... loading ...
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مہنگائی مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ 23 مارچ کو ہرصورت ہوگا اور حکمرانوں کے خاتمے کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا، عدم اعتماد کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،جب تک تمام جماعتیں متفق نہیں ہوتیں اس وقت تک عدم اعتماد نہیں ہوسکتا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھا دیا ہے،اگر ان میں کچھ بھی شرم اور حیا ہوتی تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے تھا، یہ پورا ٹبر کرپٹ ہے،عمرا ن خان نے 22اکاؤنٹس چھپائے ہیں ،الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور عمران خان کو نااہل قرار دے، مری سانحہ پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ دینا چاہیے، منی بجٹ سے مہنگائی کا بوجھ کئی گناہ بڑھ گیا ہے، منی بجٹ واپس لیا جائے، اب حکومت مشینوں کا سہارا لیکر دھاندلی کا سوچ رہی ہے، قوم بیدار ہے ان کو مکھی کی طرح انگلی سے پکڑ کر باہر پھینک دیں گے، صدارتی طرز حکومت ہمیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، ریکوڈک کے معاملے پر خفیہ معاہدہ کیا جارہا ہے وہ سامنے لایا جائے، حکومت کا خاتمہ لازمی ہے ورنہ تقسیم اور بغاوت کے اثرات سامنے آئیں گے، آصف علی زر داری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ منگل کو مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ (ن )کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 8 سفارشات پیش کیں جس میں لانگ مارچ کی تاریخ 23 مارچ سے تبدیل نہ کرنے، پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت دینے کی تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے پراتفاق کیا اور ہر صورت 23 مارچ کو مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم نے غیرملکی (فارن) فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور عمران خان کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اگر اتحادی ایوان میں اپوزیشن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں تو عدم اعتماد کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کی اتحادی جماعتوں سے فوری رابطے کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا ،دو دن قبل اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ ہوگا، تمام جماعتوں کی ذیلی تنظیموں کو ہدایت دی جارہی ہیں،اپنی تمام تر توانائیاں اس مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے صرف کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے کونے کونے سے عوام مارچ میں شریک ہوں گے اور حکمرانوں کے خاتمے کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا ہے ،پی ڈی ایم نے اس بجٹ کو مسترد کرکے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے معیشت کو بھی کھلونا بنا دیا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو بھنور میں پھنسا دیا ،عوام کی چیخیں انہیں سنائی نہیں دے رہیں ،بڑے بڑے محلات عام آدمی کی آواز نہیں سن رہے ،سارے سیاستدانوں کے خلاف کرپشن اور ہر سیاستدان کو چور چور کہا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک خود مختاری کے نام پر مالیاتی بین الاقوامی اداروں کا غلام بنا دیا گیا ہے، آزاد ریاست کی بجائے ہم ایک کالونی کا روپ دھار رہے ہیں ،ہم اپنی آزادی کا سودا کرنے کی اجازت کسی حکمران کو نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھا دیا ہے کیونکہ درجہ بندی میں پاکستان 117سے140پرچلا گیا،اس حکومت نے ہر سیاست دان کو چور کہا اور اپنی کارکردگی پر کوئی توجہ نہیں دی،اگر ان میں کچھ بھی شرم اور حیا ہوتی تو ان کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا ٹبر کرپٹ ہے ،عمران خان فارن فنڈنگ میں مجرم قرار پاچکے ہیں ،اس نے بائیس اکاؤنٹس چھپائے ہیں،تنخواہ چھپانے والے کو تو اقتدار سے باہر کیا گیا مگر اکاؤنٹ چھپانے والے کو تحفظ دیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن روانہ کی بنیاد پر سماعت کرے اور عمران خان کو نااہل قرار دے ۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ حکومت مشینوں کا سہارا لیکر دھاندلی کا سوچ رہے ہیں ہے ،قوم بیدار ہے ان کو مکھی کی طرح انگلی سے پکڑ کر باہر پھینک دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ای وی ایم مشین ناکام عمل ہے ہم ایسے الیکشن کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کل ملک میں خلائی تجویز گشت کررہی ہے ،صدراتی نظام آمریت کا دوسرا نام رہا ہے ،آئین کے ایک بنیادی ڈھانچے کوتبدیل کرنے کی یہ سازش ہے ،ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے ،صدارتی طرز حکومت ہمیں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کھاد ناپید ہوچکی ہے اس نااہل حکومت کے دور میں کسان پریشان ہیں 23مارچ میں کسانوں کا بھرپور حصہ ہوگا اس جدوجہد میں شریک رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معدنی ذخائر پر وہاں کے بچوں کا حق ہے، بلوچستان اور سندھ کے ذخائر پر وہاں کے عوام کا حق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے معاملے پر خفیہ معاہدہ کیا جارہا ہے وہ سامنے لایا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فاٹا کا انضمام کیا گیا ،آج چار سال ہوگئے ہیں اب تک صرف ساٹھ ارب روپے دئیے گئے ،نہ وہاں کے عوام کو نظام دیا گیا نہ اصلاحات کے اثرات بظاہر نظر نہیں آرہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا خاتمہ لازمی ہے ورنہ تقسیم اور بغاوت کے اثرات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مری میں سانحہ ہوا نظام سویا رہا ،پنجاب میں رپورٹ مرتب کی اس پر سرکاری عہدیداروں کو معطل کیا گیا ،اس پر عمران خان اور بزدار کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ 23مارچ کی صبح سے ظہر تک ہوتی ہے ،ہمارا لانگ مارچ ظہر کے بعد آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،جب تک تمام جماعتیں متفق نہیں ہوتیںاس وقت تک عدم اعتماد نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ 23مارچ کے بعد کسی اور مارچ کی بات نہیں ہونی چاہئے،امید رکھیں گے 23 مارچ کو تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا آصف زرداری صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں صرف کے پی کے کا دوسرامرحلہ لانگ مارچ کے قریب ہوگا،جہاں انتخاب ہوچکا وہاں سے دوگنا لوگ نکالیں گے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...