹریٹیجی تعمیر کرچکے ہیں۔
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...