... loading ...
متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی ،اجلاس میں شریک 200 اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی ، قراردادمنظور ہوتے ہوئے پنڈال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا ، اجلاس میں مریم نواز ،عطا اللہ تارڑ، عون چوہدری سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔ متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی ،جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ ،اسد کھوکھر گروپ سمیت دیگر ہم خیال اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرمین میں شامل شازیہ عابد نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اقبال گجرنے قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے طلب کئے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے 200اراکین کی موجودگی میں حالیہ دنوںمیں پنجاب اسمبلی میں اٹھائے گئے غیر آئینی او رغیر قانونی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتا ہے ۔ یہ اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تاخیر ی حربے استعمال کرنے پر عمرانی و پرویزی حربوں کو شکست خوردگی سمجھتاہے اورواضح کرتا ہے کہ ان ہتھکنڈوں سے عوامی راج کوزیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکتا۔یہ اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اورپنجاب اسمبلی کے افسران کی جانب سے میڈیا اور اراکین پنجاب اسمبلی کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی ،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور اسمبلی کو خار دارتاریں لگا کر نو گو ایریا بنانے کے آمرانہ اقدامات کی بھی شدید مذمت کرتا ہے ۔ یہ اجلاس 200 ممبران کی واضح اکثریت سے حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ تمام ممبران اسمبلی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو قرارداد کی منظوری دی ، جس کے بعد ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین ،علیم خان ، اسد کھوکھر گروپوں کی قیادت سمیت پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کی ۔ اجلاس میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان نے انہیں منتخب کر کے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا، ریاست مدینہ کے دعویدار ملک کو کس طرف لے جا رہے ہیں، جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، وفاق، پنجاب میں جو تماشا لگایا ہوا ہے وہ آئین کے خلاف کھلواڑ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک روپیہ بھی کرپشن کا ثابت نہیں کر سکے، عثمان بزدار ایس ایچ او لگانے کے بھی پیسے لیتا رہا ہے، پرویز الہی صاحب ووٹ کی طاقت سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، انتظامیہ نے اگر پرویز الہٰی کے کہنے پر جو بھی غیر قانونی اقدام اٹھایا تو اس کا حساب ہو گا، سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، اپنی ذاتی انا کی خاطر آئین و قانون کو پیروں تلے روندا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام محب وطن اداروں سے کہتا ہوں کہ لاکھوں قربانیوں کو مت بھولیں، شہباز نواز شریف کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ایک کارکن پر اعتماد کیا، میں مسلم لیگ (ن) کا ایک کارکن ہوں، عمران نیازی نے جو بھی وعدے کیے سب جھوٹ ثابت ہوئے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...