... loading ...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ محض 17 رنز کے عوض 3 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر سہیل تنویر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 181 رنز کے تعافب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آدھی ٹیم صرف 61 رنز پر پویلین واپس پہنچ گئی تھی. کولن منرو اننگز کی دوسری گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے . محمد اخلاق 10، کپتان شاداب خان صفر، افتخار احمد 16 اور آصف علی 1 رن بنا کر آئوٹ ہوئے . اس موقع پر اوپنر عثمان خواجہ نے مڈل آرڈر بیٹسمین حسین طلعت کے ہمراہ 50 رنز کی شراکت قائم کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کو جیت کی امید دلائی. انہوں نے بلیسنگ مازرابانی کو ایک اوور میں 4 باندریز لگا کر میچ میں سنسنی بھی پھیلائی تاہم وہ 40 گیندوں پر 175 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 70 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے . ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا. انہیں سہیل تنویر نے آئوٹ کیا. عثمان خواجہ کے آئوٹ ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 149 رنز پر ہمت ہار گئی. حسن علی 10، محمد وسیم جونیئر 13، فہیم اشرف صفر اور حسین طلعت 25 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے . اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 149 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی. ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 17 رنز کے عوض تین. بلیسنگ مازاربانی نے 3 اور عمران طاہر نے 2 وکٹیں حاصل کیں.اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 180 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ملتان سلطانز کو اننگز کے آغاز میں ہی محمد رضوان کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا. کپتان محمد رضوان کو فاسٹ بالر عاکف جاوید نے آئوٹ کیا. دوسرے اوپنر شان مسعود بھی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، انہیں شاداب خان نے آئوٹ کیا۔رائیلی روسو کھاتہ کھولے بغیر شاداب خان کا شکار بنے ۔ یہ وہ موقع تھا جب 59 کے مجموعی اسکور پر ملتان سلطانز کی 3 وکٹیں گرچکی تھیں. ایسے میں ان فارم بیٹسمین صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران جانسن چارلس نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا. وہ 21 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے . ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے ۔تاہم مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے 22 گیندوں پر 5 چھکوں کی بدولت 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ملتان سلطانز کا مجموعہ 180 تک پہنچا دیا. سہیل تنویر 12 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے . اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ عاکف جاوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...